یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 8 ص.‏ 11
  • مثالوں کے ذریعے تعلیم دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مثالوں کے ذریعے تعلیم دیں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏بغیر تمثیل کے وہ اُن سے کچھ نہ کہتا تھا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • بصیرت اور قائل کرنے والی خوبی کے ساتھ تعلیم دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • عظیم اُستاد کی نقل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • اہم نکات کو واضح کرنے کے لیے مثالیں دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 8 ص.‏ 11

نکتہ 8

مثالوں کے ذریعے تعلیم دیں

آیت کا حوالہ

متی 13:‏34، 35

خلاصہ:‏ مؤثر طریقے سے تعلیم دینے کے لیے ایسی سادہ مثالیں اِستعمال کریں جو سامعین کے دل کو چُھو لیں اور جن سے وہ اہم نکات کو سمجھ جائیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • سادہ مثالوں کا اِنتخاب کریں۔‏ یسوع مسیح کی طرح بڑی باتوں کو چھوٹی باتوں کے ذریعے اور مشکل باتوں کو آسان باتوں کے ذریعے سمجھائیں۔ مثال میں غیرضروری تفصیلات شامل نہ کریں جن کی وجہ سے اِسے سمجھنا مشکل ہو جائے۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ مثال میں جو کچھ کہتے ہیں، وہ اُن نکات سے میل کھائے جن پر آپ بات کر رہے ہیں تاکہ آپ کے سامعین کا دھیان نہ ہٹ جائے۔‏

    تجویز

    اپنے اِردگِرد کی چیزوں کا مشاہدہ کریں۔ اپنے آس‌پاس کے ماحول کا جائزہ لیں، تنظیم کی مطبوعات کا مطالعہ کریں اور ایسے لوگوں کو سنیں جو مہارت سے تعلیم دیتے ہیں۔ اِس دوران ایسی مثالوں کو لکھ لیں جنہیں اِستعمال کر کے آپ تعلیم دینے کی اپنی مہارت کو نکھار سکتے ہیں۔‏

  • اپنے سامعین کو ذہن میں رکھیں۔‏ ایسے کاموں اور چیزوں کی مثالیں دیں جن سے آپ کے سامعین بخوبی واقف ہیں۔ اِس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کی مثالوں سے سامعین نہ تو شرمندہ ہوں اور نہ ہی اُنہیں ٹھیس پہنچے۔‏

  • اہم نکات سمجھائیں۔‏ اہم نکات کو سمجھانے کے لیے مثالیں دیں نہ کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے سامعین صرف آپ کی دی ہوئی مثال کو نہیں بلکہ اِس کے ذریعے سکھائے جانے والے سبق کو بھی یاد رکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں