یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏03 ص.‏ 4
  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • بائبل پر مبنی مطبوعات کا دانشمندی سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اگر آپ کو کسی دوسری زبان میں کتابیں اور رسالے فوراً چاہئیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • اِس کتاب یا رسالے کی حالت کیسی ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 7/‏03 ص.‏ 4

مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا

۱ بہتیری جگہوں پر، میدانی خدمتی کے علاقے میں دیگر ممالک کے لوگ آباد ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بہتیروں کو جب اُن کی مادری زبان میں سچائی سکھائی گئی تو اُنہوں نے بہت جلد سچائی سیکھ لی۔ اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے اشخاص کے لئے اُن کی مادری زبان میں بائبل لٹریچر فراہم کرنے کے سلسلے میں کیا انتظامات ہیں؟‏

۲ کب لٹریچر پیش کِیا جائے:‏ جب مختلف زبانیں بولنے والی دو یا زیادہ کلیسیائیں ایک ہی علاقے میں کام کرتی ہیں تو بزرگوں کی جماعت خدمتی نگہبانوں کے ذریعے دونوں کے لئے قابلِ‌قبول نظام قائم کرے گی تاکہ ہر زبان کے گروپ کو جامع گواہی دی جا سکے۔ گھرباگھر کی منادی کرتے وقت پبلشر عام طور پر دیگر کلیسیاؤں کی زبان میں لٹریچر پیش نہیں کریں گی۔ تاہم، جب پبلشر غیررسمی یا عوامی مقامات پر گواہی دیں تو وہ متعلقہ علاقے کی زبانوں میں لٹریچر پیش کر سکتے ہیں۔—‏اکتوبر ۱۹۹۰ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے سوالی بکس کو دیکھیں۔‏

۳ لٹریچر کب سٹاک کِیا جائے:‏ اگر معقول حد تک غیرملکی زبان بولنے والی آبادی علاقے میں ہے مگر کوئی کلیسیا اس زبان کو نہیں جانتی تو کیا کِیا جا سکتا ہے؟ ایسے میں کلیسیائیں محدود تعداد میں اشتہارات، تقاضا اور خدا کے دوست بروشر اور علم کی کتاب جیسا بنیادی لٹریچر سٹاک کر سکتی ہیں۔ پبلشر یہ لٹریچر اس زبان کو پڑھنے والے لوگوں کو ملتے وقت کبھی بھی پیش کر سکتے ہیں۔‏

۴ لٹریچر کا آرڈر کیسے دیں:‏ اگر دلچسپی رکھنے والے شخص کی زبان میں کلیسیا کے سٹاک میں لٹریچر موجود نہیں تو اس زبان کا لٹریچر کیسے حاصل کِیا جا سکتا ہے؟ پبلشروں کو یہ تعیّن کرنے کے لئے لٹریچر سرونٹ سے چیک کرنا چاہئے کہ کونسی مطبوعات اس زبان میں دستیاب ہے تاکہ کلیسیا کی اگلی لٹریچر درخواست پر انکا آرڈر دیا جا سکے۔‏

۵ اگر ایسی مطبوعات جلدی چاہئیں تو پبلشر کلیسیائی خدمتی کمیٹی کے ایک رُکن سے درخواست کر سکتا ہے کہ اُسکی یہ درخواست کلیسیا کی اگلی باضابطہ لٹریچر درخواست سے پہلے دیدی جائے۔ اگر یہ منظور ہو جاتی ہے تو لٹریچر کوارڈی‌نیٹر یا اس کی طرف سے کوئی نامزد شخص ٹرانسلیشن آفس کو ڈاک یا ٹیلیفون کے ذریعے فوری درخواست کر سکتا ہے۔ کلیسیا کو لٹریچر حسبِ‌خواہش عام پتے یا عارضی پتے پر بھیجا جائیگا۔ اگر ۲۴ یا ۴۸ گھنٹے کے اندر اندر ڈلیوری کی درخواست کی جاتی ہے تو کلیسیا کو اسکے اخراجات ادا کرنے ہونگے۔‏

 دُعا ہے کہ ہم زبان سے قطع‌نظر ’‏ہر طرح کے آدمیوں‘‏ کی مدد کرنے کے لئے مسیحی مطبوعات کا اچھا استعمال کریں تاکہ وہ ”‏نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“‏—‏۱-‏تیم ۲:‏۳، ۴‏۔‏

‎]سوالات[‎

۱.‏ بہتیری کلیسیاؤں میں غیرملکی زبان میں لٹریچر کی ضرورت کیوں ہے؟‏

۲.‏ مختلف زبانیں بولنے والے علاقے میں کام کرنے والی دو یا زیادہ کلیسیاؤں کو کس قِسم کے تعاون کی ضرورت ہے؟‏

۳.‏ ایک کلیسیا کس وقت غیرملکی زبان کا لٹریچر سٹاک کر سکتی ہیں؟‏

۴.‏ کلیسیا ایسی زبان میں لٹریچر کیسے حاصل کر سکتی ہے جو اُسکے سٹاک میں موجود نہیں؟‏

۵.‏ اگر لٹریچر کی اگلی درخواست موصول ہونے سے پہلے لٹریچر کی ضرورت ہو تو کیا کِیا جا سکتا ہے؟‏

۶.‏ مسیحی مطبوعات کی دستیابی کو ممکن بنانے کے سلسلے میں ہمارا نصب‌اُلعین کیا ہونا چاہئے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں