اُنہیں سمجھنے میں مدد دیں
۱ پطرؔس رسول نے تسلیم کِیا کہ بائبل میں بیانکردہ بعض باتوں کا ”سمجھنا مشکل ہے۔“ (۲-پطرس ۳:۱۶) بہتیروں نے مکاشفہ کی کتاب کی بابت ایسا ہی محسوس کِیا ہے۔ تاہم، کتاب ریویلیشن—اِٹس گرینڈ کلائمکس ایٹ ہینڈ! میں اسکے مطلب کو پوری طرح واضح کِیا گیا ہے۔ اسکا بہترین استعمال کرنے میں ہم دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
۲ اگر آپ نے اپنی پہلی ملاقات پر مکاشفہ ۱:۳ پر باتچیت کی تھی تو یہ خیال نئی دلچسپی کو اُبھار سکتا ہے:
▪ ”پچھلی مرتبہ ہم نے اس پر گفتگو کی تھی کہ کیسے مکاشفہ کی کتاب کی سمجھ خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، ایسی خوشی خودبخود حاصل نہیں ہوتی۔ ہم سے کمازکم دو باتوں کا تقاضا کِیا جاتا ہے: ہمیں بائبل کا مطالعہ کرنا چاہئے، اور جوکچھ ہم سیکھتے ہیں اُس پر ہم عمل کریں۔“ یعقوب ۱:۲۵ کو پڑھیں اور تبصرہ کریں۔ صفحہ ۸ پر پیراگراف ۹ پر کھولیں اور واضح کریں کہ کیسے مکاشفہ کی کتاب کی سمجھ ہمیں یہ سیکھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ ہم کیسے نئی فردوسی دُنیا میں خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔
۳ اگر آپ نے اپنی پہلی ملاقات پر یوحنا ۱۷:۳ پر باتچیت کی تھی تو آپ یہ کہتے ہو ئے مزید بائبل علم حاصل کر نے کی ضرورت پر زور دے سکتے ہیں:
▪ ”پچھلی مرتبہ جب مَیں یہاں آیا تھا تو ہم نے یوحنا ۱۷:۳ میں پڑھا تھا کہ خدا کی بابت علم حاصل کرنا ہمیشہ کی زندگی کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ ایسی دُنیا میں ابد تک زندہ رہنا چاہینگے جس میں ہم آج رہتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے نہیں چاہینگے۔ اس وجہ سے، جب ہم یہ سنتے ہیں کہ خدا نے کیا وعدہ کِیا ہے تو ہم خوش ہو سکتے ہیں۔“ صفحہ ۳۰۳ پر پیراگراف ۶ پر کھولیں، مکاشفہ ۲۱:۴ پڑھیں، اور اس کے بعد وضاحت کریں کہ اُس وقت دُنیا کیسی ہوگی جب ”پہلی چیزیں جاتی رہیں گی۔“ مزید گفتگو کے لئے دوبارہ آنے کی پیشکش کریں۔
۴ اگر آپ نے یہ دکھانے کیلئے کہ خدا کی بادشاہت تکلیف کا خاتمہ کریگی، صفحہ ۳۰۲ کی تصویر استعمال کی تھی تو آپ دوبارہ اُسی صفحہ پر کتاب کھول سکتے ہیں اور بیان کریں:
▪ ”ہم نے اُن برکات کی بابت گفتگو کی تھی جنکی یہاں تصویرکشی کی گئی ہے جن سے لوگ خدا کی بادشاہتی حکمرانی کے تحت لطفاندوز ہونگے۔ آپ کے خیال میں اگر ہم اُس بادشاہت کے تحت زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل وقتوں میں بعض لوگوں نے شاندار نمونے قائم کئے جنکی نقل کرنا ہمارے لئے اچھا ہوگا۔“ ’روزانہ صحائف کی جانچ کرنے‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اعمال ۱۷:۱۱ پڑھیں۔ وضاحت کریں کہ یہوؔواہ کے گواہ علاقے کے خلوصدل لوگوں کو خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے رہے ہیں۔
۵ اگر آپ نے اُس صاحبِخانہ کے پاس جو گفتگو کر نے کیلئے بہت زیادہ مصروف تھا، اشتہار ”کیا یہ دُنیا بچ جائے گی؟“ چھوڑا تھا تو آپ اس گفتوشنید کو استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”حال ہی میں جب مَیں آیا تھا تو آپ بہت مصروف تھے۔ مَیں نے آپ کے پاس ایک اشتہار چھوڑا تھا جس نے دُنیا کے ان پُرآشوب ایّام سے بچ نکلنے کی بابت سوال اُٹھایا تھا۔ ہم نے مکاشفہ ۲۱:۴ کو پڑھا تھا، جس کا حوالہ یہاں اس کتاب ریویلیشن—اِٹس گرینڈ کلائمکس ایٹ ہینڈ! میں دیا گیا ہے۔ [صفحہ ۳۰۳ کے پیراگراف ۶ میں سے اسے پڑھیں] [صفحہ ۳۰۲ پر] یہ تصویر آپکو کچھ تصور پیش کرتی ہے کہ وہ وقت کیسا ہوگا جب ’خدا ہماری آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دیگا۔‘ یہ کتاب اس بات کا تسلیبخش ثبوت پیش کرتی ہے کہ یہ وعدہ مستقبل قریب میں جلد پورا ہو جائیگا۔ اگر آپ اسے پڑھنا پسند کرینگے تو آپ یہ کاپی ۹۰ روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔“
۶ اگر آپ دلچسپی پاتے ہیں تو آپ آخرکار کتاب ”علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہینگے اور مطالعہ شروع کرنے کیلئے اسے استعمال کریں۔ یقینی طور پر آپ ”سادہ دلوں کو عقلمند“ بننے میں مدد دینے سے بہت زیادہ خوشی حاصل کرینگے۔—زبور ۱۱۹:۱۳۰۔