تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۶ سے مستفید ہوں—حصہ ۳
۱ پولسؔ رسول نے چاہا تھا کہ اُسکے بھائی اُسکے حق میں دُعا کریں تاکہ وہ دلیری سے خوشخبری سنانے کی صلاحیت حاصل کر سکے۔ (افسیوں ۶:۱۸-۲۰) ہم بھی ویسی ہی صلاحیت پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے، ہم تھیوکریٹک منسٹری سکول کے ذریعے فراہمکردہ مدد کی قدر کرتے ہیں، جس میں اجلاس پر حاضر ہونے والے لائق اشخاص کو اندراج کرانے کی حوصلہافزائی دی جاتی ہے۔
۲ طالبعلموں کے طور پر، ہم گفتگو کرنے اور تعلیم دینے کی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اپنی مدد کیلئے ذاتی مشورت حاصل کرتے ہیں۔ (امثال ۹:۹) جو مشورت دوسرے طالبعلموں کو ملتی ہے اُسے سننے سے، جوکچھ ہم سیکھتے ہیں اُسکا اپنی ذات پر اطلاق کرنے سے ہم بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ کسی تفویض کو تیار کرتے وقت، ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ اسکی بابت ہماری وضاحت درست ہے ہمیں اَصل مواد کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ ہم جن کلیدی نکات اور صحائف کا استعمال کرتے ہیں اُنہیں مجموعی موضوع کے سیاقوسباق کے مطابق ہونا چاہئے۔ اگر تفویض میں کوئی دوسرا شخص بھی شامل ہے تو سکول میں پیش کئے جانے سے پہلے اسکی اچھی طرح مشق کی جانی چاہئے۔ جب ہم ترقی کرتے ہیں تو مسودے کی بجائے نوٹس کا استعمال کرتے ہوئے، برجستہ گفتگو کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
۳ جن اشخاص کی سکول میں تفویضات ہوتی ہیں اُنہیں پہلے پہنچنا، سکول اوورسیئر کواپنی سپیچ کونسل سلپ دینا، اور ہال میں اگلی نشستوں پر بیٹھنا چاہئے۔ بہنوں کو پیشتر ہی سے سکول اوورسیئر کو آگاہ کر دینا چاہئے کہ اُنکا منظر کیا ہے اور اپنے حصے کیلئے آیا وہ کھڑی رہینگی یا بیٹھیں گی۔ ان طریقوں سے تعاون کرنا ایک پُرسکون پروگرام کا باعث بنتا ہے اور پلیٹفارم کی دیکھبھال کرنے والوں کی مدد کرتا ہے کہ ہر چیز کو قبلازوقت ترتیب دے لیں۔
۴ تفویض نمبر ۲ تیار کرنا: بائبل پڑھائی کا ایک مقصد طالبعلم کی پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں اُس کی مدد کرنا ہے۔ اس مقصد کو بہتر طور پر کیسے حاصل کِیا جا سکتا ہے؟ آواز سے مواد کو بار بار پڑھنا مہارت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ غیرمانوس الفاظ کے معنی اور صحیح تلفظ سیکھنے کے لئے، طالبعلموں کو اُنہیں لغت میں دیکھنا چاہئے۔ یہ لغت میں استعمالشُدہ تلفظ کی علامات کے معنی سے واقف ہونے کا بھی تقاضا کر سکتا ہے۔
۵ نیوورلڈٹرانسلیشن بائبل میں پائے جانے والے ناموں اور غیرمانوس الفاظ کا تلفظ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ انہیں حروفِتہجی پر تقسیم کرنے اور تلفظ کے نشان مہیا کرنے سے ایسا کرتی ہے۔ اپنی بائبل پڑھائی کی تفویضات تیار کرنے میں، بعض بھائی سوسائٹی کی آڈیوکیسٹوں کو سنتے ہیں۔
۶ والدین پڑھائی کی تفویض تیار کرنے کیلئے اپنے چھوٹے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ جب بچہ مشق کرتا ہے تو اس میں بغور سننا اور بہتری لانے کیلئے مفید تجاویز پیش کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ مُعیّنہ وقت مختصر سی تمہید اور مناسب اختتام کا موقع دیتا ہے جو کلیدی نکات کے اطلاق کو واضح کرتا ہے۔ یوں طالبعلم برجستہ بولنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
۷ زبورنویس نے دُعائیہ انداز میں درخواست کی: ”اَے خداوند! میرے ہونٹوں کو کھول دے تو میرے مُنہ سے تیری ستایش نکلے گی۔“ (زبور ۵۱:۱۵) دُعا ہے کہ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں ہماری شرکت اسی خواہش کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرے۔