نہایت اہم اوزاروں کو دانشمندی سے استعمال کرنا
۱ جب آپ گھرباگھر گواہی دیتے ہیں تو آپ کا نصبالعین بائبل اور دیگر نہایت اہم اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہر صاحبخانہ کو ایک تعمیری، صحیفائی گفتگو میں شامل کرنا ہونا چاہیے۔ (مقابلہ کریں ۲-کرنتھیوں ۶:۱، ۲-تیمتھیس ۲:۱۵۔) آپکے علاقہ میں لوگ ان دنوں کس چیز کی بابت فکرمند ہیں؟ کیا وہ معاشی صورتحال اور خاندانی زندگی کے معیار میں تنزل کی بابت پریشان ہیں؟ ان موضوعات میں سے کسی ایک پر چند تعارفی تبصرے ایک عمدہ بائبل گفتگو کا باعث ہو سکتے ہیں۔
۲ آپ کہہ سکتے ہیں:
”ان چیلنجخیز وقتوں میں بہت سے لوگ گزربسر کرنا مشکل پا رہے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ انسانی حکومتیں ہمارے مالی مسائل کو ایک ایسے طریقے سے حل کریں گی جو ہر ایک کیلئے منصفانہ ہوگا؟ [جواب کو سنیں۔] میں نے ذاتی طور پر اس خیال کو بہت حوصلہافزا پایا ہے۔ ...“
۳ پھر آپ زبور ۷۲:۱۲-۱۴ پڑھ سکتے اور ریزننگ بک کے صفحات ۱۵۴-۱۵۵ پر پائے جانے والے ایک اضافی متن کو منتخب کرنے سے گفتگو کو مکمل کر سکتے ہیں۔ یا ایک صحیفہ پڑھنے کے بعد، آپ پرامن نئی دنیا میں زندگی اشتہار میں ایک پیراگراف کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ بہتیرے پبلشر—بشمول نوجوانوں کے—اشتہارات میں سے کسی ایک میں سے، ایک پیراگراف پڑھنے سے اور پھر جو کچھ پڑھا گیا تھا اس پر صاحبخانہ کی رائے پوچھنے سے کامیابی کیساتھ بائبل مطالعے شروع کروا رہے ہیں۔
۴ بعض طبقوں میں شاید آپ اس رسائی کے استعمال کو ترجیح دیں:
”بہتیرے لوگ روایتی خاندانی قدروں کی طرف واپسی دیکھنا چاہیں گے۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ اس بات کا تعین کرنا ہر فرد کا کام ہے کہ وہ قدریں کیا ہونگی، یا یہ کہ ہر ایک کیلئے ایک ہی معیار ہونا چاہیے؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر بائبل کی دانشمندانہ صلاح کی پیروی کی جائے تو خاندانی زندگی کے معیار میں واضح بہتری واقع ہوگی۔“
۵ اس وقت پر یا تو آپ کلسیوں ۳:۱۲-۱۴ میں پولس کے بیان کو متعارف کرا سکتے ہیں اور اس پر باتچیت کر سکتے ہیں یا اشتہار انجوائے فیملی لائف میں ذیلی سرخی ”وچ وے ٹو سکسیس“ کے تحت نکات کو استعمال کرتے ہوئے پہلی ملاقات پر ایک گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
۶ اگر صاحبخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو سوسائٹی کی ۱۹۲ صفحات کی مجلد کتابوں میں سے کسی ایک کی قدروقیمت اس پر واضح کریں جو آپ اس مہینے کے دوران پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپکو اسکی دلچسپی کا یقین نہیں تو ایک اشتہار، رسالے، یا بروشر میں سے ایک موزوں نکتے پر گفتگو کرنے سے دیگر نہایت اہم اوزاروں کا دانشمندانہ استعمال کریں۔
۷ اگر آپ پہلی ملاقات پر مطالعہ شروع کرنے کے قابل ہیں تو بعد کی تاریخ پر گفتگو کو جاری رکھنے کے قطعی انتظامات کریں۔ آپ صاحبخانہ کو یہ بتانے سے اپنی اگلی ملاقات کیلئے بنیاد رکھ سکتے ہیں کہ جب آپ واپس آئینگے تو آپ اس عموماً پوچھے جانے والے سوال کے جواب پر بات کرینگے: ”خدا کیوں تکلیف کو اجازت دیتا ہے؟“ مندرجہذیل مضمون مشورہ دے گا کہ کیسے واپسی ملاقات پر مضمون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔