یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏08 ص.‏ 12
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 6/‏08 ص.‏ 12

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جون:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ جولائی اور اگست:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشرز میں سے صاحبِ‌خانہ کی ضرورت کے مطابق کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ستمبر:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ پہلی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو بائبل مطالعے کا چھوٹا سا مظاہرہ کرکے اُسے دکھائیں کہ وہ کیسے اِس سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔‏

▪ اگست کے مہینے میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے اِس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے نہایت موزوں ہوگا۔‏

▪ صدارتی نگہبان کی طرف سے نامزد کسی بھائی کو مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جب جانچ‌پڑتال مکمل ہو جاتی ہے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اِس کا اعلان کریں۔—‏انسٹرکشنز فار کانگریگیشن اکاؤنٹنگ (‎S-27‎) کو دیکھیں۔‏

▪ اِس بات کی درخواست کی جاتی ہے کہ ریگولر پائنیر خدمت شروع کرنے سے کم‌ازکم تیس دن پہلے اپنی درخواستیں پاکستان ٹرانسلیشن آفس کو بھیج دیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو اِس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ فارم مکمل طور پر پُر ہو چکا ہے۔ اگر درخواست دینے والوں کو بپتسمے کی دُرست تاریخ یاد نہیں ہے تو اندازے سے تاریخ لکھ کر اِس کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو یہ تاریخ کانگریگیشن پبلشر ریکارڈ کارڈ (‎S-21‎) پر لکھ لینی چاہئے۔‏

▪ جنوری ۲۰۰۸ سے ویب‌سائٹ www.jw.org پر مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے کے انگریزی اور ہسپانوی آڈیو پروگرامز دستیاب ہیں۔ یہ آڈیو پروگرامز سی‌ڈی یا ایم‌پی‌تھری پر بھی دستیاب ہیں۔ البتہ اِس سے پہلے کہ اِنہیں کلیسیاؤں کو بھیجا جائے، یہ آڈیو پروگرامز ویب‌سائٹ پر دستیاب ہوتے ہیں۔ اِس لئے اب بیشتر بہن‌بھائی اِن رسالوں کو ڈاؤن‌لوڈ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب کوئی شخص اِن فائلوں کو ڈاؤن‌لوڈ کرتا ہے تو ہماری تنظیم کو اِس سہولت کو فراہم کرنے کے لئے کچھ پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ تاہم، سی‌ڈی کو تیار کرنے اور دوسرے ملکوں میں بھیجنے کی نسبت رسالوں کو ڈاؤن‌لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرنا زیادہ سستا ہے۔ لہٰذا، رسالوں کو ڈاؤن‌لوڈ کرنے والے مبشروں سے گزارش ہے کہ وہ میگزین سرونٹ سے کہہ کر اپنا سی‌ڈی یا ایم‌پی‌تھری کا آرڈر کینسل کروا دیں۔ مستقبل میں www.jw.org پر مزید زبانوں میں بھی آڈیو پروگرامز دستیاب ہوں گے۔‏

▪ جولائی ۱، ۲۰۰۸ سے اُردو میں مینارِنگہبانی کے عوامی شمارے کو شائع نہیں کِیا جائے گا۔ اِس کی بجائے، ایک ماہانہ شمارہ شائع کِیا جائے گا جس میں مطالعہ کے مضامین اور مُنادی کے دوران ملنے والے لوگوں کے لئے کچھ مضامین شامل ہوں گے۔ اُردو ترجمہ کرنے کے لئے مترجمین کی ضرورت ہے اِس لئے جن بہن‌بھائیوں کی عمر ۱۹ سے ۳۵ سال ہے اور جو اُردو میں ترجمہ کرنے اور بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لائق ہیں، وہ پاکستان آفس سے ٹرانسلیشن ٹیسٹ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں