اگست میں موثر طریقے سے بروشروں کو استعمال کرنا
۱ شاگرد بنانے کے کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے، تنظیم نے فراخدلی کیساتھ بہت سی مختلف اشاعتیں مہیا کی ہیں۔ ان میں ایسے بروشر ہیں جو خاص موضوعات پر بات کرتے ہیں، جیسے کہ زمین کیلئے خدا کا مقصد، تثلیث، خدا کا نام، بادشاہتی حکومت، اور بدکاری کی خدائی اجازت۔ اپنے علاقہ میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ہم کیسے بروشروں کو موثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں؟
۲ بروشر ڈز گاڈ رئیلی کیئر اباؤٹ اس؟ منطقی انداز سے وضاحت کرتا ہے کہ تکلیف سے آزاد ایک نئی دنیا قریب ہے۔ ہم اسے کیسے متعارف کرا سکتے ہیں؟ تجاویز ریزننگ بک کے صفحہ ۳۹۳ سے شروع ہونے والی ذیلی سرخی ”سفرنگ“ (تکلیف) کے تحت مل سکتی ہیں یا شاید آپ صفحہ ۱۲ پر ذیلی سرخی ”انجسٹس/سفرنگ“ (ناانصافی/تکلیف) کے تحت تعارف کو ترجیح دیں۔
۳ آپ کہہ سکتے ہیں:
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ: ”کیا خدا واقعی اس بات کی پرواہ کرتا ہے کہ انسان ناانصافی اور تکلیف کا تجربہ کرتے ہیں؟“ جواب دینے دیں۔ زبور ۷۲:۱۲-۱۴ پڑھیں۔ پھر ڈز گاڈ رئیلی کیئر اباؤٹ اس؟ بروشر کے صفحہ ۲۲ پر جائیں اور حصہ ۱۰ میں جلی سرخیوں اور اسکے ساتھ صفحہ ۲۳ پر کی تصویر کے معنوں پر گفتگو کریں۔ اگر بروشر لینے سے انکار کر دیا جاتا ہے تو کیوں نہ کوئی اشتہار، جیسے کہ کمفرٹ فار دی ڈیپریسڈ یا پرامن نئی دنیا میں زندگی پیش کریں؟
۴ اچھی حکومت آجکل ایک تشویشناک موضوع ہے۔ بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ آیا انسان کی حکمرانی دنیا کو متحد کریگی۔ مفید معلومات ریزننگ بک کے صفحہ ۱۵۲ پر شروع ہونے والی ”گورنمنٹ“ (حکومت) کے تحت ملتی ہیں۔
۵ آپ پوچھ سکتے ہیں:
”کیا انسانوں کیلئے ایسی حکومت قائم کرنا ممکن ہے جو واقعی ابدی خوشی لائیگی؟“ جواب دینے دیں، پھر پوچھیں: ”انسانی تاریخ کا ریکارڈ کیا ظاہر کرتا ہے؟“ یرمیاہ ۱۰:۲۳ کو کھولیں، یا ریزننگ بک کے صفحہ ۱۵۲ پر جائیں اور مناسب آیات اور تبصرے پڑھیں۔ اس کے بعد، حکومت بروشر میں صفحات ۲۴ اور ۲۵ کو کھولیں اور تصاویر اور صحائف پر غور کریں۔ وضاحت کریں کہ کیسے خدا کی حکومت عالمی سطح پر لوگوں کو متحد کریگی۔ اگر صاحبخانہ بروشر کو قبول نہیں کرتا تو آپ اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ پیش کر سکتے ہیں۔
۶ اگر آپ کے علاقہ کی آبادی میں جرم کا خوف ہے تو مندرجہذیل تعارف پرکشش ہو سکتا ہے۔
۷ آپ پوچھ سکتے ہیں:
”بہت سے لوگ سوچتے ہیں، ”اگر خدا محبت ہے تو وہ بدکاری کو اجازت کیوں دیتا ہے؟“ کیا آپ نے بھی اسکی بابت سوچا ہے؟“ تبصرہ کرنے دیں، پھر کہیں: ”غور کریں کہ امثال ۱۹:۳ ان برے کاموں کیلئے خدا کو الزام دینے کے خلاف متنبہ کرتی ہے جو لوگ کرتے ہیں۔“ آیت پڑھنے کے بعد ”دیکھو! میں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“ بروشر کے صفحہ ۱۵ پر توجہ مبذول کرائیں اور پیراگراف ۲۷ پڑھیں۔ یہ بعد میں آنے والے پیراگرافوں پر گفتگو کرنے پر منتج ہو سکتا ہے۔
۸ خوشخبری کی بابت بھیڑخصلت لوگوں کو تعلیم دینے کیلئے بروشروں کو استعمال کرنا ایک ایسا کام ہے جو ہم سب کر سکتے ہیں۔ ہم زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خدا کی تنظیم کیساتھ رفاقت رکھنے کیلئے مدد کر سکتے ہیں۔ اپنے بروقت بروشروں کو موثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے منادی کی کارگزاری میں شریک ہونے کا ہمارا شرف ہے۔