یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏96 ص.‏ 1
  • ‏”‏ہر روز“‏ یہوؔواہ کو مبارک کہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏ہر روز“‏ یہوؔواہ کو مبارک کہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر روز یہوواہ کی ستائش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • لوگوں کو دُنیا کے ”‏نور“‏ کی بابت بتائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • یہوواہ بیحد ستائش کے لائق ہے اپریل ۱۶ خداوند کے عشائیے کی یادگار منائی جائیگی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • پہلے خدا کی بادشاہی کی تلاش کریں—‏ہر وقت حمد کی قربانیاں چڑھانے سے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 3/‏96 ص.‏ 1

‏”‏ہر روز“‏ یہوؔواہ کو مبارک کہیں

۱ زبور ۱۴۵:‏۲ میں ایک وعدہ پایا جاتا ہے جو بادشاہ داؔؤد نے یہوؔواہ کیساتھ کِیا تھا:‏ ”‏مَیں ہر روز تجھے مبارک کہوں گا اور ابدالآباد تیرے نام کی ستایش کروں گا۔“‏ ہمارے پاس بھی اپنے آسمانی باپ کو مبارک کہنے اور اُسکی حمد کرنے کی وجہ موجود ہے!‏ لیکن ”‏ہر روز“‏ یہوؔواہ کی حاکمیت کو سربلند کرنے کیلئے ہم داؔؤد کے نمونے کی کسطرح نقل کر سکتے ہیں؟‏

۲ اپنے دِلوں کو یہوؔواہ کیلئے قدردانی سے معمور کریں:‏ خدا کے کلام کا باقاعدہ مطالعہ جوکچھ یہوؔواہ نے ہماری خاطر کِیا ہے، جو کر رہا ہے، اور جو کریگا اُسکے لئے ہماری شکرگزاری کو بڑھاتا ہے۔ جب ہم اُسکے حیرت‌انگیز کاموں کیلئے قدردانی کو بڑھاتے ہیں تو ہم خود کو اُسکی نیکی کا چرچا کرتے ہوئے پاتے ہیں۔ (‏زبور ۱۴۵:‏۷‏)‏ ہم بڑے شوق سے ہر مناسب موقع پر یہوؔواہ کی حمد کرینگے۔‏

۳ روزانہ گفتگو میں یہوؔواہ کی حمد کریں:‏ ہمسایوں، ہم‌مکتبوں، ساتھی کارکنوں، اور دیگر لوگوں سے جن سے ہم روزانہ ملتے ہیں گفتگو کرتے وقت، ہم اُنہیں اپنی اُمید میں شریک کرنے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ہمسایہ علاقے میں جُرم کی بابت فکرمندی کا اظہار کر سکتا ہے؛ کوئی ہم‌مکتب منشیات کے ناجائز استعمال یا بداخلاقی کی بابت پریشان ہو سکتا ہے؛ ایک ساتھی کارکن کسی سیاسی مسئلے کی بابت رائے‌زنی کر سکتا ہے۔ ہم خدا کے کلام میں ایسے اصولوں اور وعدوں کی طرف توجہ دلا سکتے ہیں جو اب صحیح روش اختیار کرنے اور اِن مسائل کے حتمی حل کو ظاہر کرتے ہیں۔ ”‏باموقع“‏ کہی گئی باتیں برکت ثابت ہو سکتی ہیں۔—‏امثال ۱۵:‏۲۳‏۔‏

۴ ہمہ‌وقت یہوؔواہ کی بابت کلام کریں:‏ یہوؔواہ کیلئے گہری قدردانی رکھنے والا شخص ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک خوشخبری لیکر جانا چاہتا ہے۔ (‏زبور ۴۰:‏۸-‏۱۰‏)‏ اس سلسلے میں ہمیں خود سے پوچھنا چاہئے، ’‏کیا مَیں وہ سب کر رہا ہوں جو میرے حالات اجازت دیتے ہیں؟‘‏ بہتیروں نے یہ پایا ہے کہ بعض معقول تبدیلیوں کیساتھ، وہ ریگولر پائنیر بننے کے قابل ہوئے ہیں۔ اگر موجودہ حالات اسکی اجازت نہیں دیتے تو کیا ہم امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کرا سکتے ہیں؟ چونکہ آنے والے یادگاری کے دن وسیع کارگزاری کا وقت ہیں اسلئے مارچ اور اپریل کے مہینے امدادی پائنیر خدمت کے ذریعے اپنی خدمت کو بڑھانے کا عمدہ وقت ہونگے۔‏

۵ یہوؔواہ کو مبارک کہنے میں اپنے ساتھ شامل ہو نے کیلئے نئے اشخاص کی مدد کریں:‏ یسوؔع کی موت کی یادگاری کی تقریب ہمیں ہمیشہ یہوؔواہ کا شکر بجا لانے اور اُس کے نام کی حمد کرنے کی وجوہات یاد دلاتی ہے۔ یہوؔواہ کی بادشاہت کی بابت اعلانیہ کلام کرنے میں اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے اپنے بائبل طالبعلموں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کا یہ خاص طور پر موزوں وقت ہے۔ اُنہیں تاکید کریں کہ کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کے صفحات ۱۷۳-‏۱۷۵ پر پیراگراف ۷-‏۹ میں جو بیان کِیا گیا ہے اُس پر دُعائیہ غوروفکر کریں۔ اگر وہ لائق ٹھہرتے ہیں تو اُنکے پاس محض تجربے کی کمی کے باعث منادی نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ لائق پبلشر اُنہیں یہ بتانے کیلئے موجود ہیں کہ بادشاہتی منادی کا کام کیسے کِیا جاتا ہے۔ اگر نئے اشخاص خوشخبری سنانے کی جرأت کر سکتے ہیں تو وہ اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ یہوؔواہ اُن کی مدد کرے گا۔—‏اعمال ۴:‏۳۱؛‏ ۱-‏تھسلنیکیوں ۲:‏۲‏۔‏

۶ جب ہم ہر روز یہوؔواہ کو مبارک کہنے کے خواہاں رہتے ہیں تو ہم اپنے لئے اور دوسروں کیلئے ابدی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں