یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 9 ص.‏ 12
  • تصویریں اور ویڈیوز اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تصویریں اور ویڈیوز اِستعمال کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • ویڈیوز کے ذریعے سکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • دوسروں کو تعلیم دیتے وقت ویڈیوز اِستعمال کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • آپ تصویروں کے ذریعے اچھی طرح سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏ویڈیوز کے ذریعے تعلیم دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 9 ص.‏ 12

نکتہ 9

تصویریں اور ویڈیوز اِستعمال کریں

آیت کا حوالہ

پیدایش 15:‏5

خلاصہ:‏ تصویریں اور ویڈیوز وغیرہ اِستعمال کریں تاکہ سامعین اہم نکات کو آسانی سے سمجھ سکیں اور یاد رکھ سکیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ایسی تصویروں اور ویڈیوز کا اِنتخاب کریں جن سے آپ زیادہ اچھی طرح تعلیم دے سکیں۔‏ کلیسیا میں تعلیم دیتے وقت چھوٹی چھوٹی باتوں کو نہیں بلکہ اہم نکات کو نمایاں کرنے کے لیے تصویریں، خاکے، نقشے اور چارٹ وغیرہ اِستعمال کریں۔ مُنادی کے دوران آپ اہم نکات کو نمایاں کرنے کے لیے ویڈیوز بھی اِستعمال کر سکتے ہیں۔ سامعین کی مدد کریں کہ وہ نہ صرف تصویروں اور ویڈیوز وغیرہ کو یاد رکھیں بلکہ اِس بات کو بھی کہ اِن کے ذریعے کیا سکھایا جا رہا ہے۔‏

  • اِس بات کا خیال رکھیں کہ سامعین اُن تصویروں اور ویڈیوز کو آسانی سے دیکھ سکیں جو آپ دِکھانا چاہتے ہیں۔‏

    تجویز

    اپنے حصے یا پیشکش سے کافی پہلے اُن تصویروں اور ویڈیوز وغیرہ کو تیار رکھیں جو آپ اِستعمال کریں گے۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں، اُس کی توجہ کسی کتاب یا رسالے میں دی گئی تصویر پر دِلائیں اور اُس سے پوچھیں کہ اُسے تصویر میں کیا نظر آ رہا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو اہم نکتوں پر زور دینے کے لیے اِضافی سوال پوچھیں۔ جب آپ کوئی ویڈیو دِکھا رہے ہوں تو سکرین کو اِس طرح رکھیں کہ سامعین اِسے آسانی سے دیکھ سکیں۔ عام طور پر اُس وقت بات کرنا ضروری نہیں ہوتا جب ویڈیو چل رہی ہو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں