یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏01 ص.‏ 14
  • تفریح کو اُسکی جگہ پر رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تفریح کو اُسکی جگہ پر رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ صحیح تفریح کا انتخاب کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • اپنے وقت کو دانشمندی سے استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • کسی بھی وجہ سے یہوواہ خدا سے دُور نہ جائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • پڑھائی اور مطالعے کیلئے وقت نکالنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 8/‏01 ص.‏ 14

تفریح کو اُسکی جگہ پر رکھیں

۱ ان پُرآشوب دنوں میں ہمیں وقتاًفوقتاً معمول میں تبدیلی لانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کسی حد تک تفریح مناسب ہوتی ہے۔ تاہم، تفریح اور سماجی سرگرمیوں میں حد سے زیادہ وقت صرف کرنا کسی شخص کو روحانی کاموں میں کم سے کم وقت صرف کرنے کی طرف مائل کر سکتا ہے۔ ہمیں تفریح کو اُس کی جائز جگہ پر رکھنا چاہئے۔ (‏متی ۵:‏۳‏)‏ یہ کیسے ممکن ہے؟ افس ۵:‏۱۵-‏۱۷ میں پائی جانے والی ہدایت کے مطابق عمل کرنے سے ایسا کِیا جا سکتا ہے۔‏

۲ حدود مقرر کریں:‏ پولس نے مسیحیوں کو لکھا ”‏غور سے دیکھو“‏ کہ آیا دانائی سے چلتے ہو۔ تفریح کی حد مقرر کرنے کیلئے اعتدال اور ضبطِ‌نفس کی ضرورت ہے۔ اپنے فارغ وقت کو استعمال کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ سوچ‌بچار کریں۔ تفریح کو ایک مفید مقصد انجام دینا چاہئے اس سے ہمیں یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ ہم نے وقت ضائع کِیا ہے اور یہ ہمارے لئے تھکاوٹ کا باعث بنی ہے۔ اگر تفریح کے بعد ہم کھوکھلاپن، غیرمطمئن اور کسی حد تک خود کو قصوروار پاتے ہیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کریگا کہ ہمیں اپنے وقت کے استعمال میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہے۔‏

۳ مستقل مزاج بنیں:‏ پولس نے تاکید کی ”‏وقت کو غنیمت جانو،“‏ زندگی کی سب سے اہم چیز ”‏نادان“‏ بننے سے بچنا ہے۔ مخصوص‌شُدہ مسیحی اپنی زندگیاں تفریح پر مرکوز نہیں رکھ سکتے۔ اگرچہ آرام‌وسکون ہمیں جسمانی طور پر تازہ‌دم کر سکتا ہے لیکن روحانی توانائی کا ماخذ یہوواہ کی سرگرم قوت ہے۔ (‏یسع ۴۰:‏۲۹-‏۳۱‏)‏ ہم تفریح کی بجائے تھیوکریٹک کارگزاریوں—‏بائبل مطالعے، اجلاسوں پر حاضری، میدانی خدمتگزاری میں حصہ لینے سے اُسکی روح حاصل کرتے ہیں۔‏

۴ ترجیحات قائم کریں:‏ پولس نے مسیحیوں کو ہدایت دی کہ ”‏[‏یہوواہ]‏ کی مرضی کو سمجھو کہ کیا ہے۔“‏ یسوع نے خیال پیش کِیا تھا کہ خدا کی بادشاہت کو ہماری زندگیوں کا محور ہونا چاہئے اور ہمیں اسے زندگی میں ترجیح دینی چاہئے۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ یہ اشد ضروری ہے کہ ہم یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے موزوں چیزوں کو پہلا درجہ دیں۔ اسکے بعد تفریح کو اُسکی جائز جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔ جب ایسا کِیا جاتا ہے تو اِسکا بھرپور اثر ہوگا اور ہم زیادہ خوش ہونگے۔—‏واعظ ۵:‏۱۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں