رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جنوری ۱
”کیا آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ کسی شخص کی کامیابی کا اندازہ اُس کے مالودولت سے لگایا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر ۱-تیمتھیس ۶:۹، ۱۰ پڑھیں۔] بائبل مالودولت حاصل کرنے سے منع نہیں کرتی۔ لیکن یہ نشاندہی کرتی ہے کہ حقیقی کامیابی کا انحصار دولت پر نہیں۔ یہ رسالہ اِسی کے بارے میں بیان کرتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ جوکچھ واقع ہوتا ہے اُس سب کا ذمہدار خدا ہے۔ جب مصیبت آتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ خدا کے پاس ایسا کرنے کی ضرور کوئی جائز وجہ ہوگی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔ پھر یعقوب ۱:۱۳ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق اِس دُکھتکلیف کی وجہ کیا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ خدا اِسے ختم کرنے کے لئے کیا کر رہا ہے۔“
مینارِنگہبانی فروری ۱
”آپ کے خیال میں اگر سب لوگ اِس آیت کے مطابق زندگی گزاریں تو کیا ہمارا معاشرہ بہتر نہیں ہو جائے گا؟ [افسیوں ۴:۲۵ پڑھیں۔ اور پھر جواب دینے دیں۔] بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ کبھیکبھار جھوٹ بولنے میں کوئی بُرائی نہیں ہے۔ یہ رسالہ ہمیشہ سچ بولنے کے فوائد کی وضاحت کرتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر خدا محبت، انصاف اور طاقت کا مالک ہے توپھر اتنا زیادہ دُکھتکلیف کیوں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ یہ آیت دُکھتکلیف کی کیا وجہ بیان کرتی ہے۔ [۱-یوحنا ۵:۱۹ پڑھیں۔] یہ رسالہ واضح کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق خدا دُکھتکلیف کو ختم کرنے کے لئے کیا کر رہا ہے۔“