یہوواہ کے گواہ—حقیقی مبشر
۱ بادشاہتی خوشخبری کی منادی کرنے کی خاص ہدایت دیتے ہوئے، یسوع مسیح نے اپنے تمام شاگردوں پر بشارت دینے کی ذمہداری عائد کی۔ (متی ۲۴:۱۴؛ اعما ۱۰:۴۲) اُس کے ابتدائی شاگردوں نے باز آئے بغیر بادشاہت کی بابت کلام کرنے سے اسکا نمونہ قائم کِیا—نہ صرف پرستش کی جگہوں پر بلکہ کھلےعام اور گھربہگھر کے کام میں جہاں کہیں بھی وہ لوگوں سے ملے۔ (اعما ۵:۴۲؛ ۲۰:۲۰) آجکل یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، ہم نے ۲۳۲ ممالک میں بادشاہتی پیغام کی منادی کرنے اور صرف گزشتہ تین سال کے دوران ایک ملین سے زیادہ نئے شاگردوں کو بپتسمہ دینے سے اپنے آپکو حقیقی مسیحی مبشر ثابت کِیا ہے! ہمارا بشارتی کام اتنا کامیاب کیوں رہا ہے؟
۲ خوشخبری ہمارے اندر جوش پیدا کرتی ہے: مبشر خوشخبری کے مُناد یا پیامبر ہوتے ہیں۔ اسطرح، ہمیں یہوواہ کی بادشاہت—واحد حقیقی خوشخبری کا اعلان کرنے کا ہیجانخیز استحقاق حاصل ہے جو مصیبتزدہ انسانیت کو پیش کی جا سکتی ہے۔ ہم نئے آسمان کی بابت حاصلکردہ پیشگی علم کیلئے پُرجوش ہیں جو آنے والے فردوس میں وفادار نوعِانسان پر مشتمل نئی زمین پر راستی سے حکومت کریگا۔ (۲-پطر ۳:۱۳، ۱۷) صرف ہم لوگوں نے ہی اس اُمید کو قبول کِیا ہے اور ہم دوسروں کو اس میں شریک کرنے کے مشتاق ہیں۔
۳ سچی محبت ہمیں تحریک دیتی ہے: بشارت دینے کا کام زندگی بچانے والا ہے۔ (روم ۱:۱۶) اسی وجہ سے ہم بادشاہتی پیغام پھیلانے میں بہت زیادہ خوشی کا تجربہ کرتے ہیں۔ حقیقی مبشروں کے طور پر، ہم لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور یہ ہمیں اُنہیں—اپنے خاندانوں، پڑوسیوں، واقفکاروں اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ دیگر لوگوں کو خوشخبری میں شریک کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ پورے دلوجان سے اس کام کو کرنا عمدہترین اظہارات میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ہم دوسروں کیلئے اپنی سچی محبت ظاہر کر سکتے ہیں۔—۱-تھس ۲:۸۔
۴ خدا کی روح ہماری مدد کرتی ہے: خدا کا کلام ہمیں یقیندہانی کراتا ہے کہ جب ہم بادشاہتی بیج بونے اور پانی دینے کے سلسلے میں اپنا کام پورا کرتے ہیں تو ”اسے بڑھاتا“ یہوواہ ہی ہے۔ آجکل ہم اپنی تنظیم میں بالکل ایسا ہوتا دیکھتے ہیں۔ (۱-کر ۳:۵-۷) یہ خدا کی روح ہی ہے جو بشارتی کارگزاری میں ہماری مدد کرتی ہے اور ہمیں خوب کامیابی عطا کرتی ہے۔—یوایل ۲:۲۸، ۲۹۔
۵ ”بشارت کا کام انجام“ دینے کیلئے ۲-تیمتھیس ۴:۵ کی حوصلہافزائی کے پیشِنظر اور سب لوگوں کیلئے ہماری محبت کے باعث، دُعا ہے کہ ہم ہر موقع پر اس یقین کیساتھ ہیجانخیز بادشاہتی خوشخبری سنانے کی تحریک پائیں کہ یہوواہ ہمارے کام کو برکت دینا جاری رکھیگا۔