رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”کیا آپ یعقوب ۳:۲ کے الفاظ سے متفق ہیں؟ [پڑھیں۔] اِس مضمون میں بائبل سے کچھ ایسے عملی مشورے دئے گئے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی باتچیت سے خاندان کے افراد کو دُکھ پہنچانے سے گریز کر سکتے ہیں۔“ صفحہ ۱۰ سے شروع ہونے والا مضمون دکھائیں۔
جاگو! جنوری-مارچ
”آپ کے خیال میں کیا ہمارے وفات پا جانے والے عزیز دوبارہ زندہ ہوں گے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل بیان کرتی ہے کہ موت سے چھٹکارا ممکن ہے۔ [زبور ۶۸:۲۰ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ ہمیں موت کو زندگی کا خاتمہ سمجھ کر خوفزدہ کیوں نہیں ہونا چاہئے۔“
مینارِنگہبانی جنوری-مارچ
”بہتیرے لوگ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لئے دُعا کرتے ہیں۔ مثال کے طور، اُس مشہور دُعا پر غور کریں جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو سکھائی تھی۔ [متی ۶:۹، ۱۰ پڑھیں۔] کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ کب آئے گی؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل خدا کی بادشاہت کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”بعض لوگ سوچتے ہیں کہ موت کے بعد ایک دوسری زندگی شروع ہو جاتی ہے۔ دیگر ایمان رکھتے ہیں کہ موت زندگی کا خاتمہ ہے۔ آپ کے خیال میں کیا ہمیں موت سے خوفزدہ ہونا چاہئے؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ ایوب اپنی موت کے بارے میں کیسا محسوس کرتا تھا۔ [ایوب ۱۴:۱۴، ۱۵ پڑھیں۔] یہ رسالہ بائبل کی مدد سے وضاحت کرتا ہے کہ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے۔“