کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے مطالعے سے لطف اُٹھائیں
۱ ڈسٹرکٹ کنونشن ”خدا کی بات مانیں“ کا ایک نمایاں پہلو کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کی رُونمائی تھی۔ ہم نے اس کتاب کو میدانی خدمتگزاری کے دوران خاص طور پر بائبل مطالعے کرانے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ لہٰذا، ہمیں اس نئی کتاب سے اچھی طرح واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے ہم نومبر ۵، ۲۰۰۷ سے شروع ہونے والے ہفتے سے کلیسیائی کتابی مطالعے کیلئے اس کتاب کو استعمال کرینگے۔
۲ کلیسیائی کتابی مطالعے کا نگہبان ہر باب کے شروع میں دئے گئے سوالات پر توجہ دلائے گا۔ اسکے بعد پیراگراف کی پڑھائی کی جائیگی اور پھر اسکے ساتھ دئے گئے سوالات پر باتچیت کی جائیگی۔ اہم نکات کو واضح کرنے والے صحائف کو پڑھا جائیگا اور اُن پر غور کِیا جائیگا۔ ہر باب کے آخر میں دئے گئے بکس ”پاک صحائف کی تعلیم یہ ہے“ کی مدد سے پورے باب کی دُہرائی کی جائیگی۔ کیونکہ یہ بکس ہر باب کے شروع میں دئے گئے سوالات کے صحیفائی جوابات فراہم کرتا ہے۔ یہ کتاب مختلف موضوعات کو واضح، سادہ اور دلچسپ انداز میں بیان کرتی ہے اسلئے آپ آسانی سے جواب دینے کے قابل ہونگے۔
۳ اس کتاب کے آخر میں مزید معلومات کے تحت شائعکردہ مواد مختلف موضوعات پر تفصیلی باتچیت کرتا ہے۔ اگر بائبل طالبعلموں کو کسی خاص موضوع پر زیادہ معلومات کی ضرورت ہو تو ہم اس مواد کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے تحت شائعکردہ مواد پر کلیسیائی کتابی مطالعے کے دوران وقتاًفوقتاً باتچیت کی جائیگی۔ کتابی مطالعے کا قاری اس حصے میں دئے گئے پورے مضمون کو پڑھے گا لیکن طویل مضامین پر مختلف حصوں میں بات کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ مزید معلومات کے تحت شائعکردہ مواد میں سوال نہیں دئے گئے توبھی کتابی مطالعے کا نگہبان اہم نکات کو نمایاں کرنے کیلئے حاضرین سے اضافی سوال پوچھ سکتا ہے۔
۴ کلیسیائی کتابی مطالعے کے دوران کتاب پاک صحائف کی تعلیم کا مطالعہ جلدی ختم ہو جائیگا۔ لیکن دوسروں کو بائبل مطالعہ کراتے وقت اسے جلدی جلدی ختم کرانے کی کوشش نہ کریں خاص طور پر اگر لوگ بائبل کے بارے میں نہیں جانتے یا بہت کم علم رکھتے ہیں۔ (اعما ۲۶:۲۸، ۲۹) گھریلو بائبل مطالعے کے دوران ہمیں صحائف پر تفصیل سے باتچیت کرنے اور تمثیلوں کی وضاحت کرنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ پس ہر ہفتے کتابی مطالعے پر حاضر ہونے اور کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے مطالعہ میں بھرپور شرکت کرنے کا عزم کریں۔