دستی اشتہارات کا اچھا استعمال کریں
۱ کلیسیائی دستی اشتہار علاقے کے لوگوں کو کنگڈم ہال کا پتہ اور اجلاسوں کا صحیح وقت بتانے کیلئے مفید ہیں۔ ہر اُس شخص کو جس سے آپکی ملاقات ہوتی ہے ایک اشتہار دینا اچھا ہوگا۔ اس مقصد کیلئے ہر کلیسیا کے سٹاک میں دستی اشتہارات کی کافی رسد موجود ہونی چاہئے۔ اُن کلیسیاؤں کیلئے جو ہر سال جنوری میں اجلاس کے اوقات تبدیل کرتی ہیں، اُنہیں سال کے سال گزشتہ اکتوبر کے دوران دستی اشتہارات کا آرڈر دے دینا چاہئے تاکہ اجلاس کے موجودہ اوقات والی رسد ہمیشہ دستیاب رہے۔ اس مقصد کیلئے ہینڈبِل رِکیویسٹ فارم استعمال کِیا جانا چاہئے۔ جب دستی اشتہارات آپکے پاس ہوں تو اُنہیں مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے؟
۲ بہتیرے پبلشر محسوس کرتے ہیں کہ کسی شخص کو اشتہار دینا خود کو متعارف کرانے اور باتچیت شروع کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ اُسکی پُشت پر اجلاس کے شیڈول یا پیغام کو نمایاں کرنا ہمارے کام اور اُسکے مقصد کی بابت گفتگو کی راہ کھول سکتا ہے۔ والدین اپنے نوجوان بچوں کو دروازے پر ایک دستی اشتہار پیش کرنے کے ذریعے خدمتگزاری میں شامل کر سکتے ہیں۔ جو پبلشر خطوطنویسی کے ذریعے گواہی دینے میں حصہ لیتے ہیں اُنہیں اپنے خط میں ایک اشتہار ڈال دینا چاہئے اور اُس شخص کو اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دینی چاہئے۔ دستی اشتہارات کو گھر پر نہ ملنے والوں کیلئے چھوڑا جا سکتا ہے مگر اُنہیں بڑی احتیاط سے دروازے کے نیچے رکھا جانا چاہئے تاکہ وہ دوسروں کی نظروں سے اوجھل رہیں۔
۳ دستی اشتہار خلوصدل لوگوں کی سچائی کی جانب راہنمائی کرنے کیلئے آلۂکار ثابت ہوئے ہیں۔ ایک تجربہ ایسی عورت کی بابت بتاتا ہے جو ایک دستی اشتہار کی بدولت بائبل سیکھنے کی اپنی دیرینہ آرزو کو پورا کرنے کے قابل ہوئی۔ ایک مرتبہ جب وہ ساری رات خدا سے دُعا کرتی رہی تو اُس کے بعد، صبح کے وقت ایک گواہ جوڑے نے اُس کے دروازے کی گھنٹی بجائی۔ دروازے سے جھانکتے ہوئے، اُس نے اُونچی آواز سے کہا کہ وہ دروازہ نہیں کھول سکتی۔ گواہوں نے دروازے کے نیچے سے ایک اشتہار اندر ڈال دیا۔ اُس کا عنوان تھا: ”اپنی بائبل سے واقف ہوں۔“ اس نے اُسے دیکھا اور دروازہ کھول دیا۔ فوراً ایک مطالعہ شروع ہو گیا اور بعدازاں اُس نے بپتسمہ لے لیا۔ خدا کی روح کی طاقت کا کبھی بھی غلط اندازہ نہ لگاتے ہوئے، دُعا ہے کہ ہم اپنی خدمتگزاری کو پوری طرح انجام دینے کیلئے باقاعدگی سے دستی اشتہارات کا اچھا استعمال کریں۔—فروری ۱۹۹۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ کو بھی دیکھیں۔