یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏00 ص.‏ 4
  • گفتگو شروع کرنے کے لئے اشتہار استعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گفتگو شروع کرنے کے لئے اشتہار استعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • مفید نتائج پیدا کرنے کیلئے اشتہارات استعمال کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خوشخبری پھیلانے کے لئے پرچے استعمال کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کیوں اشتہارات آجکل ہماری خدمتگزاری میں اتنے قابل‌قدر ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدا کے کلام کو اِستعمال کریں—‏یہ زندہ اور مؤثر ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 1/‏00 ص.‏ 4

گفتگو شروع کرنے کے لئے اشتہار استعمال کریں

۱ کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ مؤثر گواہی دینے کا انحصار بڑی حد تک گفتگو میں پہل کرنے پر ہوتا ہے؟ چیلنج یہ ہے کہ کوئی ایسی بات کہی جائے جس سے ایک شخص کی توجہ آپ حاصل کرلیں اور وہ آپ کی گفتگو دلچسپی سے سننے لگے۔ لیکن یہ کام مؤثر طریقے سے کیسے کِیا جا سکتا ہے؟‏

۲ بہتیرے پبلشروں نے اِس بات کا تجربہ کِیا ہے کہ چند جچے‌تُلے الفاظ کیساتھ بائبل پر مبنی اشتہارات پیش کرنے سے گفتگو شروع کی جا سکتی ہے۔ اُن کے عنوانات دلچسپی بڑھاتے ہیں اور تصاویر رنگین اور جاذِبِ‌توجہ ہوتی ہیں۔ اشتہار کسی شخص کو یہ تاثر دیکر اُلجھن میں مبتلا نہیں کرتا کہ اُسے بہت کچھ پڑھنا پڑیگا۔ اسکے باوجود، اشتہار میں پائے جانے والے مختصر لیکن جامع پیغامات جاذبِ‌توجہ ہوتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔‏

۳ ایک گواہ نے ذاتی طور پر یہ محسوس کِیا:‏ ”‏اِس مصروف دُنیا میں لوگ پڑھنے میں زیادہ وقت صرف کرنا نہیں چاہتے لیکن اشتہارات صرف اہم پیغام پہنچانے کے لئے ضروری مواد پیش کرتے ہیں لیکن یہ اتنا زیادہ بھی نہیں ہوتا کہ لوگ اسے دیکھتے ہی اس سے کنی‌کترانے لگیں۔ مَیں نے کئی اشتہارات پڑھنے سے آخرکار سچائی سیکھ لی۔“‏ اِن شائع‌کردہ مختصر پیغامات میں خدا کے کلام کی طاقت کا غلط اندازہ کبھی نہ لگائیں۔—‏عبر ۴:‏۱۲‏۔‏

۴ چار آسان قدم:‏ بہتیروں نے سادہ پیشکش استعمال کرتے ہوئے کامیابی کا تجربہ کِیا ہے۔ (‏۱)‏ کسی شخص کو چند اشتہارات دکھا کر اُس سے پوچھیں کہ اِن میں سے کون سا اشتہار اسے دلچسپ لگتا ہے۔ (‏۲)‏ جب وہ کسی ایک کا انتخاب کر لیتا ہے تو اشتہار میں موجود کسی اہم نقطے کو نمایاں کرنے کے لئے اچھی طرح سے تیارکردہ کوئی سوال پوچھیں۔ (‏۳)‏ اُس سوال کے جواب میں اشتہار سے کوئی پیراگراف یا صحیفہ پڑھیں۔ (‏۴)‏ اگر موافق جوابی‌عمل دکھایا جاتا ہے تو اشتہار کے مواد پر بات‌چیت جاری رکھیں یا اُس عنوان پر مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے تقاضا بروشر سے کسی سبق یا علم کی کتاب سے کسی باب کا حوالہ دیں۔ اِس طرح آپ براہِ‌راست بائبل مطالعہ شروع کر سکتے ہیں۔ مندرجہ‌ذیل تجاویز اس سلسلے میں تیاری کرنے کے لئے آپ کی مدد کریں گی کہ آپ چار اشتہار استعمال کرتے ہوئے کیا کہہ سکتے ہیں۔‏

۵ اشتہار ”‏درحقیقت دنیا پر کون حکمرانی کرتا ہے؟“‏ کا عنوان ہی بطور سوال پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

▪ آپ جس شخص سے گفتگو کر رہے ہیں اگر جواب میں وہ کہے ”‏خدا“‏ یا ”‏مجھے نہیں معلوم“‏ تو صفحہ ۲ کے پہلے دو جملے اور صفحہ ۳ کا پہلا پیراگراف پڑھیں۔ اِسکے بعد ۱-‏یوحنا ۵:‏۱۹ اور مکاشفہ ۱۲:‏۹ کے صحائف کو نمایاں کریں۔ خواہ وہ شخص ابلیس یا شیطان کے وجود پر شک کرتا ہے یا نہیں یا دُنیا پر اُسکے اختیار کو تسلیم کرتا ہے آپ ذیلی عنوان ”‏دُنیا کی حالتوں سے ایک اشارہ“‏ میں پائے جانے والے دلائل کو گفتگو جاری رکھنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو اشتہار کے صفحہ ۳ اور ۴ میں موجود نکات کو استعمال کرتے ہوئے وضاحت پیش کریں کہ شیطان کہاں سے آیا تھا۔‏

۶ اشتہار بعنوان ”‏مُتوَفّی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟“‏ فوراً دلچسپی پیدا کر سکتا ہے۔ آپ گفتگو شروع کرنے کیلئے پوچھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپکے خیال میں کیا ہم اپنے مُتوَفّی عزیزوں کو کبھی دوبارہ دیکھ سکیں گے؟“‏ اُس شخص کے جواب کے بعد اشتہار کے صفحہ ۴ پر دوسرے پیراگراف پر جائیں اور یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹ پڑھیں۔ پھر وضاحت کریں کہ یہ اشتہار کی پہلی ذیلی سُرخی کی معلومات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اِس موضوع پر باہمی گفتگو کی پیشکش کریں۔‏

۷ اشتہار ”‏خاندانی زندگی سے لطف اٹھائیں“‏ دُنیابھر کے خاندانوں کیلئے جاذبِ‌توجہ ہے۔ اِسے استعمال کرتے ہوئے آپ کہہ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپ شاید اتفاق کریں کہ آجکل خاندان مشکلات سے دوچار ہیں۔ آپکے خیال میں خاندانی رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟“‏ اُس شخص کے جواب دینے کے بعد اُسکی توجہ صفحہ ۶ پر پہلے پیراگراف کے نکات پر مبذول کرائیں۔ اشتہار کے صفحہ ۴ اور ۵ پر بیان‌کردہ صحائف میں سے ایک کا انتخاب کرکے اُسکے مفہوم کی وضاحت کریں۔ اِسکے بعد مُفت گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔‏

۸ اشتہار ”‏جس وجہ سے آپ بائبل پر بھروسہ کر سکتے ہیں“‏ اس پیشکش کے ساتھ استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏

▪ ”‏بہتیرے لوگوں نے بائبل کی پہلی کتاب میں موجود قائن اور ہابل کی کہانی سن رکھی ہے۔ پیدایش کا بیان قائن کی بیوی کا بھی حوالہ دیتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ وہ کہاں سے آئی تھی؟“‏ جواب دینے کیلئے اشتہار کے صفحہ ۲ پر آخری پیراگراف استعمال کریں۔ واضح کریں کہ اشتہار ہمارے مستقبل کی بابت بائبل کے اہم بیانات پر بھی بات‌چیت کرتا ہے۔ صفحہ ۵ پر تیسرے پیراگراف سے شروع کرتے ہوئے اسکی تائید کرنے والے صحائف استعمال کرنے سے بات‌چیت جاری رکھیں۔‏

۹ بائبل پر مبنی اشتہارات کی تقسیم طویل عرصے سے خوشخبری پیش کرنے کا آزمودہ اور مؤثر طریقہ ہے۔ آپ اُنہیں آسانی کیساتھ ہر جگہ اپنے ساتھ لیجا سکتے ہیں اِس وجہ سے آپ گھربہ‌گھر کی مُنادی اور غیررسمی گواہی میں انہیں مؤثر طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اشتہارات ہماری خدمتگزاری کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مختلف اشتہارات اپنے پاس رکھیں اور گفتگو شروع کرنے کیلئے اِنکا فراخدلی سے استعمال کریں۔—‏کل ۴:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں