یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏95 ص.‏ 2
  • اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ اِن بروشروں کو استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • واپسی ملاقاتیں کرنے سے ظاہر کریں کہ آپ پرواہ کرتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 2/‏95 ص.‏ 2

اپنی پُرانی کتابوں کا اچھا استعمال کرنا

۱ یہوؔواہ نے ہمیں بیش‌بہا روحانی خوراک بکثرت مہیا کی ہے۔ یہ مواد زیادہ‌تر ۱۹۲ صفحات والی کتابوں کی شکل میں پایا جاتا ہے جو حالیہ برسوں میں شائع ہوئی ہیں۔ فروری کے دوران ہم ۱۹۲ صفحات والی کوئی بھی کتاب پیش کر رہے ہوں گے جو ۱۹۸۲ سے پہلے شائع ہوئی تھی۔ کیا ان میں سے بعض آپکے پاس گھر پر موجود ہیں جو ابھی تک اچھی حالت میں ہیں؟ کیا کلیسیا کے پاس ان میں سے کچھ اسٹاک میں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو انکی خاص خاص باتوں کا اعادہ کرنا اور بعض ایسے نکاتِ‌گفتگو کا انتخاب کرنا اچھا ہوگا جنہیں آپ اپنی پیشکش میں استعمال کر سکتے ہیں۔‏

۲ اگر آپ کتاب ”‏سچائی جو باعثِ ابدی زندگی ہے“‏ استعمال کر رہے ہیں تو شاید آپ یہ کہتے ہو ئے بات شروع کرنا چاہیں:‏

◼ ”‏مسیحیوں نے تقریباً ۲،۰۰۰ سال سے خدا کی بادشاہت کے آنے کیلئے دعا کی ہے۔ آپکے خیال میں بادشاہت نوعِ‌انسان کیلئے کیا کرے گی؟ [‏جواب دینے دیں۔ باب ۱۲ کھولیں اور بعض برکات پر توجہ دلائیں جو بادشاہتی حکمرانی کے تحت حاصل ہوں گی۔]‏ یہ کتاب ان کاموں پر بات‌چیت کرتی ہے جو بادشاہت انجام دے گی اور وضاحت کرتی ہے کہ آپ اور آپکے عزیز کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے پڑھنا پسند کریں تو مجھے آپکے پاس ایک کاپی چھوڑ کر خوشی ہو گی۔“‏

۳ اگر آپ کتاب ”‏خوشی—‏اسے جس طرح حاصل کیا جائے“‏ (‏انگریزی)‏ پیش کر رہے ہیں تو آپ شاید اس رسائی کو آزمانا چاہیں:‏

◼ ”‏بہتیرے لوگ اس دنیا میں خوشی حاصل کرنے میں دشواری پاتے ہیں کیونکہ مسائل بہت سے ہیں۔ کیا آپکے خیال میں موجودہ حالتوں کے تحت خوش رہنا ممکن ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔ صفحہ ۴۱ کھولیں، اور بعض عام مسائل پر توجہ دلائیں جو ہماری پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔]‏ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ کیسے ہم ان مسائل سے نپٹ سکتے اور انجام‌کار پُرامن نئی دنیا میں غیرمختتم خوشی سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ [‏صفحہ ۱۹۰ کھولیں اور یسعیاہ ۳۲:‏۱۷، ۱۸ پڑھیں۔]‏ بائبل خاص مشورت دیتی ہے جو زندگی بسر کرنے میں بہت بڑی خوشی حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ یہ کتاب اس مشورت کا اعادہ کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ ہم کیسے اسکا اطلاق کر سکتے ہیں۔“‏

۴ اگر آپ کتاب ”‏حقیقی امن اور سلامتی—‏آپ اسے کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟“‏ (‏انگریزی)‏ استعمال کر رہے ہوں تو شاید آپ اس رسائی کو آزمانا چاہیں:‏

◼ ”‏ہر کوئی ایسی دنیا میں رہنا پسند کرے گا جہاں امن اور سلامتی ہو۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں اسکا تجربہ نہیں کیا ہے۔ آپکے خیال میں امن اور سلامتی کو حقیقت بنانے کیلئے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ خدا اس زمین پر امن لانے کی قدرت رکھتا ہے، اور اس نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ ضرور ایسا کرے گا۔“‏ صفحہ ۹۸ پر کھولیں اور پھر میکاہ ۴:‏۳، ۴ پڑھیں۔ اگر جوابی‌عمل اچھا ہے تو بادشاہتی اُمید کی بابت مزید وضاحت کریں، کتاب پیش کریں، اور واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔‏

۵ شاید آپ بروشر ”‏کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟“‏ (‏انگریزی)‏ استعمال کرنے کا انتخاب کریں۔ اگر ایسا ہے تو آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏بہتیرے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خدا دنیا میں اسقدر دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے۔ چونکہ وہ قادرِمطلق ہے تو پھر وہ ہماری تکلیف کو ختم کرنے کیلئے کچھ کیوں نہیں کرتا؟ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ خدا نے ہمیں ترک نہیں کیا ہے۔“‏ صفحہ ۲۷، پیراگراف ۲۲ پر کھولیں اور زبور ۳۷:‏۱۱،‏ ۲۹ پڑھیں۔ دلکش تصویر پر توجہ دلائیں جو ان حالتوں کی عکاسی کرتی ہو جن کی ہم اُمید رکھ سکتے ہیں۔ اگر بروشر قبول کر لیا جاتا ہے تو یہ ظاہر کرنے کیلئے واپس آنے کی پیشکش کریں کہ اسے بائبل مطالعے کیلئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‏

۶ ہمارے لٹریچر نے ہزاروں لوگوں کو متحرک کیا ہے کہ بائبل کا اور زیادہ احتیاط کیساتھ جائزہ لیں۔ جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے وہ ان کیلئے خوشحال مستقبل کی اُمید لایا ہے۔ (‏زبور ۱۴۶:‏ ۵‏)‏ انکی مدد کرنا ہمارا شرف ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں