خدمت کا ایک عمدہ شرف
۱ ایک قاری نے کہا کہ اس نے دی واچٹاور اور اویک! پڑھنے سے حقیقی قدروقیمت والی بہت زیادہ باتوں کو سیکھ لیا تھا بہنسبت انکے جو اس نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے چھ سالوں کے دوران سیکھی تھیں۔ ان رسالوں کو محض تھوڑے وقت کے لئے پڑھنے کے بعد دل کو گرما دینے والے ایسے قدردانی کے اظہارات کرنا مخلص قاریوں کیلئے غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اپنے رسالوں کو باقاعدگی سے ایسے لوگوں تک پہنچا کر جو واقعی ان کی قدر کرتے ہیں ہم کتنے متشرف ہیں!
۲ بہت سے لوگ، اگرچہ سچائی میں کچھ دلچسپی رکھتے ہیں، مگر انہوں نے ایک گھریلو بائبل مطالعہ قبول کرنے کی حد تک ترقی نہیں کی ہے۔ لیکن انکی دلچسپی کو بڑھایا جا سکتا ہے اگر کوئی باقاعدگی سے دی واچٹاور اور اویک! کے ہر نئے شمارے کیساتھ ان کے پاس واپس جائے۔ جیہاں، وفاداری سے میگزین روٹ پر رسالوں کو پہنچانے سے لوگوں کو انجامکار ایک باقاعدہ بائبل مطالعہ کیلئے رضامند ہونے کی تحریک دینے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔
۳ میگزین روٹ رکھنے سے ہم ذاتی طور پر بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اگر ہم پہلے رسالوں کو پڑھیں اور ایسے خصوصی نکات کو ذہن میں رکھیں جو ہر اس شخص کیلئے خاص دلچسپی کے حامل ہونگے جو ہماری فہرست میں ہے۔
۴ یاد رکھیں کہ یہ صاحبخانہ کی دلچسپی کی حد ہے جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا آپکو اسکا نام میگزین روٹ ملاقاتوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہیے۔ اگر رسالے قبول کرتے وقت کوئی شخص حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے تو آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ ہر دو ہفتے ہمارے رسالوں میں اہم مضامین آتے ہیں اور یہ کہ آپ انہیں پہنچا کر خوش ہونگے۔ صاحبخانہ کے ساتھ بائبل مضامین پر گفتگو کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، باقاعدگی سے ضرور پیروی کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ خدمت کے اس عمدہ شرف سے استفادہ کریں گے۔