واپس ضرور جائیں!
۱ ”کتنی اچھی گفتگو رہی! مجھے یاد رکھنا ہو گا کہ دوبارہ ملاقات کیلئے ضرور جاؤں۔“ کیا آپ نے کبھی اِس طرح کہا ہے اور پھر بھول گئے کہ وہ شخص کہاں رہتا ہے؟ اگر ایسا ہے توپھر واپس جانے کو یقینی بنانے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ آپ لکھ لیں۔
۲ تمام متعلقہ معلومات لکھ لیں: جب کسی دلچسپی رکھنے والے شخص کیساتھ حالیہ باتچیت ابھی آپکے ذہن میں تازہ ہوتی ہے تو وقت نکال کر اپنی ملاقات کی بابت تمام متعلقہ معلومات لکھ لیں۔ اس شخص کا نام لکھیں اور نوٹ کریں کہ آپ اُسکی شناخت کیسے کریں گے۔ اُسکا پتہ لکھ لیں، مگر قیاسآرائی نہ کریں—اس بات کی تصدیق کریں کہ جو آپ لکھ رہے ہیں وہ درست ہے۔ زیرِبحث آنے والے موضوع، پڑھے جانے والے صحائف اور پیشکردہ لٹریچر کو نوٹ کر لیں۔
۳ اگر آپ نے دوسری ملاقات پر باتچیت کرنے کیلئے کوئی سوال چھوڑا ہے تو اُسے لکھ لیں۔ کیا آپ نے اُس شخص، اُسکے خاندان یا اُسکے مذہب کی بابت کچھ علم حاصل کِیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اُسے نوٹ کر لیں۔ اِسکے بعد آپکی اگلی ملاقات پر اسکا ذکر کرنے سے اُس شخص میں آپکی ذاتی دلچسپی ظاہر ہوگی۔ آخر میں، اپنی پہلی ملاقات کے دن اور وقت اور واپس آنے کے دن اور وقت کو بھی نوٹ کر لیں۔ درست معلومات تحریر کرنے سے آپکے پاس واضح یاددہانیاں ہونگی اور واپسی ملاقات کے وعدے کو بھول جانے کے امکانات کم ہونگے۔—۱-تیم ۱:۱۲۔
۴ جب آپکا ریکارڈ مکمل ہو جاتا ہے تو اُسے اپنی میدانی خدمت کی دوسری چیزوں—بک بیگ، بائبل، ریزنگ بُک اور لٹریچر—کیساتھ رکھ دیں تاکہ یہ ہمیشہ دستیاب رہیں۔ یہ بہتر ہو گا کہ گھربہگھر کے ریکارڈ میں گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ اُس ریکارڈ سے الگ رکھیں جس پر آپ اپنی واپسی ملاقاتوں کو نوٹ کرتے ہیں۔ واقعی، اس بات سے قطعنظر کہ آپ واپسی ملاقات کا درست ریکارڈ رکھنے میں کتنی کوشش کرتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ واپس ضرور جائیں!
۵ اُس شخص کی بابت سوچبچار کریں: خدمتگزاری کی تیاری کرتے وقت واپسی ملاقاتوں کی بابت اپنے نوٹس کا جائزہ لیں۔ ہر شخص کی بابت سوچیں اور اگلی ملاقات کے وقت بہتر رسائی کے طریقے پر غور کریں۔ اُس شخص کی دلچسپی کو گھریلو بائبل مطالعے میں تبدیل کرنے کی بابت سوچیں۔ ایسی منصوبہسازی خوشخبری کے خادم کے طور پر آپ کیلئے نتیجہخیز ثابت ہو سکتی ہے اور اِس طرح سے آپکی ذاتی خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔—امثا ۲۱:۵الف۔
۶ لہٰذا، اگلی بار جب آپکو کوئی سننے والا ملے تو یہ نہ سوچیں کہ آپ اُس ملاقات کو آسانی سے یاد رکھ سکتے ہیں۔ اسکے برعکس، نوٹ کر لیں، اپنے نوٹس کا جائزہ لیں، اُس شخص کی بابت سوچتے رہیں اور پھر واپس ضرور جائیں!