ایک بہن وقت نکال کر پاک کلام کی باتوں پر سوچ بچار کر رہی ہے۔
پیشکش کے لیے تجاویز
جاگو!
سوال: تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نوجوانوں میں ڈپریشن خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ آپ کے خیال میں اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیا کِیا جا سکتا ہے؟
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان ڈپریشن سے کیسے نمٹ سکتے ہیں اور اِس سلسلے میں والدین اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔
پاک کلام سے سچائی سکھائیں
سوال: ہمیں زندگی کی نعمت کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟
آیت: مکا 4:11
سچائی: زندگی خدا کا ایک تحفہ ہے۔ اِس لیے ہم زندگی کو قیمتی خیال کرتے ہیں۔ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے ہماری یا دوسروں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے۔ ہم کبھی بھی جان بُوجھ کر کسی کی جان نہیں لیں گے۔ ہم زندگی کی قدر کرتے ہیں۔
خوشگوار گھریلو زندگی کے لئے کیا ضروری ہے؟
سوال: ذرا اِس پرچے پر دیے گئے سوال اور نیچے دیے گئے جوابوں کو دیکھیں۔ [ایک پرچہ صاحبِخانہ کو دیں۔] آپ کا کیا خیال ہے؟
آیت: لُو 11:28
پیشکش: اِس پرچے میں بتایا گیا ہے کہ آپ پاک کلام کے اِس جواب پر کیوں یقین رکھ سکتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِس آیت پر عمل کرنے سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو کیا فائدہ ہوگا۔
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔