کیا آپ ایک باقاعدہ بادشاہتی مناد ہیں؟
۱ ہم سب کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان نے نومبر ۱۹۹۹ میں ۵۰۲ پبلشروں کی ہمہوقتی انتہائی تعداد حاصل کر لی ہے۔ واقعی، ایک متحد اور پُرعزم کوشش! بدیہی طور پر، اس کے بعد کے مہینوں کی ۴۸۰ کی ماہانہ اوسط سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِن میں سے بعض پبلشروں کو بادشاہت کے باقاعدہ مناد بننے میں مشکل پیش آئی ہوگی۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ۱۲ میں سے ۱ پبلشر نے ہر مہینے خدمتگزاری میں حصہ لینے کی رپورٹ نہیں ڈالی۔ ہمیں یقین ہے کہ مندرجہذیل حوصلہافزائی اس مسئلے کو حل کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔
۲ اس شرف کی قدر کریں: ہمیں دوسروں تک بادشاہتی خوشخبری پہنچانے میں حصہ لینے کے شرف کیلئے گہری قدردانی دکھانی چاہئے۔ اس کارگزاری سے یہوواہ کا دل شاد ہوتا ہے اور زندگی کی راہ کا علم حاصل کرنے میں خلوصدل لوگوں کی مدد ہوتی ہے۔ (امثا ۲۷:۱۱؛ ۱-تیم ۴:۱۶) باقاعدگی سے گواہی دینا خدمتگزاری میں ہمارے تجربے کو بڑھاتا ہے اور نتیجتاً خوشی اور تکمیل کا احساس پیدا کرتا ہے۔
۳ کارگزاری کی رپورٹ دیں: میدانی خدمت میں حصہ لینے والے بعض افراد وقت پر اپنی کارگزاری کی رپورٹ دینے میں لاپرواہی کرتے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری کوشش رپورٹ کرنے کے قابل نہیں تھی۔ (مقابلہ کریں مر ۱۲:۴۱-۴۴۔) اپنی تمام کارگزاری کی ہمیں رپورٹ ضرور دینی چاہئے! گھر پر خدمتگزاری میں صرف کئے جانے والے وقت کو ریکارڈ کرنے کا کوئی طریقہ، جیساکہ کیلنڈر کا استعمال، مہینے کے آخر پر درست رپورٹ لکھنے میں مسلسل یاددہانی کا کام دیگا۔
۴ ضروری مدد پیش کریں: ایسے افراد کی مدد کیلئے مقامی بندوبست کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جنہیں خدمتگزاری میں باقاعدہ حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ کلیسیائی سیکرٹری اور کتابی مطالعہ کے کنڈکٹروں کو تجربہکار پبلشروں کی مدد حاصل کرنے کا انتظام کرنا چاہئے۔ اگر آپکے بچے یا دیگر بائبل طالبعلم غیربپتسمہیافتہ پبلشر ہیں تو اُنہیں ہر مہینے اپنی کارگزاری کی رپورٹ لکھنے کی تربیت دیں۔
۵ اکتوبر ۱، ۱۹۹۷ کے واچٹاور میں موجود میری کہانی میری زبانی، ”یہوواہ کی خدمت میں ایک طویل زندگی کیلئے شکرگزاری“ کو یاد کریں۔ ناروے، مڈلن کی بہن اوٹیلی ۱۹۲۱ میں اپنے بپتسمہ سے قبل خوشخبری کی باقاعدہ پبلشر بنی۔ چھہتر سال بعد، ۹۹ سال کی عمر میں اُس نے کہا: ”میں خوش ہوں کہ میرے لئے ابھی تک باقاعدہ پبلشر رہنا ممکن ہے۔“ یہوواہ کے تمام خادموں کیلئے کیا ہی قابلِتقلید عمدہ رُجحان!