کیا اگست ایک امتیازی مہینہ ہوگا؟
۱ یہوواہ کے لوگوں کیلئے ۱۹۶۳ ایک امتیازی سال تھا۔ آپ جانتے ہیں کیوں؟ اُس وقت پوری دُنیا میں پبلشروں کی تعداد ایک ملین ہو گئی تھی۔ اگر آپ اُس وقت سچائی میں ہوتے تو شاید آپ کو یاد ہوتا کہ ہم بادشاہتی پیغام کے اتنے زیادہ منادوں سے کسقدر خوش تھے! اب پاکستان میں بھی پبلشروں کی کافی تعداد ہے۔ تاہم، ہر ماہ، ہم میں سے اوسطاً ۵۰ خدمتگزاری میں حصہ لینے کی رپورٹ نہیں ڈالتے۔
۲ چیلنج قبول کریں: اگست کے دوران ہم پاکستان میں ۴۳۰ پبلشروں کی ہمہوقتی انتہائی تعداد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ہماری کوششیں کامیاب ہو جاتی ہیں تو بِلاشُبہ اگست ایک امتیازی مہینہ ہوگا! اگر ہم سب اپنا حصہ ادا کریں تو ہم ایسا کر سکتے ہیں۔
۳ تعطیلات کا منصوبہ بنانے والے، جانے سے پہلے خدمتگزاری میں کچھ وقت صرف کر سکتے ہیں۔ اپنے ہمراہ ٹریکٹ، بروشر یا رسالے لے کر جائیں تاکہ آپ چھٹیوں کے دوران ملنے والے لوگوں کو گواہی دے سکیں۔ علاوہازیں، اپنی منزلِمقصود پر پہنچ کر آپ مقامی پبلشروں کیساتھ خدمتگزاری میں شرکت کر کے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔
۴ اگر آپ ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں تو پھر بھی آپ خدمتگزاری میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ ڈاکٹروں، نرسوں یا ملاقاتیوں کو گواہی دینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ شاید آپ خط یا ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دے سکتے ہیں۔
۵ یقیناً بعض اگست کے دوران میدانی خدمتگزاری میں شرکت کرنے کے لئے مدد کی قدر کریں گے۔ بزرگوں، خدمتگزار خادموں، اور مطالعہ کروانے والوں کو مدد فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہئے۔ مہینے کے اختتام پر بِلاتاخیر اپنی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنا ہرگز نہ بھولیں اسطرح آپ کو اگست کے دوران ایک پبلشر شمار کِیا جائیگا۔
۶ اس شرف کو قیمتی سمجھیں: خدمتگزاری ایک ”اچھی امانت“ ہے۔ (۲-تیم ۱:۱۴) خوشخبری کی منادی کرنے کا شرف جو ہمیں دیا گیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔ (۱-تھس ۲:۴) جب ہم اُن تمام کاموں پر غور کرتے ہیں جو یہوواہ نے ہمارے لئے کئے ہیں تو ہمیں پورا سال اس اہم کام میں ہمہوقت شرکت کرنے کے لئے تحریک پانی چاہئے۔ ہمیں کسی بھی چیز کو باقاعدگی کے ساتھ منادی کرنے سے روکنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ آئیے یہوواہ کی خدمت میں اگست کے اس مہینے کو امتیازی مہینہ بنائیں اور اس کے بعد ہر ماہ یہوواہ کی بابت گواہی دینے کا عزم کریں!—زبور ۳۴:۱۔