گریٹسٹ مین بک کو متعارف کرانے کیلئے اشتہارات کو استعمال کریں
۱ جولائی کے مہینے کے دوران، بہتیرے پبلشر گریٹسٹ مین ہو ایور لوڈ بک میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے اشتہارات کو استعمال کر رہے ہونگے۔ یہ رسائی دلچسپی کی حد کا تعین کرنے اور اس بات کا فیصلہ کرنے میں انکی مدد کرتی ہے کہ آیا پہلی ملاقات پر کسی خاص صاحبخانہ کو کتاب کی پیشکش کرنا مناسب ہوگا۔
۲ ول دس ورلڈ سروائیو؟ مباحثے شروع کرنے میں اشتہارات بڑی مدد کرتے ہیں۔ اشتہارات اصحابخانہ کی توجہ حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ ایسے پرمعنی موضوعات پر بات کرتے ہیں جو ذاتی طور پر انکو متاثر کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، آپ کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں:
”لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ہم نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ بہتیرے ... [خبروں کے کسی حالیہ واقعہ کو منتخب کریں]۔ اس کیلئے اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی حالتیں بد سے بدتر ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ حتی کہ بعض یہ سوچتے ہیں کہ آیا یہ دنیا بچ سکتی ہے۔ آپ اسکی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [صاحبخانہ کو جواب دینے دیں۔ زیادہتر لوگ رجائیتپسند ہیں۔] میں نے ایک حوصلہافزا بات پڑھی ہے جسے میں آپ کو بھی بتانا پسند کرونگا۔ یہ اس اشتہار میں ہے۔ [اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ صاحبخانہ کے ہاتھ میں دیں جبکہ ایک ویسا ہی اشتہار آپ اپنے ہاتھ میں رکھیں۔] نوٹ کریں کہ یسوع نے کیسے اسکی پیشینگوئی کی ...“ صفحہ ۴ یا ۵ کے کسی پیراگراف سے پڑھیں جو اس حالیہ واقعہ کے مطابق ہے جسکا ذکر آپ نے اپنے تعارف میں کیا تھا۔ اگر وہ شخص حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے تو آپ گریٹسٹ مین بک دکھانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اگر مناسب معلوم ہو تو باب ۱۱۱ میں نمایاںکردہ یسوع کی پیشینگوئی پر اضافی معلومات کی طرف توجہ دلائیں۔ رخصت ہونے سے پہلے، آپ اپنے عالمگیر کام کی مجموعی نوعیت کی مختصراً وضاحت کرنے اور جسطرح اسکی کفالت ہوتی ہے اسکو بیان کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ نیز، واپسی پر باتچیت کرنے کیلئے کسی موضوع پر سوال ضرور اٹھائیں۔
۳ پرامن نئی دنیا میں زندگی: آپ کیلئے پرامن نئی دنیا میں زندہ رہنا کیا مطلب رکھتا ہے؟ عام طور پر، لوگ پرجلال دریاؤں اور پرامن وادیوں کے حسین مناظر کی بابت سوچتے ہیں جن میں خوبصورت جانور امن سے ایکدوسرے کے ساتھ مل کر رہتے ہیں۔ وہ جو موجودہ دنیاوی حالتوں کے باعث رنجیدہ ہیں شاید پرامن نئی دنیا کے امکان کو انتہائی تازگیبخش پائیں۔
۴ کیا آپ اپنے ہمسایوں، اپنے ساتھی کارکنوں، اور انہیں جنکو آپ گھرباگھر کے کام میں ملتے ہیں کوئی تازگیبخش اور خوشگوار چیز پیش کرنے کیلئے تیار ہیں؟
اشتہار ”پرامن نئی دنیا میں زندگی“ استعمال کرتے ہوئے آپ کچھ اسطرح کی بات کہہ سکتے ہیں:
”کیا آپ سوچتے ہیں کہ انسانوں کیلئے ایسے امن کیساتھ رہنا کبھی ممکن ہوگا جیسے کہ اس اشتہار کے سرورق پر دکھایا گیا ہے؟ [صاحبخانہ کو جواب دینے دیں۔] مہربانی سے صفحہ ۲ پر پہلے پیراگراف کے آخری جملے کو دیکھیں۔ یہ پوچھتا ہے: ”لیکن کیا اس بات کا یقین کرنا محض ایک خواب یا غیرحقیقی خیال ہے کہ زمین پر کبھی ایسی حالتیں واقع ہونگی؟“ [پھر اشتہار میں سے اگلا پیراگراف پڑھیں۔] نئے آسمان اور نئی زمین کی بابت یہ حوالہ بائبل میں ۲-پطرس ۳:۱۳ سے لیا گیا ہے۔ اگر آپ کیلئے اپنی بائبل لانا آسان ہے تو ہم زمین کے مستقبل کی بابت مزید سیکھنے کیلئے زبور ۱۰۴:۵ پڑھ سکتے ہیں۔“ یا آپ صرف اپنی ہی بائبل سے آیت کو پڑھ سکتے ہیں۔ اگر وہ شخص دلچسپی دکھاتا ہے تو گفتگو کا رخ گریٹسٹ مین بک، باب ۱۳۳ کی جانب موڑیں۔
۵ جو بیج بویا گیا ہے اسکو پانی دینے کیلئے مزید واپسی ملاقاتیں کرنے کی ضرورت ہوگی۔ (۱-کرنتھیوں ۳:۶، ۷) مندرجہذیل مضمون تجویز کرتا ہے کہ کیسے خواہ پہلی ملاقات پر یا آپکی واپسی ملاقات پر گریٹسٹ مین بک میں سے بائبل مطالعہ شروع کرایا جا سکتا ہے۔