نئے خدمتی سال کے لئے ایک قابلِتعریف نشانہ
۱. ہم نئے خدمتی سال کے لئے کس نشانے پر غوروخوض کر سکتے ہیں؟
۱ اگر ہم روحانی ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں نشانے قائم کرنے ہوں گے۔ نئے خدمتی سال کے لئے آپ نے کون سے نشانے قائم کر رکھے ہیں؟ ایک یا دو مہینے کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ہی سب سے بہترین نشانہ ہے۔ یہ پُرلطف کام کسی حد تک پیشگی تیاری کا تقاضا کرتا ہے۔ لہٰذا، اِس کے بارے میں ابھی سے سوچبچار شروع کر دیں۔ ہمیں امدادی پائنیر خدمت کو ایک نشانہ بنانے پر کیوں غوروخوض کرنا چاہئے؟
۲. امدادی پائنیر خدمت کو ایک نشانہ بنانے پر کیوں غوروخوض کرنا چاہئے؟
۲ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی وجوہات: امدادی پائنیرنگ ہمیں خدمتگزاری میں اضافی وقت صرف کرنے سے اپنے آسمانی باپ کو ’اَور زیادہ‘ خوش کرنے کے قابل بناتی ہے۔ (۱-تھس ۴:۱) جب ہم یہوواہ کے اُن تمام کاموں پر غور کرتے ہیں جو اُس نے ہمارے لئے کئے ہیں تو ہمارے دل ہمیں دوسروں کو اِس کی بابت بتانے کی اَور زیادہ تحریک دیتے ہیں۔ (زبور ۳۴:۱، ۲) یہوواہ ہماری اُن قربانیوں کو دیکھتا اور اُن کی قدر کرتا ہے جو ہم اُس کی خدمت کی خاطر دیتے ہیں۔ (عبر ۶:۱۰) یہ جاننا ہمیں خوشی بخشتا ہے کہ ہم یہوواہ کے دل کو شاد کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔—۱-توا ۲۹:۹۔
۳، ۴. ہم امدادی پائنیر خدمت سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟
۳ عموماً ہم جس کام کو جتنا زیادہ کرتے ہیں وہ ہمارے لئے اُتنا ہی آسان اور پُرلطف بن جاتا ہے۔ خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرنے سے آپ گھرباگھر منادی کرتے وقت اَور زیادہ پُراعتماد ہو جائیں گے۔ آپ گفتگو کا آغاز کرنے اور بائبل کا اچھا استعمال کرنے میں ماہر ہو جائیں گے۔ آپ جتنا زیادہ اپنے ایمان کے بارے میں باتچیت کرتے ہیں یہ اُتنا ہی مضبوط ہو جاتا ہے۔ بہتیرے جو پہلے بائبل مطالعے نہیں کرا رہے تھے وہ اب امدادی پائنیر خدمت کرنے سے ایسا کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
۴ جب ہماری خدمت محض برائےنام رہ جاتی ہے تو امدادی پائنیرنگ اس رجحان کو بدلتے ہوئے ہماری خدمت کو بڑھانے کے لئے جوش پیدا کر سکتی ہے۔ ایک سابقہ باقاعدہ پائنیر نے محسوس کِیا کہ وہ اپنی ملازمت کو بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے۔ اُس نے ایک مہینے کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ وہ کہتا ہے: ”مجھے یقین نہیں آتا کہ اِس پورے مہینے کے دوران کام کرنے سے مَیں روحانی طور پر کتنا تازہدم ہو گیا ہوں! مَیں نے امدادی پائنیر خدمت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کِیا۔ یوں مَیں ایک بار پھر باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو گیا۔“
۵. ہم نااہلی کے احساسات پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟
۵ رکاوٹوں پر قابو پانا: بعض شاید اِس وجہ سے امدادی پائنیر خدمت کے لئے اپنا نام درج کرانے سے ہچکچائیں کہ وہ منادی کرنے کی مہارت نہیں رکھتے۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ اِس وجہ سے امدادی پائنیر خدمت نہیں کر سکتے تو یرمیاہ کی طرح یہوواہ آپ کی بھی مدد کر سکتا ہے۔ (یرم ۱:۶-۱۰) اگرچہ موسیٰ ’رُک رُک کر بولتا تھا اور اُس کی زبان کُند تھی‘ توبھی یہوواہ نے اُسے اپنی مرضی کو پورا کرنے کے لئے استعمال کِیا۔ (خر ۴:۱۰-۱۲) اگر آپ بھی خود کو نااہل محسوس کرتے ہیں تو یہوواہ سے دلیری حاصل کرنے کے لئے دُعا کریں۔
۶. صحت کے مسائل اور مصروف معمول کے باوجود امدادی پائنیر خدمت کرنا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟
۶ کیا آپ صحت کے مسائل اور مصروف معمول کی وجہ سے امدادی پائنیر خدمت کے لئے اپنا نام درج کرانے سے ہچکچاتے ہیں؟ اگر آپ بیمار ہیں تو اپنی سہولت کے مطابق کام کرنے سے آپ کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا معمول بہت مصروف ہے تو آپ غیرضروری کاموں کو کسی دوسرے مہینے میں کر سکتے ہیں۔ بعض بہنبھائی ملازمت کے باوجود ایک یا دو دن کی چھٹی لیکر وقت کو غنیمت جانتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔—کل ۴:۵۔
۷. امدادی پائنیر خدمت کے لئے دُعا کرنا کیوں مفید ہے؟
۷ یہ کیسے ممکن ہے؟ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی خواہش کے متعلق دُعا کریں۔ یہوواہ سے التجا کریں کہ وہ خدمت کو بڑھانے کے سلسلے میں آپ کی کوششوں کو برکت دے۔ (روم ۱۲:۱۱، ۱۲) خدا دانشمندانہ فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ اپنے معمول میں ردوبدل کر سکیں۔ (یعقو ۱:۵) اگر امدادی پائنیرنگ کرنے کے لئے آپ کے دل سے خواہش نہیں اُٹھتی تو یہوواہ خدا سے منادی کے کام میں خوشی حاصل کرنے میں مدد کی درخواست کریں۔—لو ۱۰:۱، ۱۷۔
۸. امثال ۱۵:۲۲ کا اطلاق کرنے سے آپ امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں؟
۸ بطور خاندان امدادی پائنیر خدمت کے نشانے پر باتچیت کریں۔ (امثا ۱۵:۲۲) خاندان کا کمازکم ایک فرد باقی افراد کی مدد سے امدادی پائنیر خدمت کر سکتا ہے۔ پائنیر خدمت کے حوالے سے کلیسیا کے دوسرے بہنبھائیوں کے ساتھ باتچیت کریں۔ خاص طور پر، ایسے بہنبھائیوں سے بات کریں جن کے حالات آپ جیسے ہیں۔ ایسا کرنے سے اُن کے اندر بھی امدادی پائنیر خدمت کے لئے جوش بڑھے گا۔
۹. آپ امدادی پائنیر خدمت کے لئے کن مہینوں کا انتخاب کر سکتے ہیں؟
۹ اگلے خدمتی سال کے کیلنڈر کو دیکھیں اور اپنے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ کس مہینے میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوں گے۔ اگر آپ ملازمت کرتے یا سکول جاتے ہیں تو آپ ایسے مہینے پر غور کر سکتے ہیں جن میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار یا زیادہ چھٹیاں ہوتی ہیں۔ مثال طور پر ستمبر، دسمبر، مارچ اور اگست میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے۔ مئی کے مہینے میں پانچ ہفتے اور جون کے مہینے میں پانچ اتوار ہوں گے۔ اگر آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے تو ایسے مہینوں کا انتخاب کریں جن میں موسم اچھا ہوتا ہے۔ آپ اپنی کلیسیا میں سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران بھی پائنیر خدمت کرنے کی بابت سوچ سکتے ہیں۔ آپ اِس دوران باقاعدہ پائنیروں کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس کے پہلے نصف حصے میں شریک ہونے کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔ اگلے سال میموریل ۲۲ مارچ کو ہوگا۔ اِس لئے مارچ، اپریل اور مئی کا مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے موزوں رہے گا۔ جب آپ امدادی پائنیر خدمت کے لئے مہینے یا مہینوں کا انتخاب کر لیتے ہیں تو شیڈول بنا لیں۔ یہ آپ کو گھنٹوں کے تقاضے کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا۔
۱۰. اگر آپ کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن نہیں توپھر آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۱۰ اگر آنے والے خدمتی سال کے دوران آپ کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنا ممکن نہیں توبھی پائنیر جذبے کو برقرار رکھیں۔ آپ منادی کا کام کرنے کے لئے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں۔ اِس بات کا یقین رکھیں کہ جب آپ خدا کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو وہ آپ کے کام سے خوش ہوتا ہے۔ (کل ۶:۴) امدادی پائنیر خدمت کرنے والے بہنبھائیوں کی مدد اور حوصلہافزائی کرتے رہیں۔ آپ اپنے شیڈول میں ردوبدل کرکے اُن کے ساتھ ہفتے کے دیگر دنوں پر کام کر سکتے ہیں۔
۱۱. ہمیں وقت کی نزاکت کو کیوں سمجھنا چاہئے؟
۱۱ یہوواہ کے لوگ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔ خوشخبری کی منادی ایک ایسا کام ہے جسے ہر حال میں کِیا جانا چاہئے۔ کیونکہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہے اور وقت بہت تنگ ہے۔ (۱-کر ۷:۲۹-۳۱) خدا اور انسان کے لئے ہماری محبت ہمیں وہ سب کچھ کرنے کی تحریک دے گی جو ہم کر سکتے ہیں۔ ہم آنے والے نئے خدمتی سال کے دوران پوری کوشش اور اچھی منصوبہسازی کی بدولت کمازکم ایک ماہ کے لئے امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں!