یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏96 ص.‏ 1
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • روزانہ کی بائبل پڑھائی سے فائدہ اُٹھانا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۱
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 9/‏96 ص.‏ 1

سوالی بکس

◼اجلاسوں پر پیراگرافس کی پڑھائی کے سلسلے میں کونسی بات ذہن میں رکھنی چاہیے؟‏

مینارِنگہبانی کے مطالعے اور کلیسیائی کتابی مطالعے کے لئے مختص‌کردہ وقت کا زیادہ‌تر حصہ پیراگرافس کی پڑھائی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ بطور قاری تفویض‌شُدہ بھائی ایک اُستاد کے طور پر بھاری ذمہ‌داری رکھتا ہے۔ اُسے ایسے طریقے سے پڑھائی کرنی چاہیے جو مواد کو ’‏پُرمطلب‘‏ بنا دیگا تاکہ سامعین نہ صرف اسے سمجھیں بلکہ عمل کرنے کی تحریک بھی پا سکیں۔ (‏نحمیاہ ۸:‏۸‏)‏ لہٰذا، قاری کو اپنی تفویض کیلئے اچھی تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۳‏؛ سکول گائیڈ بُک کی سٹڈی نمبر ۶ کو دیکھیں۔)‏ معنی‌خیز عوامی پڑھائی کیلئے ذیل میں چند ضروری باتیں درج ہیں۔‏

درست مفہوم پر زور دیں:‏ پہلے ہی سے تعیّن کر لیں کہ صحیح سمجھ منتقل کرنے کیلئے کونسے الفاظ یا جملوں پر زور دینے کی ضرورت ہے۔‏

الفاظ کا صحیح تلفظ ادا کریں:‏ اگر سامعین نے اشاعت میں نظر آنے والی اصطلا‌حات کو سمجھنا ہے تو صحیح تلفظ اور واضح ادائیگی ضروری ہیں۔ غیرمعروف یا کبھی‌کبھار استعمال ہونے والے الفاظ کو لغت میں دیکھیں یا سوسائٹی کی کیسٹ ریکارڈنگز پر سنیں۔‏

اونچا اور جوش‌وخروش کیساتھ بولیں:‏ جوش‌وخروش کیساتھ بولنا دلچسپی پیدا کرتا، جذبات کو اُبھارتا اور سامعین کو تحریک دیتا ہے۔‏

پُرتپاک اور خوش‌گفتار ہوں:‏ قدرتی‌پن روانی کیساتھ آتا ہے۔ تیاری اور مشق کیساتھ قاری مطمئن ہو سکتا ہے اور نتیجہ بے‌کیف اور اُکتا دینے والا ہونے کی بجائے دلکش ہوگا۔—‏حبقوق ۲:‏۲۔‏

مواد کو ویسے ہی پڑھیں جیسے شائع کِیا گیا ہے:‏ اگر فٹ‌نوٹس اور قوسین یا بریکٹس میں دی گئی معلومات شائع‌شُدہ عبارت کی وضاحت کرتی ہیں تو وہ عموماً باآواز پڑھی جانی چاہئیں۔ صرف اُن حوالہ‌جات کو نہیں پڑھنا چاہیے جو محض اصل مواد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فٹ‌نوٹ کو وہیں پڑھنا چاہیے جہاں پیراگراف میں اسکا حوالہ دیا گیا ہے، اس سے پہلے صرف اتنا کہیں:‏ ”‏فٹ‌نوٹ یوں پڑھا جاتا ہے .‏ .‏ .‏“‏ اسے پڑھنے کے بعد، باقی کے پیراگراف کو جاری رکھیں۔‏

جب عوامی پڑھائی اچھی طرح کی جاتی ہے تو یہ نہایت اہم طریقوں میں سے ایک ہوتا ہے جس سے ہم اپنے عظیم اُستاد کی ’‏فرمودہ تمام باتوں پر عمل کرنے کیلئے دوسروں کو تعلیم دے سکتے ہیں۔‘‏—‏متی ۲۸:‏۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں