یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏02 ص.‏ 1
  • یہوواہ کی تمجید کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی تمجید کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں خدا کا نام کیوں لینا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یہوواہ سے ڈرو اور اس کے پاک نام کی تمجید کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • خدا کا نام
    جاگو!‏—‏2017ء
  • خدا کے عظیم نام کی عزت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 9/‏02 ص.‏ 1

یہوواہ کی تمجید کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا

۱ دُنیابھر کے لوگوں میں ایک اہم پیغام کی منادی ہو رہی ہے:‏ ”‏خدا سے ڈرو اور اُسکی تمجید کرو کیونکہ اُسکی عدالت کا وقت آ پہنچا ہے اور اُسی کی عبادت کرو جس نے آسمان اور زمین اور سمندر اور پانی کے چشمے پیدا کئے۔“‏ (‏مکا ۱۴:‏۶، ۷‏)‏ ہمیں اس منادی کے کام میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہے۔ لوگوں کو یہوواہ کا خوف ماننے اور اسکی پرستش کرنے کیلئے اسکی بابت کیا جاننے کی ضرورت ہے؟‏

۲ اُسکا نام:‏ لوگوں کو نام کے ذریعے خدائے‌برحق کو ایسے بہتیرے جھوٹے معبودوں سے فرق کرنے کے قابل ہونا چاہئے جن کی آجکل پرستش کی جاتی ہے۔ (‏است ۴:‏۳۵؛‏ ۱-‏کر ۸:‏۵، ۶‏)‏ درحقیقت، بائبل مصنّفین نے یہوواہ کے ممتاز نام کو ۷،۰۰۰ سے زائد مرتبہ استعمال کِیا ہے۔ اگرچہ ہم خدا کے نام کو متعارف کرتے وقت بصیرت سے کام لیتے ہیں توبھی ہمیں کبھی بھی اسے استعمال کرنے سے گریز کرنا یا ہچکچانا نہیں چاہئے۔ خدا کی مرضی ہے کہ تمام نسلِ‌انسانی اُسکے نام کو جانیں۔—‏زبور ۸۳:‏۱۸‏۔‏

۳ اُسکی شخصیت:‏ یہوواہ کی تمجید کرنے کیلئے لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کیسا خدا ہے۔ ہمیں انہیں اُسکی غیرمعمولی محبت، لاثانی حکمت، کامل انصاف اور قادرِمطلق طاقت کیساتھ ساتھ اُسکے رحم، شفقت اور دیگر شاندار خوبیوں سے واقف کرانا چاہئے۔ (‏خر ۳۴:‏۶، ۷)‏ انہیں یہ بات تسلیم کرتے ہوئے خدا کا خوشگوار خوف ماننا اور اُس کا احترام کرنا بھی سیکھنا چاہئے کہ اُن کی زندگیوں کا انحصار یہوواہ کی مقبولیت پر ہے۔—‏زبور ۸۹:‏۷‏۔‏

۴ خدا کے قریب جانا:‏ خدا کی آنے والی عدالت سے بچنے کے لئے لوگوں کو ایمان کے ساتھ اُس کے طالب ہونے کی ضرورت ہے۔ (‏روم ۱۰:‏۱۳، ۱۴؛‏ ۲-‏تھس ۱:‏۸‏)‏ اس میں خدا کے نام اور خوبیوں کی بابت علم حاصل کرنے سے زیادہ کچھ شامل ہے۔ ہمیں پورے دل سے یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہوئے اُس کیساتھ ایک ذاتی رشتہ قائم کرنے میں لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ (‏امثا ۳:‏۵، ۶‏)‏ جب وہ سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرتے، خدا سے مخلصانہ دُعا میں رُجوع کرتے اور اپنی زندگیوں میں اُس کی مدد کا تجربہ کرتے ہیں تو اُنکا ایمان بڑھے گا اور یہوواہ کے قریب جانے میں اُن کی مدد ہوگی۔—‏زبور ۳۴:‏۸‏۔‏

۵ دُعا ہے کہ ہم گرمجوشی سے خدا کے نام کا پرچار کرتے ہوئے اُس پر مکمل بھروسا رکھنے اور اُسکا خوف ماننے میں دوسروں کی مدد کریں۔ ہم ابھی بھی یہوواہ کو جاننے اور ’‏نجات دینے والے خدا‘‏ کے طور پر اُسکی تمجید کرنے میں بہتیرے لوگوں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔—‏زبور ۲۵:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں