یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏98 ص.‏ 4
  • پوری گواہی دینے سے خوشی حاصل کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پوری گواہی دینے سے خوشی حاصل کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 1/‏98 ص.‏ 4

پوری گواہی دینے سے خوشی حاصل کریں

۱ ہم سب ایسے کام کرنے سے لطف اُٹھاتے ہیں جو ہم خوش‌اسلوبی سے کر سکتے ہیں۔ مرقس ۷:‏۳۷ ظاہر کرتی ہے کہ بِھیڑ نے یسوع کی بابت بیان کِیا:‏ ”‏اُس نے سب اچھا کِیا۔“‏ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ یسوع نے یہوواہ کی مرضی بجا لانے میں خوشی حاصل کی!‏ (‏مقابلہ کریں زبور ۴۰:‏۸‏۔)‏ مندرجہ‌ذیل تجاویز پر غور کرتے ہوئے، ہم بھی یسوع کے اُس حکم کی تعمیل کرنے سے خوشی حاصل کرینگے کہ ”‏اُمت میں منادی کرو اور گواہی دو۔“‏ (‏اعما ۱۰:‏۴۲‏)‏ جنوری کے دوران ہم کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۵ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی کتاب پیش کر رہے ہیں، بالخصوص سچائی کی کتاب۔ ہم ان مطبوعات کو پوری گواہی دینے کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏

۲ چونکہ لوگ اکثر صحت کے مسائل کی بابت فکرمند ہوتے ہیں اس لئے آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏طب کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے باوجود، بیماری بہت زیادہ مصیبت کا باعث بنتی ہے۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یسوع مسیح نے فرمایا کہ وبا آخری دنوں کا ایک نمایاں پہلو ہو گی۔ (‏لو ۲۱:‏۱۱‏)‏ تاہم بائبل ایک ایسے وقت کی بابت بھی بیان کرتی ہے جب بیماری باقی نہ رہے گی۔ [‏پڑھیں یسعیاہ ۳۳:‏۲۴‏۔]‏ غور کریں کہ یہ دستی کتاب کیسے بائبل کی بنیادی تعلیم پر اُمید کو مضبوط کرتی ہے۔“‏ جس کتاب کو آپ نمایاں کر رہے ہیں اُس میں سے موزوں تبصروں پر روشنی ڈالیں اور اُسے پیش کریں۔‏

۳ کاروباری علاقوں کے قریب غیررسمی طور پر گواہی دیتے ہوئے، آپ سلام کر سکتے اور پھر پوچھ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آجکل اشیاء اس قدر مہنگی ہوتی جا رہی ہیں کہ گزربسر کرنا مشکل ہو گیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ آپ کے خیال میں کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب حقیقی معاشی تحفظ ہوگا؟“‏ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس کے بعد جو کتاب آپ پیش کر رہے ہیں اُس میں سے ایک موزوں حوالہ نمایاں کریں۔ یہ کہتے ہوئے بات جاری رکھیں:‏ ”‏یہ کتاب ظاہر کرتی ہے کہ کیسے اپنی بادشاہت کے ذریعے، خدا ایسے مسائل کو حل کر دے گا جو آجکل زندگی کو اس قدر مشکل بنا دیتے ہیں۔“‏ کتاب پیش کریں اور اگر اسے قبول کر لیا جاتا ہے تو اُس شخص کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے ایک موقع دیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ بات‌چیت سے کس قدر محظوظ ہوئے ہیں اور پھر پوچھیں:‏ ”‏کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم اس بات‌چیت کو کسی اَور وقت جاری رکھ سکیں؟“‏ اس طرح آپ اس شخص کا ٹیلی‌فون نمبر یا گھر کا پتہ حاصل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۴ ‏”‏سچائی“‏ کی کتاب استعمال کرتے ہوئے، آپ کو عالمی اَمن کی بابت اس پیشکش کو آزمانے کا موقع مِل سکتا ہے:‏

◼ ”‏آپ کے خیال میں، عالمی اَمن حاصل کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ [‏جواب دینے دیں، اس کے بعد باب ۱۰ کے صفحہ ۸۴ پر پیراگراف ۵ پڑھیں۔ پیراگراف ۵ سے مکاشفہ ۱۲:‏۷-‏۱۰،‏ ۱۲ کو براہِ‌راست پڑھیں۔]‏ عالمی اَمن کا فقدان شیطان کے زمین پر گرائے جانے کے اثرات میں سے ایک ہے۔ یہ کتاب بہت سے اہم سوالوں کا جواب دیتی ہے اور اگر آپ اسے پڑھیں گے تو آپ کو یہ کتاب دے کر مجھے خوشی ہوگی۔“‏

۵ دلچسپی دکھانے والے اشخاص کے ساتھ واپسی ملاقات کرتے وقت، آپ اس رسائی کو اپناتے ہوئے ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏پچھلی مرتبہ جب ہم نے بات‌چیت کی تھی تو آپ نے ایک دلچسپ خیال ظاہر کِیا تھا۔ [‏اُس شخص نے جو بات کی اسے بیان کریں۔]‏ مَیں نے اُس پر بہت سوچ‌بچار کِیا ہے اور مَیں نے اس موضوع پر جو تحقیق کی ہے اُس کے نتائج آپ کو بتانا چاہونگا۔ [‏ایک موزوں صحیفہ پڑھیں۔]‏ ہم مطالعے کا ایک مُفت کورس کرانے کی پیشکش کرتے ہیں جس نے لاکھوں لوگوں کو مختصر وقت میں بائبل کی بنیادی تعلیمات کا گہرا مطالعہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ایسا جائزہ خدا کے وعدوں کی یقینی تکمیل پر آپ کے اعتماد کو تقویت دے سکتا ہے۔“‏ بعض سوالوں پر روشنی ڈالیں جن کے جواب دئے جائیں گے۔ اگر وہ شخص بائبل مطالعے کی پیشکش کو ٹھکرا دیتا ہے تو بیان کریں کہ ہمارے پاس ایک خاص مختصر کورس بھی ہے جو ۱۶ ہفتوں کے لئے ہر ہفتے صرف ۱۵ منٹ لیتا ہے۔ تقاضا بروشر دکھائیں، سبق نمبر ۱ پر جائیں اور پوچھیں کہ آیا آپ پہلے سبق کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔‏

۶ دستی اشتہار استعمال کرنا یاد رکھیں:‏ انہیں روحانی معاملات میں دلچسپی اُبھارنے کے لئے اپنے تعارف میں مؤثر طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے یا پھر اگر لٹریچر قبول نہیں کِیا جاتا تو انہیں پیش کِیا جا سکتا ہے۔ جہاں دلچسپی پائی جاتی ہے وہاں دستی اشتہار کی پُشت پر چھپے ہوئے پیغام کو استعمال کرتے ہوئے، اُس شخص کی گھریلو بائبل مطالعہ کرنے اور اجلاسوں پر آنے کے لئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۷ اپنے کام میں ماہر بنیں تو آپ اُس سے مسرور ہونگے۔ پوری گواہی دینے پر دھیان لگائیں اور خدمتگزاری کے تمام پہلوؤں کو اچھی طرح انجام دینے سے خوشی حاصل کریں۔—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں