یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏93 ص.‏ 8
  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے دلچسپی کو ترقی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • واپسی ملاقاتیں بائبل مطالعوں پر منتج ہوتی ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • اشتہارات کو دوسرے لٹریچر کیساتھ مربوط کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 5/‏93 ص.‏ 8

سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں

۱ کیا آپ باقاعدگی سے واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں، یا کیا آپ عموماً اسے اس وجہ سے مشکل پاتے ہیں کہ آپ یہ نہیں جانتے کہ کیا کہیں؟ ڈر محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کامیاب ہونے کیلئے تین چیزیں آپکی مدد کریں گی:‏ (‏۱)‏ اچھی تیاری، (‏۲)‏ چند سادہ بائبل موضوعات پر ایک یا دو نکات کی بابت گفتگو کرنے کی اہلیت، اور (‏۳)‏ صاحب‌خانہ کے نقطۂ‌نظر کو غور سے سننے کیلئے رضامندی۔‏

۲ واپسی ملاقات کرنے کیلئے تیاری کرتے وقت، اس بات پر غوروفکر کریں کہ صاحب‌خانہ کیساتھ کس موضوع پر بات‌چیت کرنا مناسب ہوگا۔ وہ شخص کون ہے اور اسکی دلچسپیاں کیا ہیں؟ اغلب ہے کہ آپکو کوئی ایسا شخص مل جائے گا جس سے آپ بادشاہتی پیغام کیلئے گفتگو کا آغاز کر سکیں۔ کیا آپ نے اپنی گزشتہ ملاقات کے اختتام پر کوئی سوال اٹھایا تھا، یا کیا صاحب‌خانہ نے کسی خاص موضوع میں دلچسپی ظاہر کی تھی؟ اپنے نوٹس پر نظرثانی کریں، اور ایسی معلومات کو تلاش کرنے کیلئے ریزننگ بک کو استعمال کریں جنکی آپکو ایک موثر واپسی ملاقات کرنے کیلئے ضرورت ہوگی۔ جب آپ ملاقات کرتے ہیں تو پرتپاک اور دوست‌مزاج بنیں۔ نام لے کر صاحب‌خانہ کو سلام کریں۔‏

۳ اگر آپ نے صاحب‌خانہ کو مینارنگہبانی اور اویک!‏ پیش کیا ہے تو آپکی واپسی ملاقات ان ایک یا دو سادہ نکات پر مبنی ہو سکتی ہے جو آپ نے رسالے میں سے منتخب کر رکھے ہیں۔ اگر آپ نے پہلی ملاقات پر ایک اشتہار پیش کیا تھا تو یا آپ اشتہار پر ہی تبصرہ کر سکتے ہیں یا پھر کسی رسالے یا بروشر سے کسی موزوں نکتے کا حوالہ دینے سے پیش‌کردہ چیز کی پیروی کر سکتے ہیں۔‏

۴ اگر آپ نے ”‏پرامن نئی دنیا میں زندگی“‏ پیش کیا ہے تو محض یہ کہیں:‏

‏”‏جب میں نے پچھلی مرتبہ ملاقات کی تھی تو ہم نے پرامن نئی دنیا کی بابت خدا کے وعدہ پر گفتگو کی تھی۔ جیسے کہ ہم نے بات‌چیت کی تھی بہتر حالتیں خدا کی بادشاہت کے ذریعے ہی آئیں گی۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ اس پرامن نئی دنیا کا حصہ بننے کیلئے ہم سے کس چیز کا تقاضا کیا جاتا ہے؟“‏ صاحب‌خانہ کو تبصرہ کرنے کی اجازت دیں اور پھر زبور ۳۷:‏۹،‏ ۱۱،‏ ۲۹ کے خیال پر گفت‌وشنید کریں۔‏

۵ اگر آپ نے ”‏وٹ ہوپ فار ڈیڈ لوڈ ونز؟“‏، پیش کیا ہے تو یہ مختصر رائے‌زنی شاید گفتگو کو شروع کرا دے:‏

‏”‏ہماری گزشتہ بات‌چیت کے اختتام پر، میں نے آپکے پاس ایک اشتہار چھوڑا تھا جسکا عنوان تھا وٹ ہوپ فار ڈیڈ لوڈ ونز؟ تیسرا پیراگراف چند دلچسپ سوال اٹھاتا ہے:‏ ”‏لوگ کیوں مرتے ہیں؟ مردے کہاں ہیں؟ اور ہم کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ وہ دوبارہ زندہ ہو سکتے ہیں؟“‏ اگلی ذیلی سرخی، بعنوان ”‏موت، اور جب ہم مرتے ہیں تو کیا واقع ہوتا ہے،“‏ ہر سوال کا جواب دیتی ہے۔ اتفاقاً میرے پاس اس اشتہار کی اضافی کاپی ہے۔ غور کریں کہ یہ چوتھے پیراگراف میں کیا کہتا ہے۔“‏ پھر جب صاحب‌خانہ توجہ دے تو بشمول دو صحیفوں کے پیراگراف کو پڑھیں اور صاحب‌خانہ سے اسکے نقطۂ‌نظر کی بابت پوچھیں۔ جو کچھ اسے کہنا ہے اسے احتیاط سے سنیں اور پھر اسکی مطابقت میں گفتگو کو جاری رکھیں۔‏

۶ دوران گفتگو، صاحب‌خانہ شاید کئی ایک ایسے خیالات کا اظہار کرے جو صحیح نہ ہوں۔ یہ ضروری نہیں کہ اسکی ہر بات کا مسئلہ بنا لیں۔ بلکہ، اس موضوع کے ساتھ منسلک رہیں جس پر بات‌چیت ہو رہی ہے۔ وہ جو بھی غیرصحیفائی نظریات رکھتا ہے انکی آئندہ واپسی ملاقاتوں کے دوران تصحیح کی جا سکتی ہے۔‏

۷ مئی کے دوران سادہ اور موثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے یقینی منصوبہ‌سازی کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں