کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟
۱ بدھ، اپریل ۱۹ کی شام، ہمارے خدمتی سال کا سب سے اہم دن ہوگا۔ اس دن غروبِآفتاب کیساتھ ساتھ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی تمام کلیسیائیں اور گروپ یسوع کی موت کی یادگار منائیں گے۔ ہم خواہ دُنیا کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوں، یسوع مسیح کی قربانی کی یادگار سال کا سب سے خاص موقع ہوگا۔ یہوواہ کے گواہوں کا کیلنڈر ۲۰۰۰ پر اپریل کے مہینے میں میموریل کی تاریخ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
۲ اپریل کا پورا مہینہ ہمارے لئے یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم یہوواہ کے اُس غیرمستحق فضل کے لئے دلی قدردانی دکھا سکیں جو اُس نے اپنے بیٹے کی قربانی کے ذریعے ظاہر کِیا ہے۔ وہ کیسے؟ پولس رسول نے لکھا: ”مسیح کی محبت ہم کو مجبور کر دیتی ہے اسلئے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مؤا تو سب مر گئے۔ اور وہ اسلئے سب کے واسطے مؤا کہ جو جیتے ہیں آگے کو اپنے لئے نہ جئیں بلکہ اُس کیلئے جو اُنکے واسطے مؤا اور پھر جی اُٹھا۔“ (۲-کر ۵:۱۴، ۱۵) جیہاں، اپریل کے دوران بادشاہتی خادموں کے طور پر ہم اِسے اپنا بہترین مہینہ بناتے ہوئے یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے لئے نہیں بلکہ اسکے لئے جیتے ہیں جو ہمارے واسطے مؤا!
۳ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیں: پولس رسول نے ہمارے لئے ایک قابلِتقلید نمونہ قائم کِیا جب اُس نے کہا: ”مَیں اپنی جان کو عزیز نہیں سمجھتا کہ اُسکی کچھ قدر کروں بمقابلہ اسکے کہ اپنا دَور اور وہ خدمت جو خداوند یسوؔع سے پائی ہے پوری کروں یعنی خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دوں۔“ (اعما ۲۰:۲۴) ہمیں بھی یہوواہ خدا کی بابت گواہی دینے کا ایسا ہی شرف حاصل ہے۔ اسلئے ہم اپریل کو امدادی پائنیر خدمت کی کارگزاری کے سلسلے میں اپنے لئے بہترین مہینہ بنانا چاہیں گے!
۴ اپریل کے پانچ ہفتوں کی وجہ سے بہتیروں کے لئے سن ۲۰۰۰ میں پائنیر خدمت کے لئے بہترین مہینہ ثابت ہوگا۔ اگست ۱۹۹۸ میں ۴۱ اشخاص نے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا جو ہماری اب تک کی انتہائی تعداد ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ اُس وقت کُل پبلشروں کے ۱۱ فیصد نے اس خدمت میں شرکت کی تھی۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس امدادی پائنیر خدمت کی گزشتہ انتہائی تعداد میں اضافہ کرنے کا خاصا امکان ہے۔ اسکے علاوہ، پہلے کی نسبت اب گھنٹوں کا تقاضا کم ہونے کی وجہ سے کلیسیا کے زیادہ لوگ اس خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر بپتسمہیافتہ پبلشر کو اس بات پر دُعائیہ غوروخوض کرنا چاہئے کہ آیا وہ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہوگا۔
۵ کیلنڈر ۲۰۰۰ پر اپریل کے اس مہینے کو استعمال کرتے ہوئے ابھی سے اپنے لئے ایک شیڈول ترتیب دے لیں۔ اس بات کا تعیّن کر لیں کہ آپ کن دنوں پر میدانی خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں اور پھر اس مہینہ کے دوران جو گھنٹے آپ مُنادی کی کارگزاری میں صرف کر سکتے ہیں اُنکا شمار کریں۔ رسمی اور غیررسمی طریقے سے دوسروں کو گواہی دینے میں جو وقت آپ صرف کر سکتے ہیں اسکو بھی شامل کریں۔ اس طرح کیا میزان سے امدادی پائنیروں کیلئے ۵۰ گھنٹوں کا تقاضا پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے؟ اگر آپکے گھنٹے کم ہیں تو کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کیلئے وقت نکالنے کی خاطر اپنے شیڈول میں کچھ ردوبدل کر سکتے ہیں؟ مہینے کے ۵۰ گھنٹوں کا تقاضا پورا کرنے کیلئے آپ کو ہر روز اوسطاً ایک گھنٹہ اور ۴۰ منٹ صرف کرنے کی ضرورت پڑیگی۔
۶ لہٰذا جب باقاعدہ پائنیروں کیلئے بھی گھنٹوں کا تقاضا کم کر دیا گیا ہے تو کیا آپ نے کُلوقتی خدمت کرنے کی بابت سوچا ہے؟ موسمِگرما کا انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ سردی کا موسم چونکہ ختم ہو چکا ہوگا اسلئے پائنیر خدمت کے آغاز کیلئے اپریل ایک اچھا مہینہ ثابت ہوگا! اگر آپکو باقاعدہ پائنیروں کیلئے ۷۰ گھنٹوں کا تقاضا پورا کرنے کے سلسلے میں اپنی صلاحیت کی بابت یقین نہیں ہے تو کیوں نہ اپریل کے مہینے میں امدادی پائنیر خدمت کریں اور ۷۰ گھنٹوں کا نشانہ قائم کریں؟ کامیابی کا تجربہ کرنے کے بعد، آپ جلدازجلد باقاعدہ پائنیروں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے درخواست دینے کی تحریک پائینگے۔—دیکھیں آور منسٹری، صفحہ ۱۱۳-۱۱۴۔
۷ خوشخبری کے مبشر کے طور پر بھرپور حصہ لیں: ہم پبلشر ہوں یا پائنیر، خدا اور پڑوسی کیلئے حقیقی محبت ہم سب کو تحریک دیتی ہے کہ ہم اپنے ذاتی حالات کے مطابق پورے دلوجان سے یہوواہ کی خدمت کریں۔ (لو ۱۰:۲۷) اس سے ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ”ہم محنت اور جانفشانی اسی لئے کرتے ہیں کہ ہماری اُمید اُس زندہ خدا پر لگی ہوئی ہے جو سب آدمیوں کا خاص کر ایمانداروں کا مُنجی ہے۔“ (۱-تیم ۴:۱۰) اسی لئے ہمیں اپریل کے مہینے میں ہر ایک سے بادشاہتی کام میں بھرپور شرکت کرنے کے سلسلے میں ۱۰۰ فیصد تعاون کی توقع ہے۔
۸ یسوع کی اس نصیحت کو نہ بھولیں: ”فصل تو بہت ہے لیکن مزدور تھوڑے ہیں۔ پس فصل کے مالک کی منت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔“ یسوع نے یہ بات کہنے کے فوراً بعد اپنے ۱۲ رسولوں کو بلایا اور اُنہیں مُنادی کرنے کیلئے بھیجا۔ (متی ۹:۳۷، ۳۸؛ ۱۰:۱، ۵، ۷) تقریباً ایک سال بعد جب ان ۱۲ رسولوں نے مُنادی کے کام میں اچھی تربیت حاصل کر لی تو یسوع نے ”ستر آدمی اَور مقرر کئے . . . اور اُنہیں بھیجا“ اور اُنہیں بھی ایسی ہی ہدایات دیں: ”فصل تو بہت ہے . . . اسلئے فصل کے مالک کی منت کرو کہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیجے۔“ (لو ۱۰:۱، ۲) بائبل میں اعمال کی کتاب بیان کرتی ہے کہ یہوواہ نے اِن دُعاؤں کا جواب کیسے دیا۔ پنتِکُست ۳۳ س.ع. تک شاگروں کی تعداد ۱۲۰ تک بڑھ گئی تھی۔ پھر ۳،۰۰۰ اور ۵،۰۰۰ شاگردوں کی سلسلہوار انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ (اعما ۱:۱۵؛ ۲:۴۱؛ ۴:۴) اِسکے بعد ”شاگردوں کا شمار بہت ہی بڑھتا گیا۔“ (اعما ۶:۷) اسی طرح جدید زمانے میں بھی ہمیں بادشاہتی مُنادوں کیلئے مالک کی منت کرتے رہنا چاہئے! اپنی دُعاؤں کی مطابقت میں تمام کلیسیائی پبلشروں کو ہر ماہ خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے قطعی بندوبست بنانا چاہئے۔
۹ براہِمہربانی کیلنڈر ۲۰۰۰ پر اپریل کے مہینے پر غور کریں۔ اپریل کا مہینہ ہفتے اور اتوار کے دن کیساتھ شروع ہو رہا ہے، اسلئے کیا آپ اس ہفتہوار چھٹی پر خدمت میں شرکت کرنے کی منصوبہسازی کرکے اچھا آغاز کر سکتے ہیں؟ کیا آپ اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے گروپ کیساتھ ملکر اس مہینہ کے دوران ہر ”میگزین ڈے“ پر خدمتگزاری میں حصہ لے سکتے ہیں؟ ہر اتوار کے دن خدمتگزاری میں ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت صرف کرنے کی بابت کیا خیال ہے؟ ہم دن بڑے ہونے کی بدولت بھی شام کے وقت کو زیادہ استعمال کر سکیں گے۔ کیا آپ کسی شام کو مُنادی کا بندوبست بنا سکتے ہیں؟ ملازمت پر، اسکول میں یا دنبھر کی دوسری سرگرمیوں کے دوران غیررسمی گواہی کے مواقع سے فائدہ اُٹھانا نہ بھولیں۔ اُن دنوں پر نشان لگائیں جن پر آپ خدمتگزاری میں حصہ لے سکیں گے اور مہینے کے دوران خدمت میں صرف کئے گئے وقت کے ریکارڈ کے لئے کیلنڈر کا استعمال کریں۔
۱۰ اپریل کا مہینہ ایسے اشخاص کے لئے مناسب رہے گا جو لائق ہیں اور جنہیں بزرگوں نے غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر خدمت شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ اگر آپ کسی کیساتھ بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں تو کیا اس شخص نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ خوشخبری کا مبشر بننے کیلئے صدارتی نگہبان کو اپنی درخواست پیش کر سکے؟ اگر آپکے بچے غیربپتسمہیافتہ ہیں تو کیا آپ نے انکی روحانی ترقی کیلئے بزرگوں سے باتچیت کی ہے؟ کیا یہ اُن کیلئے منادی شروع کرنے کا موزوں وقت نہیں ہوگا؟—دیکھیں آور منسٹری، صفحہ ۹۷-۱۰۰۔
۱۱ اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنانے کی کوشش میں، ہم سب کو میدانی خدمت میں حصہ لینا چاہئے اور پھر مہینے کے آخر میں اپنی خدمتی رپورٹ ڈالنی چاہئے۔ (مقابلہ کریں مرقس ۶:۳۰۔) میدانی خدمت میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے نئے غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کی رپورٹ جلد ڈالنے کیلئے حوصلہافزائی کی جانی چاہئے۔ اپنا حصہ ادا کرنے سے، ہم اپریل کی رپورٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنی گواہی دینے کی کوششوں کے ذریعے یہوواہ کی حمد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
۱۲ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی میموریل پر لائیں:کیا ہمیں سن ۲۰۰۰ میں مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے والوں کی ایک نئی انتہائی تعداد دیکھ کر خوشی نہیں ہوگی؟ یقیناً ہوگی! اسکا مطلب یہ ہوگا کہ لوگوں کی سب سے بڑی تعداد نے باہم جمع ہو کر یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی محبت کے اس عظیم اظہار کیلئے اپنی قدردانی ظاہر کی ہے! (یوح ۳:۱۶؛ ۱۵:۱۳) تمام ضروری انتظامات پر توجہ دیں تاکہ کوئی بھی چیز آپکو اور آپکے خاندان کو میموریل پر حاضر ہونے سے روک نہ سکے۔
۱۳ اب یہ دوسروں کو میموریل کیلئے دعوت دینے کا وقت بھی ہے۔ جن لوگوں کو آپ دعوت دینا چاہتے ہیں انکے ناموں کی ایک فہرست بنا لیں۔ اس فہرست میں اپنے سابقہ بائبل مطالعوں کے علاوہ اپنے موجودہ بائبل مطالعوں اور تمام واپسی ملاقاتوں کو بھی شامل کر لیں۔ اس فہرست میں جائےملازمت، سکول اور آسپڑوس سے واقفکاروں کو شامل کرنے کے علاوہ اپنے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو بھی شامل کر لیں۔ دیگر واقفکاروں اور رشتہداروں کو بھی دعوت دینا نہ بھولیں۔ فہرست تیار کر لینے کے بعد، ہر شخص کو ذاتی طور پر پُرخلوص دعوت دیں۔ واضح کریں کہ میموریل کب اور کہاں منعقد ہوگا۔ جب اپریل کی ۱۹ تاریخ قریب آتی ہے تو آپکی فہرست میں جن لوگوں کے نام درج ہیں ان کو ٹیلیفون پر یا ذاتی طور پر جا کر یاددہانی کرائیں۔ اس رات اُنہیں اپنے ساتھ میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔
۱۴ سوسائٹی کی گزشتہ ہدایت کے مطابق مجلسِبزرگان اپنے علاقے کے تمام بےقاعدہ پبلشروں کی میموریل پر حاضر ہونے کے سلسلے میں حوصلہافزائی کرنے کی خاص کوشش کریں گی۔ (متی ۱۸:۱۲-۱۴) بزرگ فروری ۲، ۱۹۹۹ کے سوسائٹی کے خط پر نظرثانی کرنا چاہیں گے۔ کلیسیا کے سیکرٹری کو تمام بےقاعدہ پبلشروں کی فہرست تیار کرنی چاہئے اور خدمتی نگہبان ان سے ملاقات کرنے اور میموریل پر آنے کی دعوت دینے کیلئے بزرگوں کو تفویض کریگا۔ بِلاتاخیر گلّہبانی کی حوصلہبخش ملاقات سے ان بےقاعدہ اشخاص کی مدد ہو سکتی ہے کہ وہ اپریل کے دوران ہی میدانی خدمت میں پھر سے سرگرم ہو جائیں۔ میدانی خدمت میں کسی تجربہکار پبلشر کیساتھ کام کرنا انکی ترقی کا باعث بنے گا۔
۱۵ اپریل میں بھرپور تعاون کیلئے حوصلہافزائی کریں! اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنانے کیلئے بزرگوں، خدمتگزار خادموں اور خاندان کے سربراہوں کو ملجُل کر سارا انتظام کرنا ہوگا۔ بزرگ تمام معاملات کو اچھی طرح منظم کرنے اور پیشوائی کرنے میں مستعد رہینگے۔ (عبر ۱۳:۷) ہفتے کے دوران ہر روز اور ہفتہوار چھٹی کے دن پر میدانی خدمت کے اجلاسوں کیلئے عملی انتظامات کئے جانے چاہئیں۔ اسکے علاوہ دوپہر اور سہپہر کیلئے میدانی خدمت کا اضافی بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔ اپریل کیلئے ترتیب دئے گئے تمام انتظامات کا ایک مکمل شیڈول نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دینا چاہئے۔ شیڈول کے مطابق میدانی خدمت کے اجلاس کو منعقد کرنے کیلئے کسی کو تفویض کرنا ضروری ہوگا۔ ہر گروپ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی علاقے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔
۱۶ اپریل کے مہینے میں واچٹاور اور جاگو! کے رسالے پیش کئے جائیں گے۔ گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش میں دلچسپی ظاہر کرنے والے اشخاص کو تقاضا بروشر پیش کِیا جائیگا۔ لہٰذا، رسالے اور بروشر کافی تعداد میں موجود ہونے چاہئیں۔
۱۷ مہینے کے آخر میں تمام کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر اور انکے مددگار اپنے گروپ کے ہر رُکن کی حوصلہافزائی کرینگے کہ وہ مہینے کے اختتام پر فوراً اپنی خدمتی رپورٹ ڈال دیں۔ شاید یہ کام اتوار اپریل ۳۰ کو بھی کِیا جا سکتا ہے۔ اِسکے بعد رپورٹ کی گنتی کرتے وقت اگر سیکرٹری دیکھتا ہے کہ بعض پبلشروں نے رپورٹ نہیں ڈالی تو وہ مشفقانہ طریقے سے اُنہیں یاد دلا سکتا ہے کہ وہ مئی ۶ سے پہلے اپنی رپورٹ ضرور ڈال دیں کیونکہ اس تاریخ پر اُسے یہ رپورٹ سوسائٹی کو بھیجنی ہوگی۔ پبلشروں سے رابطہ کرنے کے سلسلے میں وہ کتابی مطالعہ کے کنڈکٹروں کی مدد حاصل کر سکتا ہے۔
۱۸ میموریل کا موقع خدا کے لوگوں کیلئے سال کا سب سے اہم وقت ہوتا ہے۔ یہوواہ کی خدمت میں ہم سب کیلئے یہ مصروفترین وقت ہونا چاہئے۔ اگر ہم سب خوشخبری کے مبشروں کے طور پر اس کام میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، جن لوگوں کے حالات اجازت دیتے ہیں اگر وہ امدادی پائنیر خدمت کریں اور اگر ہم مستعدی کیساتھ دیگر لوگوں کو مسیح کی موت کی یادگاری پر اپنے ساتھ لیکر آئیں تو ایسا ضرور ممکن ہوگا۔ پس آئیے خدا کی تمجید اور جلال کیلئے، اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنانے کی کوششوں پر یہوواہ کی برکات کیلئے خلوصدلی سے دُعا کریں!—عبر ۱۳:۱۵۔
[Box on page 3]
امدادی پائنیر
اب تک ہماری انتہائی تعداد: ۴۱
(اگست ۱۹۹۸)
[Box on page 3]
کُل پبلشر
اب تک ہماری انتہائی تعداد: ۵۰۲
(نومبر ۱۹۹۹)
[Box on page 4]
میموریل کی حاضری
اب تک ہماری انتہائی تعداد: ۱،۸۶۹
(۱۹۹۹)