یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏08 ص.‏ 11
  • کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے مطالعے سے لطف اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • کلیسیائی کتابی مطالعہ—‏ہمیں اِسکی ضرورت کیوں ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • 20 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے سے کتاب ”‏پاک کلام کی سچی کہانیاں“‏ کا مطالعہ کِیا جائے گا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • ہم خاندانی خوشی کتاب کا مطالعہ کرینگے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 6/‏08 ص.‏ 11

کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ کریں

کتاب سچے خدا کی عبادت کریں اُن اشخاص کے ساتھ مطالعہ کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے جنہوں نے کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے مطالعہ ختم کر لیا ہے۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کے دوران اِس کتاب پر غوروخوض کرنے سے یہوواہ خدا اور اُس کی تنظیم کے لئے ہماری محبت اور قدردانی بڑھے گی۔ نیز، ہم خدمتگزاری میں اِس کتاب کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔ ہم کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ کرنے سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

مطالعہ کرانے کے سلسلے میں ہدایات:‏ مطالعہ کراتے وقت کلیسیائی کتابی مطالعے کا نگہبان کسی باب کے ابتدائی پیراگرافوں پر زیادہ بات‌چیت نہیں کرے گا تاکہ اُس کے پاس باب میں آگے آنے والی زیادہ اہم باتوں پر گفتگو کرنے کے لئے وقت ہو۔ ہر مطالعہ کے اختتام پر دُہرائی کے لئے دئے گئے سوالات پر مختصراً بات‌چیت کرنے سے حاضرین اہم نکات کو یاد رکھنے کے قابل ہوں گے۔‏

کتاب سچے خدا کی عبادت کے تقریباً آدھے ابواب میں غوروخوض اور بات‌چیت کے لئے سوالات دئے گئے ہیں۔ اِس کی ایک مثال صفحہ ۴۸، ۴۹ پر ملتی ہے۔ اِن سوالات کو پیراگراف کی پڑھائی کرتے وقت پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر وقت اجازت دے تو نگہبان کو گروپ کے ساتھ اِن سوالات پر غور کرتے وقت حوالہ‌شُدہ صحائف کو پڑھنا اور اِن پر بات‌چیت کرنی چاہئے۔‏

پہلے سے تیاری کریں:‏ مطالعے کی اچھی تیاری کرنے میں محض جوابات پر نشان لگانا شامل نہیں ہے۔ اِس میں حوالہ‌شُدہ صحائف پر دُعائیہ غوروخوض کرنا بھی شامل ہے۔ یوں ہم اچھے تبصرے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دلوں کو بھی آمادہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ (‏عز ۷:‏۱۰‏)‏ ہم سب اچھے تبصرے پیش کرنے سے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔—‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏۔

کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ نہ صرف خدا کے نزدیک جانے میں ہماری مدد کرے گا بلکہ یہ ہمیں خلوصدل اشخاص کو خدا کی عبادت کرنے میں مدد دینے کے لئے بھی تیار کرے گا۔ (‏زبور ۹۵:‏۶؛‏ یعقو ۴:‏۸‏)‏ پس، دُعا ہے کہ ہم سب اِس عمدہ روحانی فراہمی سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں