خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مئی ۱۲
گیت ۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے مئی ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور مئی ۲۲ کے اویک! کو پیش کرنے کیلئے دو الگالگ مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں ایک رسالے کو نمایاں کریں لیکن پیش دونوں رسالے کئے جانے چاہئیں۔ عطیات کے بندوبست کا ذکر ضرور کریں۔
۲۰ منٹ: اولاد والو! اپنے بچوں کی ترقی کرنے میں مدد کریں۔ منسٹری سکول بُک کے صفحات ۹-۱۲ اور ۲۱-۳۸ سے اہم نکات پر مبنی ایک تقریر۔ والدین کی حوصلہافزائی کریں کہ اس میں سے کچھ مواد اپنے خاندانی مطالعے میں استعمال کریں تاکہ اپنے بچوں کی خدمتگزاری میں ترقی کرنے کیلئے مدد کر سکیں۔ ایسے خاص نکات پر توجہ دلائیں جو ضروری مہارتیں پیدا کرنے میں نوجوانوں کی مدد کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
۱۵ منٹ: ”خوشخبری ہمارے سپرد ہے۔“ a ایسے ایک یا دو پبلشروں کو پہلے سے تیار کریں جو مختصراً اس بات کو اُجاگر کریں کہ وہ منادی میں زیادہ حصہ لینے کیلئے اپنے ذاتی حالات میں ردوبدل کرنے کے قابل کیسے ہوئے ہیں۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۱۹
گیت ۸۸
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ ”بعض یورپی ممالک میں کنگڈم ہالز کی تعمیر کا بینالاقوامی منصوبہ“ پر گفتگو کریں۔ واضح کریں کہ محدود وسائل والے ممالک اور مقامی برانچ کے علاقے میں تعمیر ہونے والے کنگڈم ہالز کے اخراجات کنگڈم ہال فنڈ کے عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۵ منٹ: ”غیررسمی گواہی سے یہوواہ کی حمد کریں۔“ تقریر اور سامعین سے گفتگو۔ پیراگراف ۳ پر باتچیت کرتے ہوئے، سامعین سے پوچھیں کہ مندرجہذیل حالتوں میں بائبل گفتگو شروع کرنے کے لئے کیا کہا جا سکتا ہے: (۱) کسی جگہ قطار میں کھڑے ہوئے (۲) بس یا گاڑی میں سفر کرتے ہوئے (۳) اپنے باغیچے میں کام کرنے والے پڑوسی کے ساتھ (۴) جائےملازمت پر کسی ساتھی کارکُن کے ساتھ (۵) سکول میں ہمجماعت کے ساتھ۔ غیررسمی گواہی میں پبلشر کو حاصل ہونے والی کامیابی کو نمایاں کرنے والا کوئی مقامی تجربہ سنانے کا پہلے سے بندوبست کریں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۶
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو مئی کی خدمتی رپورٹ ڈالنا یاد دلائیں۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے جون ۱ کے مینارِنگہبانی اور جون ۸ کے اویک! کے دو الگالگ مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں ایک رسالے کو نمایاں کریں لیکن پیش دونوں رسالے کئے جانے چاہئیں۔ ایک مظاہرے کے اختتام پر رسالے قبول نہ کرنے والے صاحبِخانہ کو اشتہار کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ پیش کریں۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ تقریر۔ ٹیلیفون پر گواہی کے سلسلے میں فروری ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ پر پیراگراف ۱۲-۱۵ پر شائع ہونے والی تجاویز یا مقامی طور پر مفید ثابت ہونے والی دیگر تجاویز کا مختصراً اعادہ کریں۔
۲۵ منٹ: ”خدا کا کلام سچائی ہے۔“ b مضمون میں دئے گئے سوال استعمال کریں۔ سامعین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ جب پبلشروں نے اُنکے سوالوں کے جواب دینے کیلئے بائبل استعمال کی تو سچائی سیکھنے میں اُنکی مدد کیسے ہوئی۔ پیراگراف ۴ پر گفتگو کرتے ہوئے، کسی لائق پبلشر سے مظاہرہ کرائیں کہ ”خدا کے کلام کو درستی سے کام میں لائیں“ (کےایم ۰۱/۱۲ ص. ۱ پ. ۳، ۴) مضمون میں دی گئی تجاویز کی مدد سے پہلی ملاقات پر بائبل کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲
گیت ۲۲۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ تقاضا بروشر اور علم کی کتاب پیش کرنے کے لئے جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کی تجاویز میں سے ایک یا دو پر نظرثانی کریں۔
۲۰ منٹ: باعزت شادی—ایک الہٰی تقاضا۔ تقریر اور سامعین سے گفتگو۔ بہتیرے ممالک میں، لوگ قانونی شادی کے بغیر ہی اکٹھے رہتے ہیں۔ بعض سمجھتے ہیں کہ اس کے اپنے فائدے ہیں۔ بائبل کے نقطۂنظر کو واضح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیں کہ خدا نے شادی کا آغاز کِیا تھا۔ (آرایس ص. ۲۴۸، ۲۴۹) شادی کے بندوبست کے بغیر اکٹھے رہنا حرامکاری ہے۔ (ایفوائے ص. ۱۷) بہتیرے لوگوں کے خیال کے برعکس، تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ شادی سے پہلے اکٹھے رہنا شادی کی کامیابی کے امکان کو کم کر دیتا ہے۔ (جی۰۲ ۸/۳ ص. ۲۹؛ جی۹۲ ۸/۹ ص. ۲۸؛ جی۸ ۹۱/۵ ص. ۲۸) مسیحی یہوواہ کے معیاروں کی پابندی کرکے اُسکی تعظیم کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے وہ خود بھی فائدہ اُٹھاتے ہیں۔—یسع ۴۸:۱۷، ۱۸۔
۱۵ منٹ: آپ کیسے مستفید ہو رہے ہیں؟ سکول اوورسیئر سامعین سے گفتگو کرتا ہے۔ جنوری سے شروع کرکے، ہم نے پاکستان میں متبادل مسیحی خدمتی سکول کا آغاز کِیا تھا۔ مسیحی خدمتی سکول کے مثبت نتائج پر روشنی ڈالیں۔ کیا سکول میں زیادہ طالبعلموں نے نام درج کرایا ہے؟ کیا شرکت کے لئے کافی رضامندی دکھائی گئی ہے؟ مشورت دینے کے انتظامات سے طالبعلم کیسے فائدہ اُٹھا رہے ہیں؟ سامعین کو بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے اب تک اس سے کیا فائدہ حاصل کِیا ہے اور وہ مستقبل میں اس پروگرام سے حاصل ہونے والے فوائد کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
]فٹنوٹس[
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔