بڑے مجمع میں یہوواہ کی شکرگزاری کریں
۱، ۲. ڈسٹرکٹ کنونشن ہمارے لئے کس بات کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
۱ ہمارے ڈسٹرکٹ کنونشن ہر سال ہمیں یہوواہ کی ستائش کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے جذبات بھی بالکل داؤد جیسے ہیں جس نے کہا: ”مَیں بڑے مجمع میں تیری شکرگذاری کروں گا۔ مَیں بہت سے لوگوں میں تیری ستایش کروں گا۔“ (زبور ۳۵:۱۸) ہم آنے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”خدا کی بات مانیں“ پر متحد لوگوں کے طور پر یہوواہ کی ستائش کا باعث بننے کا یقین کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ ایسا کرنے کا ایک طریقہ ہمارا چالچلن ہے۔ ایک کنونشن ہال کی انتظامیہ نے کہا: ”آپکے کنونشنوں کی وجہ سے ہم نے دوسرے مذہبی گروہوں سے یہ کہا ہے کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ یہوواہ کے گواہ کیسے کنونشن کیلئے شاندار انتظامات کرتے ہیں۔“ ہم سب اپنی وضعقطع، باہمی تعاون اور چالچلن سے یہوواہ کی ستائش کرتے ہیں۔—۱-پطر ۲:۱۲۔
۳، ۴. کنونشن کے دوران اور بعد میں حیاداری، ایک مسیحی کی پہناوے کے معاملے میں کیسے مدد دے گی؟
۳ ہماری وضعقطع: یہوواہ کی ستائش کیلئے ہمارا پہناوا حیاداری کا تقاضا کرتا ہے۔ (۱-تیم ۲:۹) ایک شرمولحاظ رکھنے والا شخص اپنے پہناوے سے دوسروں کے لئے ٹھوکر کا باعث نہیں بنتا ہے اور نہ ہی بِلاوجہ دوسروں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ بہتیرے ممالک میں نامناسب لباس عام ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم، یہوواہ اُن کوششوں کی بڑی قدر کرتا ہے جو ہم اُس کی بڑائی کرنے کے لئے کرتے ہیں۔ (اعما ۱۵:۱۴) اگرچہ ہمارے کنونشن کرایے کی جگہ پر منعقد ہوتے ہیں توبھی کنونشن کے تینوں دن پر حاضر ہونا ہمارے لئے بڑی کلیسیا ہوتی ہے۔ جب ہم یہوواہ کے حضور حاضر ہوتے ہیں تو ہمارے لباس سے کائنات کے حاکمِاعلیٰ کے لئے عزتواحترام ظاہر ہونا چاہئے۔—۱-توا ۲۹:۱۱۔
۴ ہمیں کنونشن کے ہر دن کے اختتام پر بھی اپنی وضعقطع کا خیال رکھنا چاہئے۔ اگرچہ ہم سب فرصت کے اوقات یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے وقت آرامدہ لباس پہننا چاہتے ہیں توبھی ”خدا پرستی کا اقرار“ کرنے والوں کو اپنے لباس اور زیبائش کا خیال رکھنا چاہئے۔ (۱-تیم ۲:۱۰) دُنیا کے فیشن سے متاثر نہ ہوں۔ (۱-یوح ۲:۱۶، ۱۷) ہماری مسیحی مطبوعات میں مختلف حالتوں میں مردوں اور عورتوں کے حیادار اور پُروقار لباس کے متعلق مفید مثالیں دی جاتی ہیں۔ کنونشن والے علاقے میں اپنا بیج کارڈ لگائے رکھنا ہمیں یہ یاد دلائے گا کہ ہم ہر وقت مسیحی خادم ہیں۔—۲-کر ۶:۳، ۴۔
۵، ۶. ہم یہوواہ کے روحانی دسترخوان کیلئے قدردانی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
۵ یہوواہ کے دسترخوان کیلئے قدردانی دکھائیں: کائنات کے حاکمِاعلیٰ نے ہمارے لئے ایک ضیافت تیار کی ہے۔ (یسع ۲۵:۶؛ ۱-کر ۱۰:۲۱) اگر ہم یہوواہ کے روحانی دسترخوان کو بیشقیمت خیال کرتے ہیں تو ہمیں کنونشن کے تینوں دن پر حاضر ہونے کا منصوبہ بنانا چاہئے۔ کیا آپ نے رہائش، سواری اور کام یا سکول سے چھٹی کے انتظامات کر لئے ہیں؟ کیا آپ نے تیاری اور سفر کا مناسب وقت مقرر کر لیا ہے تاکہ آپ کنونشن پر وقت سے پہلے پہنچ کر بیٹھنے کی جگہ تلاش کر سکیں، بہنبھائیوں کی رفاقت سے لطف اُٹھا سکیں اور یہوواہ کی ستائش کرنے کیلئے ابتدائی گیت اور دُعا میں شامل ہو سکیں؟—زبور ۱۴۷:۱۔
۶ یہوواہ کے دسترخوان کیلئے قدردانی ہمیں پروگرام کو پوری توجہ سے سننے اور دوسروں کیساتھ غیرضروری باتچیت کرنے، کھانےپینے یا چلنےپھرنے سے گریز کرنے کی تحریک دے گی۔ یہوواہ خدا ہمیں دیانتدار اور عقلمند نوکر کے ذریعے ضروری روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) ہم میں سے کسی کو بھی اس پروگرام سے غیرحاضر نہیں ہونا چاہئے۔ والدین کو اپنے بچوں کیساتھ بیٹھنا چاہئے اور تمام پروگرام سے فائدہ اُٹھانے میں اپنے بچوں کی مدد کرنی چاہئے۔—است ۳۱:۱۲۔
۷. دوپہر کے کھانے کے سلسلے میں ہم سب سے کس بات کی درخواست کی گئی ہے، اور کیوں؟
۷ ہم سب سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ دوپہر کے وقفے کے دوران کھانے کیلئے باہر جانے کی بجائے کھانا اپنے ساتھ لیکر آئیں۔ یہ بات واقعی قابلِتعریف ہے کہ پچھلے سال کنونشن پر بہت سے لوگوں نے اس ہدایت پر عمل کِیا تھا۔ اگر اس سال ہم سب ایسا ہی کریں تو یہ اَور زیادہ قابلِتعریف بات ہوگی! (عبر ۱۳:۱۷) اسطرح ہم بہنبھائیوں کیساتھ تعمیری رفاقت رکھنے اور یہوواہ کیلئے جلال کا باعث بننے والے اتحاد کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔—زبور ۱۳۳:۱۔
۸، ۹. کنونشن ہمیں یہوواہ کی ستائش کرنے کا کونسا اضافی موقع فراہم کرتا ہے؟
۸ ہر موقع پر گواہی دینا: ہمارے پاس کنونشن کیلئے سفر کرتے ہوئے یہوواہ کی ستائش کرنے کے کئی مواقع ہوتے ہیں۔ (عبر ۱۳:۱۵) خواہ ہم ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہوں یا لوگوں سے باتچیت کر رہے ہوں ہمیں گواہی دینے کے مختلف مواقع کی تلاش میں رہنا چاہئے۔ کنونشن پر ہمارے دلودماغ روحانی خزانے سے معمور ہو جائیں گے۔ آئیے ان اچھی باتوں کو ہر موقع پر ملنے والے لوگوں کو بتائیں۔—۱-پطر ۳:۱۵۔
۹ ہم ”جماعتوں میں“ یہوواہ کو مبارک کہنے کے اس موقع کیلئے بڑی بےتابی سے منتظر ہیں۔ (زبور ۲۶:۱۲) دُعا ہے کہ ہم ”خدا کی بات مانیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر متحد ہوکر یہوواہ کی شکرگزاری کریں۔
[صفحہ 8 پر بکس]
ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں
▪ پروگرام کے اوقات: کنونشن کا پروگرام تینوں دن صبح ۳۰:۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ سیشن شروع ہونے سے چند منٹ پہلے موسیقی کے دوران چیئرمین پلیٹفارم پر رکھی کُرسی پر بیٹھ جائے گا۔ اس دوران ہم سب کو بھی اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے تاکہ پروگرام کا آغاز باوقار طریقے سے ہو سکے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام کا اختتام شام ۰۵:۵ پر اور اتوار کو شام ۱۰:۴ پر ہوگا۔
▪ نشست محفوظ کرنا: نشستیں صرف آپ کیساتھ گاڑی میں سفر کرنے والوں یا خاندانی افراد کیلئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
▪ عطیات: ڈسٹرکٹ کنونشن پر مختلف انتظامات کرنے کیلئے کافی زیادہ اخراجات کئے جاتے ہیں۔ ہم عالمگیر کام کیلئے کنگڈم ہال میں یا کنونشن پر رضاکارانہ عطیات ڈالنے سے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔
▪ دوپہر کا کھانا: براہِمہربانی دوپہر کے وقفے کے دوران کھانے کیلئے باہر جانے کی بجائے کھانا اپنے ساتھ لیکر آئیں۔ اس کیلئے ٹفن استعمال کِیا جا سکتا ہے جسے سیٹ کے نیچے رکھ سکتے ہیں۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑے بیگ، شیشے کے برتن اور الکحلی مشروبات ہرگز نہ لائیں۔
▪ ریکارڈنگ: کسی بھی طرح کے ریکارڈرز کو بجلی یا ساؤنڈ سسٹم کیساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ اُنہیں اسطرح استعمال کریں جس سے دوسرے پریشان نہ ہوں۔
▪ تصویریں بنانا: سیشن کے دوران تصویر بناتے وقت فلش استعمال نہ کریں۔
▪ پیجرز اور موبائل فون: موبائل فون اور پیجرز کو اسطرح سیٹ کریں کہ دوسروں کی توجہ نہ ہٹے۔
▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال: اگر کنونشن کی جگہ پر کوئی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو براہِمہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اسکی بابت فوراً ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو آگاہ کرے گا تاکہ اس شعبے میں موجود تجربہکار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔