یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏01 ص.‏ 14
  • کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • بادشاہتی خدمت کے اپنے خزانے کو پھیلائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • نئے خدمتی سال کے لئے ایک قابلِ‌تعریف نشانہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 8/‏01 ص.‏ 14

کیا آپ زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟‏

۱ یسوع نے بادشاہت کو انمول خزانوں سے تشبِیہ دی۔ (‏متی ۱۳:‏۴۴-‏۴۶‏)‏ بادشاہتی پیغام کی تشہیر بھی ایک بیش‌قیمت خزانہ ہے۔ یہ خدمتگزاری ہماری زندگیوں میں اوّل درجہ رکھنے کی مستحق ہے اگرچہ اس میں بھرپور شرکت کرنے کا مطلب کسی حد تک نفس‌کُشی ہو سکتا ہے۔ (‏متی ۶:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ کیا آپ بادشاہتی خدمت میں زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں؟‏

۲ ان ضروری چیزوں پر توجہ دیں:‏ خدمتگزاری میں اپنی شرکت کو وسیع کرنے کے لئے مختلف چیزوں کی ضرورت ہے:‏ (‏۱)‏ اپنی زندگی میں بادشاہتی مفاد کو مقدم رکھنے کے لئے پُرعزم رہنا۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏؛ (‏۲)‏ یہوواہ پر توکل اور ایمان کا مظاہرہ کرنا۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۱،‏ ۷‏)‏؛ (‏۳)‏ پُرخلوص اور باقاعدہ دُعاؤں کے ذریعے خدا کی مدد کے طالب ہونا۔ (‏لو ۱۱:‏۸-‏۱۰‏)‏؛ (‏۴)‏ دُعاؤں کی مطابقت میں عمل کرنا۔—‏یعقو ۲:‏۱۴،‏ ۱۷‏۔‏

۳ خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے:‏ ہم سب ہر ماہ خدمتگزاری میں باقاعدہ کچھ وقت گزارنے کا بنیادی نصب‌العین قائم کر سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے غیررسمی گواہی دینے کیلئے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانے، اپنی پیشکشوں کو زیادہ پُرمطلب بنانے کی کوشش کرنے، واپسی ملاقاتوں کی اثرپذیری کو بڑھانے اور ترقی‌پسندانہ گھریلو بائبل مطالعے کرانے کیلئے بھرپور کوشش کرنے پر بھی توجہ دی ہے؟ شاید آپ امدادی یا باقاعدہ پائینر خدمت اختیار کرنے یا زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں؟ اگر آپ ایک بپتسمہ‌یافتہ بھائی ہیں تو کیا آپ خادم یا بزرگ بننے کے لائق ٹھہرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟ (‏۱-‏تیم ۳:‏۱،‏ ۱۰‏)‏ کیا آپ بیت‌ایل خدمت، منسٹریل ٹریننگ سکول یا گلئیڈ سکول میں مشنری ٹریننگ کیلئے اپنی خدمتگزاری کو وسیع کر سکتے ہیں؟—‏لو ۱۰:‏۲‏۔‏

۴ جب کُل‌وقتی ملازمت کرنے اور کھیلوں میں زیادہ وقت گزارنے والے بھائی کو باقاعدہ پائینر خدمت کرنے کے لئے حوصلہ‌افزائی دی گئی تو اُس نے امدادی پائینر خدمت کا آغاز کرنے کے بعد اپنے حالات میں ردوبدل پیدا کرکے کُل‌وقتی خدمتگزاری شروع کر دی۔ اب وہ منسٹریل ٹریننگ سکول سے تربیت حاصل کرنے کے بعد سرکٹ اوورسیئر کے طور پر خدمت انجام دے رہا ہے۔ وہ حاصل‌کردہ حوصلہ‌افزائی کے لئے جوابی‌عمل دکھانے سے بہت خوش ہے اور اُسے یقین ہے کہ وہ بادشاہتی خدمت میں زیادہ وقت صرف کرنے کے اپنے فیصلے سے بہت شادمان ہے۔‏

۵ یہوواہ اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو برکت دیتا ہے۔ (‏یسع ۶:‏۸‏)‏ اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کی راہ میں کسی چیز کو رکاوٹ نہ بننے دیں اور اس کے نتیجے میں خوب اطمینان اور تازگی حاصل کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں