اشتہارات کو دوسرے لٹریچر کیساتھ مربوط کریں
۱ آجکل جتنے بھی رسالے شائع کئے جا رہے ہیں ان میں سے صرف مینارنگہبانی اور اویک! ہی ابدی زندگی کی راہ معلوم کرنے میں مخلص قاریوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ جب آپ مئی اور جون کے دوران لوگوں کیساتھ باتچیت کرتے ہیں تو بعض بادشاہتی پیغام میں واضح دلچسپی دکھائیں گے اور آپ انکی توجہ براہراست تازہترین رسالوں یا سوسائٹی کے رنگین بروشروں میں سے کسی ایک کی طرف مبذول کرا سکتے ہیں۔ دوسرے شاید شروع شروع میں کم دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ ایسے حالات میں، آپ پہلے اشتہار میں سے ایک یا دو نکات پر گفتگو کر سکتے ہیں، پھر اگر صاحبخانہ مزید دلچسپی دکھاتا ہے تو اشتہار کو اس رسالے یا بروشر کیساتھ مربوط کریں جو آپ پیش کر رہے ہیں۔
۲ آپ کہہ سکتے ہیں:
”زیادہتر لوگ اس سے متفق ہونگے کہ آج کی دنیا میں مسائل زیادہ اور حل کم ہیں۔ کیا آپ جانتے تھے کہ ہمارے سنگین مسائل میں سے بیشتر کی بائبل میں پیشینگوئی کر دی گئی تھی؟“ پھر آپ ول دس ورلڈ سروائیو؟ اشتہار کے صفحہ ۴ اور ۵ پر جا سکتے ہیں اور چند مسائل پر گفتگو کر سکتے ہیں۔
۳ اگر آپ اپریل کا مینارنگہبانی پیش کر رہے ہیں اور جو کچھ آپ نے اشتہار میں سے پڑھا ہے صاحبخانہ اس میں دلچسپی دکھاتا ہے تو آپ مضمون بعنوان ”خدا کی پسندیدگی کسے حاصل ہے؟“ کی طرف توجہ دلا سکتے ہیں اور وضاحت کر سکتے ہیں کہ خدا انکو پسند کرتا ہے جو معاملات کو اسکے نقطۂنظر سے دیکھتے ہیں۔ اسکے بعد اس معاملے پر مزید باتچیت کرنے کیلئے کسی مناسب وقت پر واپس آنے کی پیشکش کریں۔
۴ اگر ”جاگو!“ کو اجاگر کیا جا رہا ہے تو آپ اس مضمون کے پیراگراف ۲ میں بیانکردہ تعارف کو استعمال کر سکتے ہیں اور پھر اضافہ کر سکتے ہیں:
”ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے مذہب اور سیاست کی اہلیت کی بابت بہتیرے تذبذب میں ہیں، لیکن وہ سوچتے ہیں کہ آیا سائنس کے پاس کوئی حل ہے۔“ پھر اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے سرورق کے مضامین میں سے کوئی موزوں نکتہ پڑھیں کہ کیسے خدا نوعانسانی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی اہلیت اور مرضی رکھتا ہے۔
۵ ”دیکھو!“ بروشر پیش کرتے وقت، آپ ایک مختلف رسائی استعمال کر سکتے ہیں:
”بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ جب ہم مر جاتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ ہم یا تو آسمان پر جاتے ہیں یا دوزخ میں، دوسروں کو اس کی بابت شک ہے۔ بائبل کا جواب حیرانکن اور ہمتافزا بھی ہے۔“ پھر آپ اشتہار وٹ ہوپ فار دی ڈیڈ لوڈ ونز؟ کے حصوں کو متعارف کرا سکتے اور ان پر باتچیت کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد اگر صاحبخانہ اشتہار میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو آپ بروشر کے صفحات ۱۶ اور ۱۷ کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
۶ جب کچھ لوگوں کو گواہی دے رہے ہوں تو اشتہار پرامن نئی دنیا میں زندگی کو استعمال کریں۔ آپ صاحبخانہ سے اشتہار کے پہلے پیرگراف میں پیشکردہ دو سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اسکے جواب دینے کے بعد، اسکی توجہ صفحہ ۳ کے دوسرے پیراگراف کی طرف مبذول کرائیں۔ یہ خدا کی بادشاہت کی طرف ایک ایسے ذریعے کے طور پر اشارہ کرتا ہے جس کے طفیل پرامن نئی دنیا آئے گی۔ اگر صاحبخانہ مزید دلچسپی دکھاتا ہے تو اپریل کے مینارنگہبانی کو اسی طریقہ سے استعمال کریں جیسے کہ اس مضمون کے پیراگراف ۳ میں تجویز کیا گیا ہے۔
۷ اگر آپ ایک نئے پبلشر ہیں تو بلاشبہ آپ ایک سادہ رسائی کی قدر کریں گے۔ کیوں نہ اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ کی کافی رسد حاصل کریں اور پیراگراف ۲ میں مذکورہبالا تجاویز پر عمل کریں؟
۸ ہمیں لوگوں کے گھروں تک نجات کا پیغام پہنچانے کا اعزاز بخشا گیا ہے۔ ”لائق اشخاص“ کی اپنی تلاش میں، اشتہارات کا اچھا استعمال کریں اور جب دلچسپی نظر آئے تو انکو دوسرے لٹریچر کیساتھ مربوط کریں۔—متی ۱۰:۱۳۔