یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏00 ص.‏ 7
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۱

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۱
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۰
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ایک سکول جو ہمیں زندگی کا سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۲
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • مسیحی خدمتی سکول ہمیں کیسے فائدہ پہنچاتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 12/‏00 ص.‏ 7

تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۱

۱ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں بھرپور شرکت کے حوالے سے صحائف میں کافی وجوہات پائی جاتی ہیں۔—‏امثا ۱۵:‏۲۳؛‏ متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰؛‏ اعما ۱۵:‏۳۲؛‏ ۱-‏تیم ۴:‏۱۲، ۱۳؛‏ ۲-‏تیم ۲:‏۲؛‏ ۱-‏پطر ۳:‏۱۵‏۔‏

۲ ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی کا پروگرام عرصۂ‌دراز سے سکول کی نمایاں خصوصیت رہا ہے۔ یہ روزانہ بائبل کا ایک صفحہ پڑھنے کے برابر ہے۔ اس سال کے آغاز ہی سے ہر تحریری اعادے کے ہفتے کیلئے بائبل کی پڑھائی تفویض کی گئی ہے۔ گزشتہ تین سال سے ضمنی بائبل پڑھائی کا شیڈول مکمل ہو گیا ہے۔ تاہم اگر آپ تفویض‌شُدہ بائبل پڑھائی کے علاوہ بھی پڑھنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں آپ اپنا ذاتی پروگرام بنا سکتے ہیں۔‏

۳ تفویض نمبر ۲ بھائیوں کو خدا کے کلام کی ’‏عوامی پڑھائی‘‏ کے لئے تیار کرتی ہے۔ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۳‏)‏ جب آپ کو پڑھائی کی تفویض ملتی ہے تو آواز کے ساتھ پڑھنے کی مشق کریں۔ اگر آپ کی زبان میں سوسائٹی کی آڈیوکیسٹس پر بائبل کی ریکارڈنگز دستیاب ہیں تو آپ اپنے تلفظ، آواز میں اُتارچڑھاؤ اور اچھی پڑھائی کے دیگر پہلوؤں میں بہتری پیدا کرنے کیلئے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔‏

۴ تفویض نمبر ۳ اور ۴ میدانی خدمت کیلئے تیارکردہ ریزننگ بُک پر مبنی ہیں۔ اگر آپ مُتعیّنہ وقت میں تفویض‌شُدہ مواد کا احاطہ نہیں کر سکتے تو اس مواد میں سے ایسے حصے کا انتخاب کریں جو آپکے کلیسیائی علاقے کیلئے زیادہ عملی ثابت ہوگا۔ اپنے علاقے کی مناسبت سے آپ کوئی بھی پس‌منظر استعمال کر سکتے ہیں۔‏

۵ سکول سے حاصل ہونے والی اپنی تمام تفویضات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ اچھی تیاری کرنے کیلئے وقت نکالیں اور پورے اعتماد کیساتھ کلام کریں۔ یوں، آپ کلیسیا کیلئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بننے کے علاوہ سن ۲۰۰۱ کے دوران تھیوکریٹک منسٹری سکول میں پورے دل سے شرکت کر کے ذاتی طور پر بھی مستفید ہونگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں