یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 دسمبر ص.‏ 3
  • یہوواہ کے اِصلاح کرنے کے طریقے کی حمایت کرنے سے محبت ظاہر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے اِصلاح کرنے کے طریقے کی حمایت کرنے سے محبت ظاہر کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • اِصلاح—‏یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • توبہ نہ کرنے والوں کو کلیسیا سے خارج کرنا ایک پُرمحبت بندوبست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • جب ہمارا کوئی عزیز یہوواہ کو چھوڑ دیتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • وفاداری کے امتحان میں کامیاب ہونا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 دسمبر ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کے اِصلاح کرنے کے طریقے کی حمایت کرنے سے محبت ظاہر کریں

جب کسی ایسے شخص کو کلیسیا سے خارج کر دیا جاتا ہے جو توبہ نہیں کرتا تو کلیسیا محفوظ رہتی ہے اور اُس شخص کی اِصلاح ہوتی ہے۔ (‏1-‏کُر 5:‏6،‏ 11‏)‏ جب یہوواہ اِس طریقے سے اُس شخص کی اِصلاح کرتا ہے اور ہم اِس طریقے کی حمایت کرتے ہیں تو ہم محبت ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن جب کسی کو کلیسیا سے خارج کِیا جاتا ہے تو اِس سے تو دوسروں کو دُکھ ہوتا ہے جیسے کہ اُس شخص کے رشتے‌داروں کو اور عدالتی کمیٹی کو۔ تو پھر ہم اِصلاح کے اِس طریقے کی حمایت کرنے سے محبت کیسے ظاہر کر رہے ہوتے ہیں؟‏

سب سے بڑھ کر ہم یہوواہ خدا کے نام اور اُس کے پاکیزگی کے معیاروں کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں۔ (‏1-‏پطر 1:‏14-‏16‏)‏ ہم خارج ہو جانے والے شخص کے لیے بھی محبت ظاہر کرتے ہیں۔ جب ایک شخص کی سختی سے اِصلاح کی جاتی ہے تو اُسے تکلیف تو بہت پہنچتی ہے لیکن اِس سے وہ ’‏صلح‌پسند اور نیک بن جاتا ہے۔‘‏ (‏عبر 12:‏5، 6،‏ 11‏)‏ اگر ہم ایک خارج‌شُدہ شخص یا ایک ایسے شخص سے میل جول رکھتے ہیں جس نے کلیسیا کو چھوڑ دیا ہے تو یہوواہ اُس شخص کی جو اِصلاح کر رہا ہے، ہم اُس میں رُکاوٹ بن رہے ہوں گے۔ یاد رکھیں کہ یہوواہ اپنے لوگوں کی ”‏مناسب تنبیہ“‏ کرتا ہے۔ (‏یرم 30:‏11‏)‏ ہم اُمید رکھ سکتے ہیں کہ وہ شخص ہمارے رحم‌دل باپ کی طرف لوٹ آئے گا۔ لیکن جب تک ایسا نہیں ہوتا، اُس طریقے کی حمایت کرتے رہیں جس کے ذریعے یہوواہ اُس شخص کی اِصلاح کر رہا ہے اور ہر وہ کام کرتے رہیں جس سے یہوواہ کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہو۔—‏یسع 1:‏16-‏18؛‏ 55:‏7‏۔‏

ویڈیو ‏”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں“‏ کا ایک سین۔ گیبرئیلا اور بین اپنے بیٹے کا خط پڑھ کر رو رہے ہیں جس نے گھر چھوڑ دیا ہے۔‏

    ماں باپ اُس وقت کس تکلیف سے گزرتے ہیں جب اُن کا بچہ یہوواہ کو چھوڑ دیتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں“‏ کا ایک سین۔ اِجلاس کے بعد بہن بھائی گیبرئیلا اور بین کو گلے لگا کر تسلی دے رہے ہیں۔‏

    کلیسیا اُس گھرانے کی مدد کیسے کر سکتی ہے جس کے کسی فرد نے یہوواہ کو چھوڑ دیا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں“‏ کا ایک سین۔ گیبرئیلا اُس واقعے کا تصور کر رہی ہیں جب قورح نے یہوواہ کے خلاف بغاوت کی تھی۔‏

    بائبل میں لکھے کس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ کا وفادار رہنا اپنے گھر والوں کے وفادار رہنے سے زیادہ اہم ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏پورے دل سے یہوواہ کے وفادار رہیں“‏ کا ایک سین۔ اِجلاس کے بعد گیبرئیلا بین کو بتا رہی ہیں کہ اُن کے بیٹے نے اُنہیں میسج کِیا تھا۔‏

    ہم کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم اپنے گھر والوں سے زیادہ یہوواہ کے وفادار ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں