اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے
۱ تقریباً ۴۰ سال پہلے، جنوری ۱۵، ۱۹۵۵ کے واچٹاور میں ایک مضمون شائع ہوا تھا جس کا عنوان تھا ”کیا آپ پوری کوشش کر رہے ہیں؟“ اس نے پُرمحبت طریقے سے واضح کِیا کہ یہوواہ کے لوگوں کے لئے خدمتگزاری میں اپنی انفرادی کوشش کو بہتر بنانا کیسے ممکن ہے تاکہ وہ اپنی بادشاہتی کارگزاری کو وسیع کر سکیں۔ اُس عمدہ مشورت کا آج بھی اطلاق ہوتا ہے کیونکہ ہم اپنی کوشش میں بہتری لانا جاری رکھتے ہیں۔
۲ ہماری تمام خدمت کو سب سے بڑے حکم سے تحریک ملنی چاہئے: ”تُو خداوند [”یہوواہ،“ اینڈبلیو] اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔“ (مر ۱۲:۳۰) بادشاہتی کام کو فروغ دینے کیلئے دستیاب تمام مواقع کا بھرپور استعمال کرنے سے ہم یہوواہ کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ مندرجہذیل طریقوں پر غور کریں جن سے آپ اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۳ اپنی ذمہداری اُٹھائیں: مخصوصشُدہ بھائی خدمتگزار خادموں کے طور پر لائق ٹھہرنے اور پھر بزرگوں کے طور پر خدمت انجام دینے کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ دی واچٹاور ستمبر ۱، ۱۹۹۰ کے مضامین ”کیا آپ آگے بڑھ رہے ہیں؟“ اور ”کیا آپ خدمت کرنے کے لائق ہیں؟“ نے بہت سے بھائیوں کو کلیسیائی ذمہداریوں کے لئے خود کو پیش کرنے کی تحریک دی تھی۔ اپنے مقامی بزرگوں سے خاص تجاویز کی بابت پوچھیں کہ آپ کیسے ان استحقاقات کیلئے آگے بڑھ کر لائق ٹھہر سکتے ہیں۔
۴ غیرشادیشُدہ بزرگوں اور خدمتگزاروں کو منسٹریل ٹریننگ سکول کیلئے درخواست دینے کی بابت سنجیدگی سے سوچنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ ۱۹۸۶-۱۹۹۵، ۱۹۹۶ اور ۱۹۹۷ کے واچٹاور پبلیکشنز انڈیکس میں ”منسٹریل ٹریننگ سکول“ کے تحت معلومات کو پڑھنے سے اس سکول کی بابت معلوم کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنے سامنے ’کارگزاری کا بڑا دروازہ‘ کھلتے دیکھتے ہیں؟ (۱-کر ۱۶:۹الف) اس دروازے سے گزرنے والے بہتیرے بھائیوں نے اسکی دوسری جانب موجود تمام خدمتی استحقاقات کی بابت کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ آجکل وہ بیتایل میں یا سپیشل پائنیروں، مشنریوں یا سرکٹاوورسئیر کے خدمتی میدانوں میں خدمت کرنے سے لطف اُٹھاتے ہیں۔
۵ کلوقتی خدمت کیلئے آگے بڑھیں: ہائی سکول سے فارغاُلتحصیل ہونے والے نوجوانوں، گھریلو خواتین اور ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے تمام اشخاص کو پائنیر خدمت کی بابت سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ جولائی ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ پر نظرِثانی کریں اور اسکے بعد اُن پائنیروں سے گفتگو کریں جنکے حالات آپ جیسے تھے۔ ممکن ہے کہ آپ بھی اُنکی طرح پائنیر خدمت اختیار کرنے سے اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے قابل ہوں۔ (۱-کر ۱۱:۱) اپنی کارگزاری کو ہر مہینے ۷۰ گھنٹے تک بڑھا کر باقاعدہ پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کیلئے کیا کچھ درکار ہوگا؟
۶ اب پوری دُنیا میں ۱۷،۰۰۰ سے زیادہ بھائی اور بہن برانچ دفاتر اور بیتایل ہومز میں خدمت کر رہے ہیں۔ مارچ ۱۹۹۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ایسی خدمت کیلئے درخواست دینے کیلئے ایسے تقاضوں کا ذکر کرتی ہے۔ اُس ضمیمے کو کیوں نہ پڑھیں اور دیکھیں کہ آیا آپ بیتایل خدمت کے منفرد شرف کے لائق ہیں؟
۷ زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کریں: کیا آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں اکثروبیشتر کام کِیا جا چکا ہے یا ذمہداری اُٹھانے کیلئے بہت سے بھائی موجود ہیں؟ کیا آپ نے زیادہ ضرورت والے علاقے میں منتقل ہونے سے اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کی بابت سوچا ہے؟ شاید قریبی دیہی علاقے میں منتقل ہوا جا سکتا ہے جہاں زیادہ کارکنوں کی ضرورت ہے۔ (متی ۹:۳۷، ۳۸) تاہم جلدبازی سے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ یہ معاملہ دُعائیہ غوروفکر کا مستحق ہے۔ (لوقا ۱۴:۲۸-۳۰) بزرگوں اور سرکٹاوورسئیر کے ساتھ اپنے حالات پر گفتگو کریں۔ وہ آپکے ساتھ استدلال کرینگے کہ آیا اب منتقل ہونا دانشمندی کی بات ہے یا ایسا کرنے کیلئے مستقبل کیلئے تیاری کریں۔ اگر آپ اس سلسلے میں مشورے کے لئے سوسائٹی کو لکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کس جگہ منتقل ہو سکتے ہیں تو کلیسیائی خدمتی کمیٹی کی طرف سے دستخطشُدہ ایک خط آپکے خط کے ساتھ ضرور جانا چاہئے۔
۸ اپنی خدمت کے معیار کو بہتر بنائیں: غالباً اپنی میدانی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے سے ہم سب خدمتگزاری میں بھرپور شرکت کر سکتے ہیں۔ کیا آپ اس کام کے تمام حلقوں یعنی گھرباگھر اور غیررسمیگواہی، واپسی ملاقات اور بائبل مطالعے کے کام میں حصے لیتے ہیں؟ اگر آپ ایک بائبل مطالعہ کروا رہے ہیں تو کیا آپ تعلیم دینے کی اپنی خوبی کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ اپنے طالبعلم کو مخصوصیت اور بپتسمے کی تحریک دینے کی خاطر آپ کے لئے جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کی تجاویز پر نظرثانی کرنا اچھا ہوگا۔
۹ اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے اور بہتر بنانے کے لئے مزید معلومات آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری کے باب ۹ میں پائی جاتی ہیں۔ یقیناً ہم سب کو خدا کی خدمت میں حتیٰالوسع کام کرنے کی خواہش رکھنی چاہئے۔ اپنے روحانی نشانوں پر کیوں نہ سنجیدگی سے غور کریں؟ ۱-تیمتھیس ۴:۱۵ کی ہدایت کے مطابق عمل کریں: ”ان باتوں کی فکر رکھ۔ ان ہی میں مشغول رہ تاکہ تیری ترقی سب پر ظاہر ہو۔“