لوگوں کو دُنیا کے ”نور“ کی بابت بتائیں
۱ یہوواہ نے یسعیاہ نبی کے ذریعے پیشینگوئی کی: ”جو لوگ تاریکی میں چلتے تھے اُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو موت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھے اُن پر نُور چمکا۔“ (یسع ۹:۲) یہ ”بڑی روشنی“ خدا کے اپنے بیٹے یسوع مسیح کے کاموں سے ظاہر ہوئی۔ زمین پر اُس کی منادی اور اُس کے فدیہ کی برکات نے روحانی تاریکی میں پڑے لوگوں کی حالت کو بہتر بنایا۔ تاریکی میں پڑے لوگوں کو اِسی روشنی کی ضرورت تھی۔ یسوع مسیح کا آخری کھانا ہمیں دُنیا کے ”نور“ کی جانب آنے کا خاص موقع فراہم کرتا ہے۔ (یوح ۸:۱۲) پچھلے سال، لاکھوں لوگوں نے ہمارے ساتھ ملکر یسوع کے اِس حکم پر عمل کرنے سے ایمان کا مظاہرہ کِیا: ”میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“ (لو ۲۲:۱۹) اس سال بھی، جب مسیح کی موت کی یادگار عنقریب منائی جائے گی تو ہم لوگوں کی توجہ اُس روشنی پر کیسے دلا سکتے ہیں جو یہوواہ نے چمکائی ہے؟—فل ۲:۱۵۔
۲ دلی قدردانی پیدا کریں: مسیح کی موت کی یادگار یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی اُس محبت پر غور کرنے کا موزوں وقت ہے جو اُنہوں نے ہمارے لئے فدیے کی قربانی فراہم کرنے سے ظاہر کی۔ (یوح ۳:۱۶؛ ۲-کر ۵:۱۴، ۱۵) ایسا کرنے سے ہمارے دلوں میں اِس مُقدس تقریب کے لئے قدردانی بڑھے گی۔ تمام یہوواہ کے گواہ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا کتابچہ سے میموریل کی خاص بائبل پڑھائی کرنے کے لئے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔ فدیے کی فراہمی سے یہوواہ کی منفرد صفتیں ظاہر ہوتی ہیں جن پر غور کرنے سے ہم اپنے خدا پر فخر کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ مزیدبرآں، اس سے ہم فدیے کے مطلب کو سمجھنے، خدا اور اُس کے بیٹے کے لئے دلی محبت بڑھانے اور خدا کی مرضی پوری کرنے کی تحریک پاتے ہیں۔—گل ۲:۲۰۔
۳ اگر ہم نجات کے سلسلے میں یہوواہ کی فراہمی کے لئے دلی قدردانی ظاہر کرتے ہیں تو میموریل کی خاص تقریب کے لئے ہمارا جوش ہمیں تحریک دے گا کہ ہم اپنے بائبل مطالعوں، واپسی ملاقاتوں، پڑوسیوں، ہمجماعتوں، ساتھی کارکنوں اور دیگر واقفکاروں کو اس پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ (لو ۶:۴۵) اس کے علاوہ، اِن تمام لوگوں کو جن کا اُوپر ذکر کِیا گیا ہے میموریل کے دعوتنامے بھی دیں تاکہ وہ اِس دن کو بھول نہ جائیں۔ بہتیرے مبشروں نے میموریل پر باقاعدہ حاضر ہونے والوں اور نئے اشخاص کی فہرست بنانے کو مفید پایا ہے تاکہ اِنہیں دعوت دینا بھول نہ جائیں۔ منظم طریقے سے دلچسپی رکھنے والوں کو دعوت دینے کی کوشش کرنے سے ہم یہوواہ کی ”بخشش جو بیان سے باہر ہے“ کیلئے شکرگزاری ظاہر کر رہے ہوتے ہیں۔—۲-کر ۹:۱۵۔
۴ منادی میں زیادہ وقت صرف کریں: کیا آپ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں منادی میں زیادہ وقت صرف کر سکتے ہیں؟ خدا دوسروں کو ”مسیح کے . . . جلال کی خوشخبری“ سنانے کی آپ کی کوششوں کو ضرور برکت دے گا۔ تمام روشنخیالی کا ماخذ یہوواہ یہ حکم دیتا ہے کہ ”تاریکی میں سے نور چمکے۔“ (۲-کر ۴:۴-۶) بزرگ بوقتِضرورت اُن مبشروں کی مدد کے لئے جو منادی میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہتے ہیں میدانی خدمت کے لئے اضافی وقت اور مقامات کا بندوبست کریں گے۔ اس میں صبحسویرے گلیکوچوں یا کاروباری علاقے میں منادی کرنے اور دوپہر یا سہپہر میں ٹیلیفون پر گواہی دینے کا بندوبست شامل ہو سکتا ہے۔ خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کرنے کے لئے گھنٹوں کا مناسب نشانہ قائم کریں اور اِسے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ بہتیروں کے خیال میں یہوواہ کو اپنی بہترین چیز دینے میں امدادی پائنیر خدمت کا شرف بھی شامل ہے۔—کل ۳:۲۳، ۲۴۔
۵ کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ امدادی پائنیر خدمت کے گھنٹوں میں کمی کے بندوبست کو تقریباً ۷ سال گزر چکے ہیں۔ اس تبدیلی کے باعث بہتیروں کے لئے امدادی پائنیر خدمت کی برکات حاصل کرنا ممکن ہوا ہے۔ کیا آپ نے کبھی امدادی پائنیر خدمت کی ہے؟ بہتیروں نے ہر سال امدادی پائنیر خدمت کرنے کو اپنا دستور بنا رکھا ہے۔ کئی کلیسیاؤں میں بہتیرے مبشروں کے ملکر امدادی پائنیر خدمت کرنے سے پورے سال کے دوران کلیسیائی کارگزاری بہتر ہوئی ہے۔ کیا آپ مارچ یا اپریل کے مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کے لئے شیڈول بنا سکتے ہیں؟ اپریل کا مہینہ بعض کے لئے موزوں وقت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے۔
۶ کیا مارچ یا اپریل کے مہینے میں آپ کی کلیسیا میں سرکٹ اوورسیئر کا دورہ ہوگا؟ اس دوران آپ کو ایک اضافی شرف حاصل ہو سکتا ہے۔ جیساکہ کچھ عرصہ پہلے اعلان کِیا گیا تھا کہ ۲۰۰۶ کے خدمتی سال میں سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کو پائنیروں کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس کے پہلے نصف حصے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ بِلاشُبہ، اس اجلاس میں روحانی طور پر مضبوط کرنے والی معلومات امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کو باقاعدہ پائنیر خدمت کرنے کی تحریک دیں گی۔ اسکے علاوہ، مارچ کے مہینے میں ہمارے پاس علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب کے ذریعے لوگوں کو روحانی روشنی میں لانے کا خوشکُن موقع ہوگا۔ کیوں نہ اس کتاب سے بائبل مطالعہ شروع کرانے کا عزم کریں؟
۷ امدادی پائنیر خدمت کے لئے ۵۰ گھنٹوں کے تقاضے پر غور کرتے وقت اس بات کا تعیّن کر لیں کہ سچائی کی روشنی چمکانے کے لئے ہر ہفتے ۱۲ گھنٹے بنانے کے لئے کونسا شیڈول بہتر ہوگا۔ اس کام کو کامیابی سے کرنے والوں اور دوسرے بہنبھائیوں سے اس کی بابت باتچیت کریں۔ یوں شاید وہ بھی آپ کے ساتھ کام کرنے کی تحریک پائیں۔ اچھی منصوبہسازی کرنے سے تمام بپتسمہیافتہ مبشر اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ یہ کام مشکل نہیں ہے۔ اس کے بارے میں دُعا بھی کریں۔ اگر ممکن ہو تو امدادی پائنیر خدمت کرنے اور اس سے لطفاندوز ہونے کا منصوبہ بنائیں۔—ملا ۳:۱۰۔
۸ بہتیرے خاندانوں نے اس بات کا تجربہ کِیا ہے کہ پورے خاندان کی مدد سے کمازکم ایک فرد پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ ایک خاندان کے پانچ بپتسمہیافتہ افراد نے امدادی پائنیر خدمت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ دو غیربپتسمہیافتہ بچوں نے اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کی خاص کوشش کی۔ اِس خاندان نے اضافی کوشش کرنے سے کیسے فائدہ اُٹھایا؟ اُنہوں نے لکھا: ”یہ بہت ہی خوشگوار مہینہ تھا اور ہم نے محسوس کِیا کہ اس کام کی بدولت ہمارے خاندان کا آپس میں رشتہ مضبوط ہو گیا ہے۔ ہم یہوواہ کی اِن تمام شاندار برکات کے لئے بےحد شکرگزار ہیں!“
۹ کیا مارچ اور اپریل کے مہینے میں ہماری کارگزاری تحریک دینے والی ہوگی؟ کیا یہ ہمیں اپنے آسمانی باپ کے قریب لائے گی؟ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کے لئے ہماری محبت اور خدمتگزاری کو بڑھانے کا انحصار ہماری ذاتی کوشش پر ہے۔ دُعا ہے کہ ہمارا عزم بھی زبورنویس جیسا ہو جس نے کہا: ”مَیں اپنے مُنہ سے [یہوواہ] کا بڑا شکر کروں گا۔ بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کروں گا۔“ (زبور ۱۰۹:۳۰) یہوواہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ہماری پُرجوش کارگزاری کو ضرور برکت بخشے گا۔ دُعا ہے کہ ہم اپنی بڑی روشنی چمکاتے رہیں تاکہ دوسرے لوگ بھی تاریکی سے نکل کر ”زندگی کا نور“ حاصل کر سکیں۔—یوح ۸:۱۲۔
[مطالعے کے سوالات]
۱.خدا کے کلام میں کس بڑی روشنی کی پیشینگوئی کی گئی اور کونسا موقع اِس نور پر توجہ دلاتا ہے؟
۲.ہم یسوع کی قربانی کے لئے اپنی دلی قدردانی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں، اور ایسا کرنے کا نتیجہ کیا ہوگا؟
۳.ہم میموریل کے لئے اپنی قدردانی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
۴.مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے میں کیا چیز مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟
۵.بہتیروں نے امدادی پائنیر خدمت کے گھنٹوں میں کمی کے باعث کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟
۶.ہمارے لئے کونسے مواقع دستیاب ہیں؟
۷، ۸.(ا)کیا چیز امدادی پائنیر خدمت کے لئے شیڈول بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟ (ب)اس سلسلے میں خاندانی تعاون کیسے مددگار ہو سکتا ہے اور ایک خاندان نے اِس سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟
۹.ہم مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اپنی روشنی کیسے چمکا سکتے ہیں؟