بائبل میں دلچسپی کو ابھارنے کیلئے واپس جانا
۱ بعض اوقات ہم میدانی خدمت میں ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو خوشخبری میں کچھ دلچسپی دکھاتے ہیں لیکن وہ اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ جس وقت ہم ان سے ملاقات کرتے ہیں تو انکے پاس ہمارے ساتھ بات کرنے کا وقت بھی نہیں ہوتا۔ کیا ہم ان تک بادشاہتی پیغام پہنچانے کیلئے کسی اور وقت پر واپس جانے کی کوشش کرتے ہیں؟ یا شاید صاحبخانہ کیساتھ ہماری ایک دلچسپ گفتگو ہوئی ہے، لیکن وہ کوئی لٹریچر قبول نہیں کرتا۔ کیا ہم اسکے ساتھ سچائی کی بابت مزید بات کرنے کیلئے واپس جاتے ہیں؟
۲ اپنے علاقے کا پوری طرح سے احاطہ کرنا اور تمام دلچسپی جو ہمیں حاصل ہو اسکی پیروی کرنا بہت اہم ہے۔ کیا ہم صرف انکے ساتھ ہی واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں جو کوئی کتاب یا رسالہ قبول کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہم دلچسپی رکھنے والے کچھ اشخاص کو نظرانداز کر رہے ہونگے۔ یقیناً ہم محض اسلئے کسی کو بھی مزید روحانی حوصلہافزائی کے نااہل خیال نہیں کرینگے کہ اس نے لٹریچر قبول نہیں کیا۔ (مقابلہ کریں رومیوں ۱۴:۴۔) شاید ہماری ملاقات کے بعد، صاحبخانہ جو کچھ ہم نے کہا تھا اسکی بابت سوچے یا اس کوشش کیلئے قدردانی دکھائے جو ہم نے اس سے ملنے کیلئے کی۔ جب ہم واپس جاتے ہیں تو وہ شاید اور زیادہ امیدافزا طور پر مائل ہو۔
۳ ایک ایسے شخص سے دوبارہ ملاقات کرتے وقت جو مصروف تھا، آپ کہہ سکتے ہیں:
”میں آپ سے ایک بار پھر مل کر خوش ہوں۔ پچھلی مرتبہ جب میں یہاں تھا تو ہم گفتگو نہیں کر سکے تھے کیونکہ آپ کے پاس وقت نہیں تھا۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ ایک مصروف شخص ہیں، اور میں مختصر بات کرونگا۔ غالباً آپ اپنی اور انکی اچھی صحت کیلئے فکرمند ہیں جنہیں آپ پیار کرتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم تھا کہ خدا نے تمام بیماری کو ختم کر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے؟ کیا یہ ہیجانخیز نہیں ہوگا؟ [جواب دینے دیں۔] اس بروشر بعنوان ”دیکھو! میں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔“ کے پیراگراف ۴ میں اس نکتے پر غور کریں۔ اگر وقت اجازت دے تو پیراگراف پڑھیں اور پھر صفحہ ۴ کے آخر پر صحائف میں سے ایک پر غور کریں جو نئی دنیا میں حالتوں کی تصویرکشی کرتا ہے۔ اگر صاحبخانہ اثرپذیر ہو تو آپ ایک گھریلو بائبل مطالعہ کرانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۴ کسی ایسے شخص سے بات کرتے ہوئے جس نے اشتہار قبول کیا تھا، آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
”پچھلی دفعہ جب میں آپ سے ملا تھا تو آپ نے اس اشتہار کی ایک کاپی قبول کی تھی جسکا عنوان ہے ہو رئیلی رولز دی ورلڈ؟ کیا آپ اس بات کو قبول کرنا مشکل پاتے ہیں کہ شیطان اس دنیا پر حکمرانی کرتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] صفحہ ۶ پر پہلے پیراگراف پر غور کریں۔“ پیراگراف پڑھیں، پھر پوچھیں: ”شیطان ہمیں کیوں دھوکا دینا چاہیگا؟“ صاجبخانہ کے جواب دینے کے بعد، صفحہ ۳ پر چوتھے پیراگراف پر اکٹھے مل کر غوروفکر کریں۔ آپ اشتہار کی مکمل غوروفکر کیساتھ جاری رکھ سکتے ہیں یا شاید آپ بروشر ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس؟ کو متعارف کرانا چاہیں اور صفحہ ۱۳ پر پیراگراف ۸ پر غور کرنا چاہیں۔
۵ مثبت ہونے اور جو دلچسپی ہم اپنے منادی کے کام میں دیکھتے ہیں اسکی پیروی کرنے کی اچھی وجہ ہے خواہ یہ تھوڑی حد تک ظاہر کی گئی ہو۔ دوسروں کی بابت فکر رکھنا، سچائی سیکھنے میں انکی مدد کرنے کی تحریک پانا، اہم ہے۔ یہوواہ کی تنظیم ایسا لٹریچر اور مجوزہ پیشکشیں فراہم کرتی ہے جو دوسروں کو انکی روحانی ضروریات سے باخبر رکھنے میں ہماری اعانت کر سکتی ہیں۔—متی ۵:۳۔
۶ اگر آپکی کسی ایسے شخص کیساتھ خوشگوار گفتگو ہوئی تھی جو خواہ بہت کم دلچسپی رکھتا تھا تو دلچسپی کو بڑھانے کیلئے دوبارہ ملاقات کرنے کو نظرانداز نہ کریں۔ یہ ایک گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے اور کسی کو زندگی کی راہ پر ڈالنے پر منتج ہو سکتا ہے۔ ہم اس زندگی بچانے والے کام میں فرضشناسی کیساتھ حصہ لیتے رہنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کرتے ہیں۔—۱-تیمتھیس ۴:۱۶۔