رسالوں کی بابت کیا کہیں
مِینارِنگہبانی ستمبر ۱۵
”تقریباً تمام مذاہب میں سچائی سے محبت رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔ تاہم، عموماً مذاہب ہی انسانوں میں نفاق ڈالتے ہیں۔ خلوصدل لوگوں کو متحد کرنے کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے؟ [جواب کے بعد، صفنیاہ ۳:۹ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ خدائےبرحق کا علم تمام دُنیا میں لوگوں کو کیسے متحد کر رہا ہے۔“
جاگو! ستمبر ۲۲
”پریشانی واقعی زندگی کی خوشی چھین سکتی ہے۔ آپ اس کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اس رسالے کے صفحہ ۱۲ کا مضمون ”پریشانی سے بچنا کیسے ممکن ہے؟“ ہمیں پریشانی کا مقابلہ کرنے کیلئے عملی مدد اور صحیفائی مشورت فراہم کرنے کے علاوہ ایسے وقت کی نشاندہی کرتا ہے جب پریشانی کو بالکل ختم کر دیا جائیگا۔“
مِینارِنگہبانیاکتوبر ۱
”آپ یقیناً اس بات سے اتفاق کرینگے کہ اس مُلک میں لوگوں کی اکثریت خدا پر ایمان رکھتی ہے۔ تاہم، اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ ”ایمان سے کیا مُراد ہے؟“ تو آپ کیا جواب دینگے؟“ [جواب کے بعد عبرانیوں ۱۱:۱ پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ سچا ایمان کیا ہے اور ایمان رکھنے یا نہ رکھنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔“
جاگو! اکتوبر ۸
”بہتیرے لوگ سمجھتے ہیں کہ اُنہیں ہمیشہ وافر مقدار میں خوراک دستیاب رہیگی۔ لیکن اب خدشہ ہے کہ سائنس ہماری غذائی رسد کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ یہ رسالہ ایسے خدشات کے علاوہ اس مسئلے کے حل کی بابت بائبل پر مبنی اُمید پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔“