یہوواہ کے منتظر رہیں
۱ یسعیاہ نے لکھا: ”[یہوواہ] عادل خدا ہے۔ مبارک ہیں وہ سب جو اُس کا انتظار کرتے ہیں۔“ (یسع ۳۰:۱۸ ب) بائبل میں خدا کے وفادار لوگوں کی نجات اور اُس کے دشمنوں کے خلاف یہوواہ کی عدالتی سزا کی بابت بہت سی سرگزشتیں درج ہیں۔ آجکل یہ سرگزشتیں یہوواہ کے پرستاروں کو کیا سبق سکھاتی ہیں؟ ’یہوواہ خدا کے خوفناک روزِعظیم‘ کے لئے تیار رہنے کے سلسلے میں اب ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (یوایل ۲:۳۱، ۳۲) ہمارا جلد آنے والا ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات نزدیک ہے!“ ہمیں اِن سوالوں پر غور کرنے اور اپنا جائزہ لینے کی تحریک دے گا۔ یہ ہمیں یہوواہ کے منتظر رہنے میں بھی مدد دے گا۔
۲ کیا آپ نے کنونشن کے تینوں دن سے فائدہ اُٹھانے کے انتظامات کر لئے ہیں؟ مثال کے طور پر، کیا آپ نے اپنے مالک سے چھٹی کی بات کر لی ہے؟ اِس بات کی توقع نہ کریں کہ بغیر کوشش کے چھٹی مل جائے گی۔ اِس کی بابت دُعا کریں اور پھر چھٹی کی درخواست دیں۔ (نحم ۲:۴، ۵) اسی طرح، ہمیں سواری، رہائش اور دیگر ضروری انتظامات کرنے میں بھی دیر نہیں کرنی چاہئے۔ ایسی اچھی منصوبہسازی یہوواہ کے روحانی دسترخوان کے لئے ہماری گہری قدردانی کو ظاہر کرتی ہے۔ بزرگوں کو کنونشن کے سلسلے میں ضرورتمندوں، خاص طور پر کلیسیا کے عمررسیدہ اشخاص کی مدد کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔—گل ۶:۱۰۔
۳ عمدہ چالچلن خدا کو جلال دیتا ہے: جب ہم کنونشنوں پر بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں تو ہمارا عمدہ چالچلن اُس علاقے کے لوگوں کیلئے گواہی کا باعث بنتا ہے۔ یہ ہم سے کس چیز کا تقاضا کرتا ہے؟ جب ہم ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جاتے یا بازار جاتے ہیں تو اُس وقت بھی دوسروں کو ہمارے اندر تحمل، حلم، پرہیزگاری اور نرممزاجی جیسی مسیحی خوبیاں نظر آنی چاہئیں۔ (گل ۵:۲۲، ۲۳؛ فل ۴:۵) ہم سب کو ایسی محبت ظاہر کرنی چاہئے جو ”نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بہتری نہیں چاہتی۔“ چنانچہ، مشکلات یا پریشانیوں کے باوجود ہم سب کچھ ”خدا کے جلال کے لئے“ کرنا چاہیں گے۔—۱-کر ۱۰:۳۱؛ ۱۳:۵۔
۴ ایک کنونشن کے بعد، ہمارے نوجوانوں کے چالچلن اور وضعقطع سے متاثر ہو کر ایک ہوٹل کے مینیجر نے کہا کہ ”وہ صرف یہوواہ کے گواہوں کو بطور مہمان اپنے ہوٹل میں ٹھہرانا پسند کرے گا۔“ خوش ہونے کی کیا ہی شاندار وجہ! یہ سب والدین کی تعلیموتربیت کا ثبوت ہے۔ اگر والدین اپنے بچوں کو بغیر نگرانی کے ہوٹل میں اکیلے رہنے کی اجازت دیتے ہیں تو یہ غیردانشمندانہ بات ہوگی۔ بچوں کی ہمیشہ مناسب نگرانی کی جانی چاہئے۔ (امثا ۲۹:۱۵) دُعا ہے کہ بچوں کا اچھا چالچلن یہوواہ کی ستائش کا باعث بنے اور اُس کے دل کو شاد کرے!—امثا ۲۷:۱۱۔
۵ حیادار لباس اور آرائشوزیبائش: ہم سب کنونشن پر اپنی آرائشوزیبائش کے سلسلے میں انتہاپسند بننے سے گریز کرتے ہوئے کنونشن کی رونق کو دوبالا کر سکتے ہیں۔ اِس بات کا اطلاق سفر کے دوران، کنونشن کی جگہ کو تیار کرتے وقت اور کنونشن والے دنوں پر بھی ہوتا ہے۔ خدا کے خادموں کے طور پر، ہماری اوّلین فکر ذاتی ترجیحات اور آراموآسائش کی بجائے یہوواہ کو جلال دینا ہے۔ خاندان کے سربراہ کی ذمہداری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اُس کے خاندان کی وضعقطع ہمیشہ حیادار اور باوقار ہو۔—۱-تیم ۲:۹۔
۶ ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے اور بازار میں خریداری کرتے وقت بھی ہماری وضعقطع کا حیادار ہونا ضروری ہے۔ اگر ہم وقفے کے دوران کھانا کھانے کے لئے باہر جاتے ہیں تو کنونشن والے کپڑے پہنے رکھنا ہی موزوں ہوگا۔ کنونشن بیج لگا کر رکھنے سے ہمیں غیررسمی گواہی دینے کے مواقع مل سکتے ہیں۔—۲-کر ۶:۳، ۴۔
۷ یسعیاہ نے پیشینگوئی کی: ”[یہوواہ] تُم پر مہربانی کرنے کے لئے انتظار کرے گا اور تُم پر رحم کرنے کے لئے بلند ہوگا۔“ (یسع ۳۰:۱۸ الف) یہوواہ کی مہربانی اور رحم کے لئے شکرگزاری ہمیں کنونشنوں پر اپنے چالچلن اور وضعقطع کے ذریعے اُسے جلال دینے کی تحریک دے گی۔ دُعا ہے کہ ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات نزدیک ہے!“ ہمارے خدا کے لئے ستائش کا باعث ہو اور ہمیں اُس کا منتظر رہنے میں مدد دے!
[مطالعے کے سوالات]
۱. ہمارے ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع کیا ہے، اور یہ بروقت کیوں ہے؟
۲. ہم اپنے ڈسٹرکٹ کنونشن کے لئے قدردانی کیسے دکھا سکتے ہیں؟
۳. کنونشن والے علاقے میں یہوواہ کے گواہوں میں کونسی خوبیاں نظر آنی چاہئیں؟
۴. والدین یہوواہ کے لئے قابلِستائش چالچلن ظاہر کرنے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۵. ہم اپنے لباس اور آرائشوزیبائش سے کیسے یہوواہ کو جلال دے سکتے ہیں؟
۶. کنونشن کے دوران اور بعد میں بھی ہماری وضعقطع کیوں حیادار ہونی چاہئے؟
۷. ہم کنونشن کی خوشی اور نظموضبط کو برقرار رکھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں ”ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں۔“)
[صفحہ ۷ پر بکس]
ڈسٹرکٹ کنونشن کی یاددہانیاں
▪ پروگرام کے اوقات: کنونشن کا پروگرام تینوں دن صبح ۳۰:۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ سیشن شروع ہونے سے چند منٹ پہلے موسیقی کے دوران چیئرمین پلیٹفارم پر رکھی کُرسی پر بیٹھ جائے گا۔ اس دوران ہم سب کو بھی اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے تاکہ پروگرام کا آغاز باوقار طریقے سے ہو سکے۔ جمعے کو پروگرام کا اختتام شام ۱۵:۵ پر، ہفتے کو ۰۵:۵ پر اور اتوار کو ۱۰:۴ پر ہوگا۔
▪ نشست محفوظ کرنا: نشستیں صرف آپ کی گاڑی میں سفر کرنے والوں یا خاندانی افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔
▪ دوپہر کا کھانا: براہِمہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اس کے علاوہ، پانی کا چھوٹا کولر استعمال کریں جسے آسانی سے سیٹ کے نیچے رکھا جا سکتا ہے۔ کنونشن کی جگہ پر بہت بڑے بڑے کولر، شیشے کے برتن اور الکحلی مشروبات لانے کی اجازت نہیں۔
▪ عطیات: ڈسٹرکٹ کنونشن پر مختلف انتظامات کرنے کے لئے کافی زیادہ اخراجات کئے جاتے ہیں۔ ہم عالمگیر کام کے لئے کنگڈم ہال میں یا کنونشن پر رضاکارانہ عطیات ڈالنے سے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ کنونشن پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“ کے نام پر ہونے چاہئیں۔
▪ حادثات اور ہنگامی صورتحال: اگر کنونشن کی جگہ پر کوئی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو براہِمہربانی اپنے قریبی حاضرباش کو بتائیں۔ وہ اس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو آگاہ کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہکار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔ اگر مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہے تو بہتر ہوگا کہ طبّی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جائیں۔
▪ ریکارڈنگ: کسی بھی طرح کے ریکارڈز کو بجلی یا ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ اُنہیں اس طرح استعمال کریں جس سے دوسرے پریشان نہ ہوں۔
▪ تصویریں بنانا: سیشن کے دوران تصویر بناتے وقت فلش استعمال نہ کریں۔
▪ پیجرز اور موبائل فون: موبائل فون اور پیجرز کو اس طرح سیٹ کریں کہ دوسروں کی توجہ نہ ہٹے۔
▪ خوشبوؤں کا استعمال: ہمارے زیادہتر کنونشن ہالز میں ہوتے ہیں۔ بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا پھر اسی طرح کے دیگر مسائل ہوتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبویں استعمال کرنے سے گریز کریں۔—۱-کر ۱۰:۲۴۔
▪ فالو اَپ فارمز: کنونشن پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی پیروی کرنے کے لئے پلیز فالو اَپ (S-43) فارم کو تمام معلومات درج کرنے کے لئے استعمال کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو کنونشن پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ یہ فارم کنونشن پر بُک روم ڈیپارٹمنٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔
▪ ہوٹل: (۱) براہِمہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے زیادہ نہ ٹھہرائیں۔ (۲) اگر آپ بکنگ ختم کر دیتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (۳) سامان اُٹھانے والی ٹرالی کو اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ (۴) اگر ہوٹل کے کمرے میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (۵) آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ہر روز ٹپ ضرور دیں۔ (۶) مسیحیوں کے طور پر ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہمکردہ ناشتے، کافی یا آئسکریم وغیرہ کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ (۷) ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ ملاقات کے دوران اور خاصکر داخلے یا رخصتی کے مصروف اوقات میں روح کے پھل ظاہر کریں۔