یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 ستمبر ص.‏ 11
  • اپنے ہم‌ایمانوں کی مدد کو قبول کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے ہم‌ایمانوں کی مدد کو قبول کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سوال پوچھیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • دوسروں کے دل تک پہنچیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • بُری عادتوں کو چھوڑنے میں اپنے طالبِ‌علموں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • دُعا کے ذریعے یہوواہ کی طرف سے ملنے والی مدد کو قبول کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 ستمبر ص.‏ 11

شاگرد بنانے کی تربیت | گواہی دینے کے کام میں اپنی خوشی کو بڑھائیں

اپنے ہم‌ایمانوں کی مدد کو قبول کریں

یہوواہ خدا نے ہمیں ’‏پوری دُنیا میں ہمارے ہم‌ایمان‘‏ دیے ہیں۔ (‏1-‏پطر 5:‏9‏)‏ یہ بہن بھائی ہماری مدد کر سکتے ہیں تاکہ ہم مُنادی میں آنے والی مشکلات کے باوجود اِسے جاری رکھ سکیں۔مثال کے طور پر جب اکوِلہ، پرِسکِلّہ،سیلاس، تیمُتھیُس اور دوسرے مسیحیوں نے پولُس رسول کی مدد کی تو اِس سے اُنہیں بہت فائدہ ہوا۔—‏اعما 18:‏1-‏5‏۔‏

ہمارے ہم‌ایمان مُنادی کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟ وہ ہمیں کسی کے اِعتراض کا جواب دینے، واپسی ملاقات کرنے، بائبل کورس کی پیشکش کرنے اور بائبل کورس کرانے کے بارے میں فائدہ‌مند مشورے دے سکتے ہیں۔ اپنی کلیسیا میں کسی ایسے مبشر کے بارے میں سوچیں جو اِس حوالے سے آپ کی مدد کر سکتا ہے اور پھر اُس سے مدد مانگیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو اور اُس مبشر، دونوں کو فائدہ ہو گا اور آپ دونوں کی خوشی بڑھے گی۔—‏فل 1:‏25‏۔‏

ویڈیو ‏”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—‏ہمارے بہن بھائی‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—‏ہمارے بہن بھائی“‏ کا ایک سین۔ نیتا ایک اَور بہن کے ساتھ مل کر جیزمین کو بائبل کورس کرا رہی ہیں۔‏

    نیتا نے جیزمین کو اِجلاس کی دعوت دینے کے لیے کیا کِیا؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—‏ہمارے بہن بھائی“‏ کا ایک سین۔ بہن ایبی‌گے نیتا کے ساتھ کھڑی ہیں اور جیزمین کو بتا رہی ہیں کہ وہ ایک میوزک بینڈ کا حصہ تھیں۔‏

    ہمیں بائبل کورس کرانے کے لیے دوسرے مبشروں کو اپنے ساتھ کیوں لے کر جانا چاہیے؟‏

  • ویڈیو ”‏شاگرد بنانے کے کام سے خوشی حاصل کریں—‏یہوواہ کی مدد کو قبول کریں—‏ہمارے بہن بھائی“‏ کا ایک سین۔ بہن ایبی‌گے نیتا کی جگہ جیزمین کو بائبل کورس کرا رہی ہیں۔‏

    ایک شخص کے مسیح کا شاگرد بننے میں پوری کلیسیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔‏

    جیزمین اور بہن ایبی‌گے دونوں کو کس بات میں دلچسپی تھی؟‏

  • ہم اپنے ہم‌ایمانوں سے تعلیم دینے کے حوالے سے کون سی مہارتیں سیکھ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں