رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی جنوری ۱۵
”حالیہ برسوں کے دوران فرشتوں میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔ کیا آپ کبھی سوچا ہے کہ فرشتے کون ہیں اور وہ ہماری زندگیوں پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۳۴:۷ پڑھیں۔] اس رسالے میں بیان کِیا گیا ہے کہ بائبل فرشتوں کی ماضی، حال اور مستقبل کی کارگزاریوں کے بارے میں کیا کہتی ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگلے ۲۰ یا ۳۰ سالوں میں دُنیا کیسی ہو جائے گی؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۱۱۹:۱۰۵ پڑھیں۔] بائبل اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ مستقبل ہمارے لئے کیا تھامے ہوئے ہے۔ یہ رسالہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ پیشینگوئیوں کے مطابق ہم کس وقت میں رہ رہے ہیں اور ہم ایک اچھے مستقبل کی اُمید کیوں رکھ سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی فروری ۱
”ہم سب کو گزربسر کیلئے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمیں اُن خطرات سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جنکا یہاں ذکر کِیا گیا ہے؟ [۱-تیمتھیس ۶:۱۰ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔] مینارِنگہبانی کا یہ شمارہ مالودولت کے پوشیدہ پھندوں کی شناخت کرنے اور ان سے بچنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”آجکل ہر طرح کے موضوع پر معلومات دستیاب ہے۔ آپکے خیال میں ہم ان پر کس حد تک بھروسا کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ پھر ۲-تیمتھیس ۳:۱۶ پڑھیں۔] جاگو! کا یہ شمارہ بیان کرتا ہے کہ ہم بائبل کو عملی حکمت حاصل کرنے کا قابلِبھروسا ذریعہ کیوں خیال کر سکتے ہیں۔“ صفحہ ۲۶ سے شروع ہونے والے مضمون کو نمایاں کریں۔