یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏06 ص.‏ 1
  • منادی کرنے کے مواقع پیدا کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • منادی کرنے کے مواقع پیدا کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر روز یہوواہ کی ستائش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی تمجید کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ہمیشہ یہوؔواہ کی حمد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • آپ بھی غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 2/‏06 ص.‏ 1

منادی کرنے کے مواقع پیدا کریں

۱ مسیحی کلیسیا مختلف طرح کے حالات رکھنے والے لوگوں سے ملکر بنی ہے۔ پھر بھی ہم سب کا عزم یہی ہے کہ ہم متحد ہو کر یہوواہ کی حمد کرتے رہیں۔ (‏زبور ۷۹:‏۱۳‏)‏ اگر خراب صحت یا کٹھن حالات ہمارے لئے خوشخبری کا اعلان کرنا مشکل بنا دیتے ہیں تو ہم منادی کرنے کے مواقع کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۲ روزمرّہ کے کاموں کے دوران:‏ یسوع مسیح اپنی روزمرّہ کارگزاری کے دوران ملنے والے لوگوں کو گواہی دیتا تھا۔ مثلاً اُس نے راہ چلتے چلتے محصول کی چوکی پر بیٹھے متی کو گواہی دی۔ سفر کے دوران زکائی کو بادشاہتی پیغام سنایا۔ نیز، اُس نے آرام کے وقت کو بھی سامری عورت کو خوشخبری سنانے کیلئے استعمال کِیا۔ (‏متی ۹:‏۹؛‏ لو ۱۹:‏​۱-‏۵؛‏ یوح ۴:‏​۶-‏۱۰‏)‏ ہم بھی معمول کے کاموں کے دوران ملنے والے لوگوں کو گواہی دے سکتے ہیں۔ ہم بائبل، اشتہارات اور بروشر اپنے پاس رکھنے سے دوسروں کو اپنی اُمید کی وجہ بیان کرنے کیلئے تیار رہ سکتے ہیں۔​—‏⁠۱-‏پطر ۳:‏⁠۱۵‏۔‏

۳ کیا صحت کے مسائل نے آپ کے لئے گھرباگھر کی منادی کرنا مشکل بنا دیا ہے؟ آپ ڈاکٹروں، نرسوں اور ملاقاتیوں کو گواہی دینے کیلئے مستعد رہ سکتے ہیں۔ (‏اعما ۲۸:‏​۳۰، ۳۱‏)‏ اگر حالات کی وجہ سے آپ گھر تک محدود ہو گئے ہیں تو کیا آپ نے کبھی ٹیلیفون اور خط‌وکتابت کے ذریعے گواہی دینے کی کوشش کی ہے؟ ایک بہن اپنے ایسے رشتہ‌داروں کو جو گواہ نہیں ہیں باقاعدگی سے خط لکھتی ہے۔ وہ اُنہیں بائبل سے حوصلہ‌افزا باتوں اور گواہی دینے سے حاصل ہونے والے تجربات کی بابت بھی لکھتی ہے۔‏

۴ کام پر یا سکول میں:‏ خدا کی حمد کرنے کی خواہش ہمیں کام پر یا سکول میں سچائی کے بیج بونے کے مواقع پیدا کرنے کی تحریک دے گی۔ ایک آٹھ سالہ مبشر نے جاگو!‏ رسالے میں سے چاند کی بابت جوکچھ پڑھا اُسے اپنی کلاس کے بچوں کو بھی بتایا۔ اُسکی ٹیچر نے یہ جاننے کے بعد کہ اِس بچے نے تمام معلومات کہاں سے حاصل کی مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے باقاعدہ لینا شروع کر دئے۔ کام کی جگہ پر علم کی کتاب کو ایسی جگہ رکھیں جہاں لوگ اِسے آسانی سے دیکھ سکیں۔ یوں لوگ سوال پوچھنے کی تحریک پائیں گے جس سے آپکو گواہی دینے کا موقع ملے گا۔‏

۵ کیا آپ اپنے روزمرّہ کے کاموں کے دوران گواہی دینے کے مواقع پیدا کرنے کی بابت سوچتے ہیں؟ آئیے اپنے حالات کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر روز ”‏خدا کیلئے حمد کی قربانی“‏ چڑھاتے رہیں۔​—‏⁠عبر ۱۳:‏⁠۱۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں