تسلی حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
۱ بہتیرے لوگ آفات، جنگوں، جرائم اور دُکھدرد کی بابت سنسن کر تنگ آ گئے ہیں۔ تاہم، تسلی جسکی نوعِانسان کو بہت ضرورت ہے، آج واضح طور پر خبروں سے مفقود ہے۔ تسلی کا مطلب ہے ”حوصلہ اور اُمید دینا“ اور کسی کی ”تکلیف یا غم کو کم“ کرنا۔ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، ہم اِس طریقے سے لوگوں کی مدد کرنے کیلئے لیس ہیں۔ (۲-کرنتھیوں ۱:۳، ۴) بائبل پر مبنی ہمارے بروشر جنہیں ہم جولائی اور اگست میں پیش کر رہے ہونگے، سچائی کے تسلیبخش پیغامات پر مشتمل ہیں۔ (رومیوں ۱۵:۴) انہیں مختلف صورتِحال کے تحت پیش کرنے کیلئے کچھ تجاویز پیشِخدمت ہیں:
۲ ایک غمانگیز خبر دوسروں کو گواہی اور تسلی دینے کا موقع فراہم کر سکتی ہے، آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
▪ ”جب ایسے واقعات رُونما ہوتے ہیں تو بعض سوچتے ہیں کہ آیا خدا واقعی موجود ہے اور اگر وہ ہے تو آیا وہ ہماری پرواہ کرتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ جاننے کے لئے کہ آیا خدا موجود ہے، ایک طریقہ اِس مستند اصول کا اطلاق کرنا ہے۔“ عبرانیوں ۳:۴ پڑھیں۔ اِردگِرد کی دیگر ایسی چیزوں کی نشاندہی کریں جنکا واضح طور پر کوئینہکوئی صانع ضرور ہوگا۔ پھر بات جاری رکھیں: ”میرے پاس ایک ایسا بروشر ہے جسے میرے خیال میں آپ تسلیبخش پائینگے۔ اِسکا عنوان ہے کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ [سرِورق پر دئے گئے سوالات پڑھیں۔] یہ قائل کرنے والا ثبوت پیش کرتا ہے کہ خدا نہ صرف موجود ہے بلکہ وہ جلد ہی اُن تمام ناراست حالتوں کو ختم کریگا جنکا آج ہمیں سامنا ہے۔ کیا آپ اِسے پڑھنا پسند کرینگے؟“ واپس آنے کا بندوبست بنائیں۔
۳ واپسی ملاقات پر، آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
▪ ”جب مَیں نے آپکے پاس بروشر کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ چھوڑا تھا تو ہم خدا کے وجود کے ثبوت کی بابت گفتگو کر رہے تھے۔ شاید آپ نے صفحہ ۷ کے اِس نکتہ پر غور کِیا ہو۔ [تصویر دکھائیں اور پیراگراف ۱۵ کا خلاصہ بیان کریں۔] یہ صرف ایک مثال ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ایک پرواہ کرنے والے خدا کا موجود ہونا لازمی ہے۔ [صفحہ ۹ سے پیراگراف ۲۷ پڑھیں۔] بائبل کے ذاتی مطالعے نے روزمرہ زندگی کے مسائل پر قابو پانے میں میری مدد کی ہے کیونکہ یہ معاملات کے متعلق خدا کا نظریہ پیش کرتی ہے۔“ مطالعہ کرنے کے مظاہرے کی پیشکش کریں۔
۴ بروشر ”وٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یُو فائنڈ اِٹ؟“ کو استعمال کرتے ہوئے آپ ٹیلیفون پر گواہی دے سکتے ہیں۔ آپ خود کو متعارف کرانے کے بعد کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
▪ ”مَیں چونکہ خود نہیں آ سکتا اِسلئے آپ کو ایک اہم پیغام دینے کے لئے فون کر رہا ہوں۔“ بروشر کے صفحہ ۴ کا پہلا پیراگراف ایسے فطری انداز میں پڑھیں کہ ایسے معلوم ہو جیسے آپ خود اُس شخص سے باتچیت کر رہے ہیں۔ اُس سے پوچھیں کہ وہ کیا سوچتا ہے اور جواب دینے دیں۔ ”میری بائبل یسعیاہ ۴۵:۱۸ پر کُھلی ہے۔ یہ آیت بتاتی ہے کہ زمین کو ہمیں ذہن میں رکھتے ہوئے تخلیق کِیا گیا تھا۔ کیا مَیں آپ کیلئے اِسے پڑھ سکتا ہوں؟“ بعدازاں، بروشر کے مقصد کی وضاحت کریں اور پوچھیں کہ کیسے ایک کاپی بھیجی جا سکتی ہے۔
۵ پہلی ملاقات کی پیروی کرتے ہوئے، آپ مطالعہ شروع کرنے کیلئے اِس رسائی کو استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”اپنی پچھلی گفتگو کو بنیاد بناتے ہوئے مَیں یہ واضح کرنا چاہونگا کہ کون ہمیں زندگی کے مقصد کی بابت بتا سکتا ہے۔ [پرپز آف لائف بروشر کے صفحہ ۶ سے پیراگراف ۱ اور ۲ کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔] مکاشفہ ۴:۱۱ وضاحت کرتی ہے کہ یہوواہ خدا ہمارا خالق ہے۔ [پڑھیں۔] اُس کے پاس ہمیں تخلیق کرنے کا کوئینہکوئی مقصد ضرور ہوگا۔ جو لوگ اِسے جاننا چاہتے ہیں وہ خدا کے تحریری کلام بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں۔ مَیں آپ کو بھی یہ پیشکش کرنا چاہتا ہوں۔“ وضاحت کریں کہ ہمارا مُفت گھریلو بائبل مطالعے کا کورس کیسے کرایا جاتا ہے اور مطالعہ شروع کرنے کا بندوبست بنائیں۔
۶ یہ مثبت رسائی شاید اُن کو تسلی دے جنکا کوئی عزیز وفات پا گیا ہے:
▪ ”مَیں اُن سب کے لئے عوامی خدمت انجام دے رہا ہوں جن کا کوئی عزیز وفات پا گیا ہے۔ چونکہ شاید یہ اُن مشکلترین حالتوں میں سے ایک ہے جن سے ہمیں نبردآزما ہونا پڑتا ہے، اِسلئے یہ بروشر وِین سم وَن یو لو ڈائیز تیار کِیا گیا ہے۔ اِس نے لاکھوں لوگوں کی مدد کی ہے۔ مَیں آپ کو دکھانا چاہونگا کہ یسوع مسیح کے ایک ہیجانخیز وعدے کی بابت یہ کیا کہتا ہے۔ [صفحہ ۲۶ سے پانچواں پیراگراف اور یوحنا ۵:۲۱، ۲۸، ۲۹ پڑھیں۔] صفحہ ۲۹ پر اِس تصویر کو دیکھیں جو کہ یسوع کے لعزر کو زندہ کرنے کے انجیلی بیان کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر آپ اِس تسلی بخش بروشر کو پڑھنا چاہیں گے تو مجھے اِسے آپ کے پاس چھوڑ کر خوشی ہوگی۔“
۷ جب آپ واپس جاتے ہیں تو آپ دوبارہ بروشر ”وین سم وَن یو لو ڈائیز“ کے صفحہ ۲۹ کی تصویر دکھاتے ہوئے کہہ سکتے ہیں:
▪ ”یاد کریں کہ ہم نے مسیح کے ذریعے لعزر کی قیامت کی بابت باتچیت کی تھی۔ [صفحہ ۲۸ کی تصویری عبارت پڑھیں اور ذیلی سُرخی ”ڈِیڈ اِٹ رئیلی ہیپن؟“ (”کیا واقعی ایسا ہوا؟“) کے تحت مواد کا جائزہ لیں۔] اگر آپ کا دل اِس پر یقین کرنے کو تیار ہے کہ آپ اپنے مُتوَفی عزیز کو دوبارہ دیکھیں گے تو آئیے مَیں آپکو اُمیدِقیامت کے متعلق سمجھنے میں مدد دوں۔“ گھریلو بائبل مطالعہ کی پیشکش کریں۔
۸ دُعا ہے کہ ہم آنے والے مہینوں میں ’سب غمگینوں کو دلاسا‘ دینے سے یسوع کی نقل کرنے کی پوری کوشش کریں۔—یسعیاہ ۶۱:۲۔