یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏97 ص.‏ 3
  • ہم خاندانی خوشی کتاب کا مطالعہ کرینگے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم خاندانی خوشی کتاب کا مطالعہ کرینگے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • کتاب دانی‌ایل کی نبوّت کا مطالعہ کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • بائبل کہانیوں کی میری کتاب کا مطالعہ کرنے کیلئے تیار رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • حصہ ۴:‏ ترقی‌پسند بائبل مطالعے کرانا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • کتاب سچے خدا کی عبادت کا مطالعہ کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 7/‏97 ص.‏ 3

ہم خاندانی خوشی کتاب کا مطالعہ کرینگے

آپ یہ جان کر خوش ہونگے کہ اکتوبر ۶، ۱۹۹۷، کے ہفتے سے شروع کرکے، ہم کلیسیائی کتابی مطالعے پر خاندانی خوشی کا راز کتاب پر غوروخوض کرینگے۔ کوئی بھی شخص ایک خوشحال خاندانی زندگی کیلئے اس عملی صحیفائی راہنمائی کی گروپ اسٹڈی سے غیرحاضر نہیں ہونا چاہیگا۔ مطالعے کا شیڈول کتاب میں موجود ہر پیراگراف اور بائبل کی آیت کا جائزہ لینے کیلئے موقع فراہم کریگا۔‏

مطالعے کے پہلے ہفتے پورے پہلے باب پر غوروخوض کِیا جائیگا کیونکہ اس میں غیرتحریر شُدہ صحائف بہت کم ہیں۔ اسی وجہ سے، ۱۵ باب پر ایک ہی نشست میں غوروخوض کِیا جائیگا۔ تاہم، دیگر تمام ابواب کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائیگا، تقریباً ہر ہفتے نصف باب پر غوروخوض کِیا جائیگا۔ لہٰذا، ہر پیراگراف میں تمام حوالہ‌شُدہ صحائف کو پڑھنے اور اُن پر بات‌چیت کرنے اور تمام تحریرشُدہ صحائف کے اطلاق کا بغور جائزہ لینے کیلئے کافی وقت ہوگا۔‏

مطالعے کا ایک اہم پہلو ہر باب کے اختتام پر تعلیمی بکس کے مواد پر بات‌چیت کرنا ہوگا۔ اِسلئے، بکس میں سوالات اور حوالہ‌شُدہ صحائف پر غوروخوض کرنے کے لئے کافی وقت دیا جانا چاہئے۔‏

کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹروں کو مطالعے کیلئے اپنی تیاری پر خصوصی توجہ دینے اور نئے اشخاص سمیت، اپنے گروپ میں آنے والے تمام لوگوں کی اچھی طرح تیاری کرنے، باقاعدگی سے حاضر ہونے اور حصہ لینے کیلئے حوصلہ‌افزائی کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔—‏اوایم ۷۴-‏۷۶۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں