خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از ستمبر ۹
گیت ۴۲
۱۳ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۱۲ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ستمبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور ستمبر ۲۲ کے جاگو! کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں، قاطعگفتگو کے اس اعتراض پر قابو پانے کیلئے ایک مختلف طریقہ ظاہر کریں کہ ”مجھے یہوواہ کے گواہوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔“—دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۹۔
۱۷ منٹ: ”یہوواہ کی تمجید کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا۔“a اگر وقت اجازت دے تو ریزننگ بُک کے صفحہ ۱۹۶-۱۹۹ سے ایک یا دو عملی نکات پر باتچیت کریں۔
۱۵ منٹ: ”ایمان کی کمی کیوں؟“ سامعین سے باتچیت۔ ہم اکثر ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جن میں ایمان کی کمی پائی جاتی ہے۔ (۲-تھس ۳:۲) انہیں یہوواہ کی بابت سچائی سے واقف کرانے سے پہلے ہمیں اس بات کا تعیّن کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ خدا کی بابت انکی سوچ کو کس چیز نے متاثر کِیا ہے۔ ریزننگ بُک، صفحہ ۱۲۹، ۱۳۰ میں درج چار عناصر پر غور کریں جو ایمان حاصل کرنے میں لوگوں کیلئے رُکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔ ہر بار سامعین کو تجویز پیش کرنے کی دعوت دیں کہ کونسی رسائی استعمال کی جا سکتی ہے۔ کسی مؤثر رسائی کی بابت کوئی تجربہ بیان کریں یا اگست ۲۲، ۱۹۹۳، اویک! صفحہ ۱۴، ۱۵ سے کوئی تجربہ استعمال کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۶
گیت ۱۲۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ اگلے ہفتے کے خدمتی اجلاس کی تیاری کیلئے گزشتہ سرکٹ اسمبلی پروگرام پر اپنے نوٹس کا اعادہ کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۸ منٹ:گزشتہ سال ہماری کارکردگی کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان کی تقریر۔ سن ۲۰۰۲ کے خدمتی سال کی کلیسیائی رپورٹ کے اہم نکات بیان کریں۔ سب کی حاصل ہونے والی کامیابیوں کیلئے تعریف کریں۔ بہتری کے لئے عملی تجاویز کا احاطہ کرتے ہوئے اجلاسوں پر حاضری، واپسی ملاقات، بائبل مطالعے کی کارگزاری اور امدادی پائنیر خدمت کے سلسلے میں کلیسیا کی کارکردگی پر توجہ دلائیں۔ آنے والے سال کیلئے قابلِرسائی نشانے قائم کریں۔
۱۷ منٹ: سنگل پیرنٹس کو درپیش مسائل۔ یہ جاننے کیلئے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت، اصلاح اور راہنمائی سے تعلق رکھنے والے مسائل سے کیسے نپٹتے ہیں ایک بزرگ ایک یا دو سنگل پیرنٹس (یا ایسے اشخاص جنکے ساتھی گواہ نہیں) سے انٹرویو لیتا ہے۔ وہ خاندانی ذمہداریاں پوری کرنے کیساتھ ساتھ اجلاسوں اور میدانی خدمت میں باقاعدگی سے جانے کے قابل کیسے ہوئے ہیں؟ خاندانی خوشی کی کتاب، صفحہ ۱۰۴-۱۱۰ میں پیش کی جانے والی چند تجاویز کو نمایاں کریں۔ جیساکہ صفحہ ۱۱۳-۱۱۵ پر واضح کِیا گیا ہے، بعض عملی طریقے بیان کریں کہ دوسرے اس سلسلے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔
گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۳
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ صفحہ ۱۲ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ایک بزرگ کے ذریعے اکتوبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور ایک خادم کے ذریعے اکتوبر ۸ کے اویک! کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے بعد، ایک یا دو ابتدائی جملوں کو دوبارہ بیان کریں جو صاحبِخانہ کی دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے استعمال ہوئے تھے۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”خدا سے ڈرو اور اُسکی تمجید کرو۔“ (مکا ۱۴:۷) گزشتہ خدمتی سال کے دوران منعقد کئے جانے والے سرکٹ اسمبلی پروگرام پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ کلیسیا کو کلیدی نکات اور اس بات پر تبصرہ پیش کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کیسے ذاتی طور پر یا بطور خاندان انکا اطلاق کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ (حصے پیشازوقت تفویض کئے جا سکتے ہیں۔) پروگرام کے ان حصوں کو نمایاں کریں: (۱) ”نئے اشخاص کی خدائی خوف پیدا کرنے میں مدد کریں۔“ ہم ترقی کرنے اور یہوواہ کے سرگرم خادم بننے میں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو میموریل پر حاضر ہوئے تھے؟ (۲) ”یہوواہ کے خوف کا مطلب بُرائی سے نفرت ہے۔“ (م ۸۷/۷ ص. ۱۷، پیرا. ۶-۱۱) امثال ۶:۱۶-۱۹ ایسی چیزوں سے دُور رہنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے جن سے یہوواہ کو نفرت ہے—تکبّر، جھوٹ، مادی حاصلات کی جستجو، غیرصحتمندانہ تفریح، انٹرنیٹ کا غلط استعمال؟ (۳) ”اُنکے قریبتر ہو جائیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔“ ہم یہوواہ، یسوع، خاندانی افراد اور کلیسیا میں دیگر اشخاص سے محبت کرتے ہیں؛ ان کے قریب ہو جانے سے ہم دُنیا سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟ (۴) ”انسان کی بجائے یہوواہ کا خوف مانیں۔“ یہوواہ کو ناخوش کرنے کے خوف نے منادی کرتے وقت ہچکچاہٹ پر غالب آنے، ملازمت پر یا سکول میں خدائی اُصولوں کی پیروی کرنے یا اجلاسوں، اسمبلیوں اور کنونشنوں پر غیرحاضر رہنے کے سلسلے میں اپنے آجر کے دباؤ کی مزاحمت کرنے میں آپ کی مدد کیسے کی ہے؟ (۵) ”سب کچھ خدا کے جلال کیلئے کرو“ (زبور ۱۱۹:۳۷؛ عبر ۴:۱۳) خدائی خوف کو ہمیں بےاعتدالی سے شرابنوشی کرنے، فحش فلمیں دیکھنے یا کوئی اور پوشیدہ گناہ کرنے سے کیوں باز رکھنا چاہئے؟ (۶) ”یہوواہ کے خوف میں چلتے رہیں۔“ یہوواہ نے آپ کو اپنی زندگی میں اُسکی روح کی مکمل کارفرمائی کیلئے گنجائش پیدا کرنے میں کیسے برکت بخشی ہے؟—زبور ۳۱:۱۹؛ ۳۳:۱۸؛ ۳۴:۹، ۱۷؛ ۱۴۵:۱۹۔
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۳۰
گیت ۲۲۲
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو ستمبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنا یاد کرائیں۔ ”کنگڈم ہال کا تعمیراتی پروگرام رواںدواں۔“ پر باتچیت۔
۱۵ منٹ: کونسی بات ہمارے رسالوں کو منفرد بناتی ہے؟ تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ اکتوبر کے دوران ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کرینگے۔ ہمارے رسالوں کے منفرد ہونے کی وجوہات پر باتچیت کریں: (۱) یہ یہوواہ کے نام کو سربلند کرتے ہیں۔ (۲) یسوع پر ایمان کی حوصلہافزائی کرتے ہیں۔ (۳) خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں۔ (۴) بائبل کے حتمی اختیار پر توجہ دلاتے ہیں۔ (۵) بائبل پیشینگوئی کی وضاحت کرتے ہیں۔ (۶) دُنیاوی واقعات کی حقیقی معنوں میں وضاحت کرتے ہیں۔ (۷) آجکل کے مسائل سے نپٹنے کے طریقے بیان کرتے ہیں۔ (۸) زندگی کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دلچسپی اُبھارتے ہیں۔ (۹) سیاسی غیرجانبداری ظاہر کرتے ہیں۔ دو مختصر مظاہروں کے ذریعے ظاہر کریں کہ باتچیت شروع کرنے کیلئے ان میں سے ایک نکتہ کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۱۵ منٹ: ”تھیوکریٹک وسائل کیلئے قدردانی دکھائیں۔“ b اسے ایک بزرگ پیش کریگا۔ مقامی طور پر ہمارے لٹریچر کی بابت مشاہدوں پر تبصرے شامل کریں اور کلیسیا اسکے دانشمندانہ استعمال کے سلسلے میں کیا کر سکتی ہے۔ لٹریچر کی درخواست کو ایسی مطبوعات تک محدود رکھنے کی حوصلہافزائی کریں جو واقعی ضروری ہیں۔ مالی طور پر بادشاہتی کام کی حمایت کرنے کے شرف کو یاد رکھیں۔—نومبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحہ ۳ پر ”پیسہ کہاں سے آتا ہے؟“ کو دیکھیں۔
گیت ۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اکتوبر ۷
گیت ۱۶۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: سکول میں سچائی کیلئے ثابتقدم رہنا۔ سکول جانے اور بےایمان ہمجماعتوں کیساتھ رفاقت محدود کرنے کی ضرورت کو سمجھنے والے ایک یا دو نوجوان پبلشروں کا انٹرویو لیں۔ وہ مشکلات اور ایسی بُری رغبتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا منصبوبہ رکھتے ہیں جو قومی تقریبات، سکول ڈانسس اور مظاہرے، غیرنصابی سرگرمیاں اور ناپاک چالچلن پیش کرتے ہیں؟ اُنہوں نے سکول میں جن طریقوں سے گواہی دینے کا منصوبہ بنایا ہے اُسکی بابت تبصرے بھی شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”’باطل چیزوں‘ کی جستجو سے گریز کریں۔“ c پیراگراف ۴ پر باتچیت کرنے کے بعد، نومبر ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے، پیراگراف ۳۰-۳۲ سے تبصرے شامل کریں۔ پیراگراف ۵ پر باتچیت کرتے وقت اکتوبر ۱، ۱۹۹۴ کے واچٹاور، صفحہ ۸ کے بکس پر تبصرے شامل کریں۔ پیراگراف ۶ کے ساتھ نومبر ۱۹۹۹ کے ضمیمے سے پیراگراف ۱۸ پڑھیں۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔