مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے دلچسپی کو ترقی دیں
۱ اچھی طرح سے تیار کی گئی ہر تقریر میں دلچسپی بڑھانے والی تمہید، ایک معلوماتی نفسمضمون، اور ایک متحرک کرنے والا اختتام شامل ہوتا ہے۔ تمہید حاضرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتی ہے، لیکن نفسمضمون اور اختتام کے بغیر، تقریر نامکمل ہوگی۔ یہی اصول ہماری خدمتگزاری پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ ایک عمدہ بات ہے کہ ابتدائی ملاقات پر ہی صاحبخانہ کی دلچسپی کو ابھاریں، لیکن ہمیں مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے ضرور اس دلچسپی کو ترقی دیتے رہنا چاہیے۔
۲ خدا کیوں تکلیف کو اجازت دیتا ہے؟ یہ کیا ہی سوچ کو تحریک دینے والا سوال ہے! کیا آپ اتفاق نہیں کرینگے کہ آج بہتیرے لوگوں کے ذہنوں میں یہ مضمون ہے؟ اسی لئے مندرجہبالا مضمون میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ آپ اس سوال کے جواب دینے کو ذہن میں رکھ کر اسے ابتدائی ملاقات کے آخر میں اٹھائیں، اس مقصد سے کہ جب آپ واپسی ملاقات کریں تو اسکا جواب دیں۔
۳ آپ یہ کہہ سکتے ہیں:
”سلام۔ پچھلی دفعہ جب ہم نے بات کی تھی تو خدا کا تکلیف کو اجازت دینے کا مضمون سامنے آیا تھا، اور میں نے آپکے لئے کچھ معلومات کے ساتھ واپس آنے کا وعدہ کیا تھا۔ بہتیرے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ اگر خدا حقیقی طور پر ہماری پرواہ کرتا تو وہ تکلیف کو ختم کر دیتا۔ شاید آپ نے ایسا ہی محسوس کیا ہو۔ [صاحبخانہ کو جواب دینے دیں۔] بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے کہ خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے۔ [پڑھیں ۱-یوحنا ۴:۸۔] خدا کے پاس تکلیف کے اب تک جاری رہنے کی اجازت دینے کی اچھی وجوہات ہیں۔ ان وجوہات میں سے ایک کی ۲-پطرس ۳:۹ میں وضاحت کی گئی ہے۔ [پڑھیں۔] دیگر وجوہات کا اس بروشر میں خاکہ کھینچا گیا ہے۔“ پھر ڈز گاڈ ریئلی کیئر اباؤٹ اس؟ بروشر کے صفحات ۱۲-۱۴ کھولیں۔ اور ایک دلچسپی کے نکتہ پر بحث کریں۔
۴ بعض اصحابخانہ شاید زیادہ مفصل تشریح میں دلچسپی لیں، اور کئی واپسی ملاقاتیں کرنا شاید ضروری ہوں اس سے پہلے کہ وہ سوال سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ سوسائٹی کی ۱۹۲ صفحات کی بہتیری مجلد کتابوں میں سے ایک میں سے جو فروری کے دوران پیش کی جائے گی ایک باب شامل کریں جو اسی مضمون پر مزید بحث کیلئے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۵ جیسے ہی آپ گفتگو ختم کرنے پر آتے ہیں، ایک اور سوال اٹھائیں اور صاحبخانہ کو بتائیں کہ جب آپ واپس آئیں گے تو آپ اس کو کچھ دلچسپ معلومات پہنچا کر خوش ہونگے۔ بہتیرے لوگ جاننا چاہیں گے کہ موت کے وقت کسی شخص کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ کیوں نہ ایک موزوں وقت پر اس موضوع پر گفتگو کرنے کا بندوبست بنائیں۔
۶ تین بنیادی اصولوں کو ذہن میں رکھنا آپکے لئے مددگار ہوگا۔ لچکدار ہوں۔ ہو سکتا ہے صاحبخانہ بائبل گفتگو کیلئے خاص وقت مختص کرنے کا عادی نہ ہو۔ مختصر ہوں۔ زیادہ دیر نہ ٹھہریں یا پہلی ہی دفعہ زیادہ نکات کا احاطہ نہ کریں۔ بہتیری صورتوں میں، اگر آپ تھوڑے سے وقت میں چند ایک نکات کا احاطہ کرتے ہیں تو آپ کی ملاقات کا زیادہ سازگار جوابیعمل ہوگا۔ گرمجوش اور دوستانہ ہوں۔ صاحبخانہ کو دکھائیں کہ آپ انفرادی طور پر اس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔
۷ ہمارا فوری نشانہ صاحبخانہ کو صحیفائی گفتگو میں شامل کرنا ہے۔ پھر ہم مناسب اشاعت میں سے ایک پھلدار گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرانا چاہتے ہیں، جیسے کہ لو فار ایور بک میں سے۔ یہ شادمانی آپکی ہو سکتی ہے اگر آپ صبر سے مؤثر واپسی ملاقاتیں کرنے سے ابتدائی دلچسپی کو ترقی دیتے ہیں۔