کتاب دانیایل کی نبوّت کا مطالعہ کریں
۱ آپکو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جولائی ۱۲ سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم اپنے کلیسیائی کتابی مطالعے میں دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں! نامی کتاب کا مطالعہ کرینگے۔ بہتیرے اس کتاب کو پڑھ چکے ہیں لیکن اب ہمیں یہ موقع مل رہا ہے کہ ہم ملکر اسکے مواد پر باتچیت کریں۔ تمام پبلشروں، دلچسپی رکھنے والے اشخاص اور بچوں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہر ہفتے دانیایل کی کتاب کے اس مطالعہ پر حاضر ہوں۔—است ۳۱:۱۲، ۱۳۔
۲ مطالعے کا شیڈول اور ہدایات: دانیایل کی نبوّت کی کتاب کے مطالعے کا مکمل شیڈول ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں شامل کِیا گیا ہے۔ اسکی ایک کاپی اپنے مطالعے کی کتاب کیساتھ رکھنا نہ بھولیں۔ شیڈول اس باب اور ان پیراگرافوں کے علاوہ دانیایل کی کتاب سے ان آیات کی نشاندہی بھی کرتا ہے جنکا ہر ہفتہ مطالعہ کِیا جائیگا۔ شیڈول میں دئے گئے فٹنوٹس اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ کتاب کے خاص مواد پر کب اور کیسے غور کِیا جائیگا۔ ہر ہفتے کے مواد کا مطالعہ کرنے کے بعد بائبل میں دانیایل کی ان آیتوں پر باتچیت کی جائیگی جو اس ہفتے کے لئے شیڈول میں مقرر کئے گئے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو ان آیتوں کو پڑھا جانا چاہئے۔ کئی آیتوں پر ایک سے زیادہ مرتبہ غور کِیا جائیگا کیونکہ انکا اطلاق مختلف ابواب میں ہوتا ہے۔
۳ اچھی طرح سے تیاری کریں: ہر ہفتہ مطالعے کیلئے اتنا مواد مقرر کِیا گیا ہے جس پر ایک گھنٹے میں آسانی سے غور کِیا جا سکتا ہے۔ چار ہفتوں کیلئے کم مواد مقرر کِیا گیا ہے۔ لہٰذا ۳۰ اگست کے ہفتے کے مواد پر غور کرنے کے بعد مطالعے کا نگہبان دانیایل ۲:۱-۴۰ کی نظرثانی کروا سکتا ہے۔ ستمبر ۲۰ کے ہفتے میں وہ دانیایل ۳:۱-۳۰ پر باتچیت کروا سکتا ہے۔ نومبر ۲۹ کے ہفتے میں صفحہ ۱۳۹ کی تصاویر اور صحائف پر غور کِیا جائیگا۔ صفحہ ۱۸۸ اور ۱۸۹ پر دئے گئے چارٹ پر باتچیت کرنے کیلئے دسمبر ۲۷ کا ہفتہ مقرر کِیا گیا ہے۔
۴ ہر ہفتے مواد کی اچھی تیاری کریں اور مطالعہ میں حصہ لینے سے لطف اُٹھائیں۔ یہوواہ کی تنظیم کیساتھ رفاقت اور اسکے دیانتدار ممسوح مسیحیوں کی فراہمکردہ روحانی خوراک سے فائدہ حاصل کرنے کے شرف کی قدر کریں۔ (دان ۱۲: ۳، ۴) کتابی مطالعہ پر باقاعدہ حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی حوصلہافزائی کریں۔ کتاب دانیایل کی نبوّت میں خدا کے کلام کی وضاحت کی گئی ہے۔ دُعا ہے کہ ہم سب اس پر توجہ دینگے۔—عبر ۱۰:۲۳-۲۵؛ ۲-پطر ۱:۱۹۔