جنوری کے دوران تمیزداری کے ساتھ دلچسپی کی پیروی کریں۔
۱ ابھی ختم ہونے والے چھٹیوں کے خاص وقت کے پیشنظر، جنوری وہ مہینہ ہے جب لوگ ممکنہ طور پر ابھی تک یسوع مسیح کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ لہذا، دلچسپی کی پیروی کرتے وقت، ہمیں تمیزدار ہونے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس دلچسپی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
۲ جو ہم کہیں گے اس پر پیشگی غوروفکر کریں: ہم جو کہنا چاہتے ہیں اسے ہمارے ذہن میں ہمیشہ واضح ہونا چاہیے۔ یہ گزشتہ ملاقات پر ہمارے نوٹس پر سرسری نظر ڈالنے اور باتچیت میں جن نکات کا احاطہ کیا گیا اور کوئی بھی سوال جو جواب دئے بغیر صاحبخانہ کے پاس چھوڑا گیا تھا اس کے لئے ہماری یادداشت کو تازہ کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔
۳ اگر مندرجہبالا مضمون کے پیراگراف ۵ کے مشورے کو استعمال کیا گیا تھا تو واپسی پر ہم کہہ سکتے ہیں:
”سال کے اس وقت پر بہتیرے لوگ مسیح کی پیدایش کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ پچھلی دفعہ جب ہم نے بات کی تو میں نے آپ سے اس شہر کی بابت ایک دلچسپ حقیقت بتانے کا وعدہ کیا تھا جہاں یسوع پیدا ہوا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل نے ۷۰۰ سو سال پہلے سے ہی بتا دیا تھا کہ یسوع بیتلحم میں پیدا ہوگا؟“ جواب دینے کی اجازت دیں۔ پھر، میکاہ ۵:۲ کو پڑھنے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں: ”یہ ایک حیرانکن پیشینگوئی ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ جبکہ یہ ایک دلچسپ بائبلی حقیقت ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ بائبل کی پیشینگوئیاں آج کے زمانے میں بھی سچ ثابت ہو رہی ہیں؟“ اگر اس شخص کے پاس وقت ہے تو ہم باتچیت کو جاری رکھ سکتے ہیں، یا اگر وہ مصروف ہے تو ہم شاید واپس آنے کے لئے اور اس پر اس کے ساتھ مزید بات کرنے کے لئے پیشکش کر سکتے ہیں۔
۴ اگر اشتہار ”ول دس ورلڈ سروائیو؟“ چھوڑا تھا تو ہم درجذیل بات کہہ سکتے ہیں:
”نوٹ کریں کہ یہاں ”نشان“ ذیلی سرخی کے تحت، صفحہ ۳ پر کیا بیان کیا گیا ہے۔ یہ ان پیشینگوئیوں سے تعلق رکھتا ہے جن کی بابت یسوع نے کہا کہ وہ آخری دنوں کا نشان ہونگی۔ [صاحبخانہ کے ساتھ دو یا تین پیشینگوئیوں پر غور کریں۔] کیا آپ کہیں گے کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے زمانے میں ان پیشینگوئیوں کی تکمیل ہو رہی ہے؟“ اگر حقیقی دلچسپی کا امتیاز کر لیا جاتا ہے اور وقت اجازت دیتا ہے تو آپ تجویز پیش کر سکتے ہیں کہ وہ گریٹسٹ مین کتاب کو جانچے۔ دکھائیں کہ کیسے باب ۱۱۱ یسوع کے دئے ہوئے نشانوں کے متعلق مزید تفصیل بتاتا ہے۔ اگر صرف اشتہار چھوڑا گیا ہے تو اگلی ملاقات پر آپ باتچیت کو ایک دوسرے اشتہار یا بروشر پر لے جا سکتے ہیں جیسے کہ وہ حکومت جو فردوس لائے گی یا ”دیکھو! میں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں۔“
۵ گھریلو بائبل مطالعہ پیش کرنا: اگر ہم صاحبخانہ کے پاس گریٹسٹ مین کتاب چھوڑیں یا اس کے پاس پہلے سے ہی ایک کاپی ہو تو باب ۱۱۱ کو استعمال کرتے ہوئے گھریلو بائبل مطالعہ کا مظاہرہ کرنا اچھا ہوگا۔ ہم وہی طریقہکار استعمال کر سکتے ہیں جو کتابی مطالعہ میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر مطالعہ مسلسل ترقی کرتا ہے تو ہم کسی بروشر میں سے مطالعہ کرانے کے لئے تبادلہ کر سکتے ہیں یا براہراست لو فار ایور کتاب پر جا سکتے ہیں۔
۶ آئیں ہم ہمیشہ تمام دلچسپی کی پیروی کرنے کے لئے تیار رہیں۔ ہمیں یقیناً تمیزدار اور ہر باتچیت کے اختتام پر دلچسپ سوالات کے ذریعے مستقبل کی ملاقات کی راہ تیار کرنے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرنے والا ہونا چاہیے۔ یہ ہماری مدد کرے گا کہ ”ہر نیک کام کے لئے بالکل تیار“ ہوں۔—۲-تیمتھیس ۳:۱۷۔